عبد اللہ معمار امرتسری

  • نام : عبد اللہ معمار امرتسری

نام:عبداللہ معمارامرتسری
تعلیم و تربیت:
ابتدائی تعلیم گھر ہی سے حاصل کی اور پھر دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے علماء کی مجلس اختیار کی حافظ ثناءاللہ امرتسری سے بھی تعلیم حاصل کی۔
کلمات ثناء:
عبداللہ معمار امرتسری فاتح قادیان مولانا ثناءاللہ امرتسری کے شاگردتھے ان کے تربیت یافتہ تھے۔اپنے اسلوب نگارش سے اور دلائل کی بھرمار سے بڑے بڑوں کو زیر کیا قادیانی لٹریچر پر انکی گہری نظر تھی۔بہت بڑے مناظر اور مصنف تھے۔
تصانیف: ان کی تصانیف میں’’محمدیہ پاکٹ بک‘‘ہے جو کہ ایک مشہور زمانہ کتاب ہے قادیانی مذہب کے خلاف انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے۔مولانا عبداللہ معمار امرتسری کی دوسری کتاب جو قادیانی مذہب کے خلاف ہے وہ مغالطات مرزا عرف الہامی بوتل ہے۔
وفات:
مولانا عبداللہ معمار امرتسری نے 55سال کی عمر میں 26 اپریل 1950ء میں گوجرانوالہ میں وفات پائی۔(انا للہ وانا الیہ راجعون)
اللہ تعالی ان کو غریق رحمت کرے اور انکو فردوس بریں میں اعلیٰ مقام دے۔
( اٰمین )
قادیانی مذہب کو باطل ثابت کرنے میں انکی خدمات کبھی بھی بھلائی نہیں جا سکتی۔
اپنے فن تحریر و تقریر کے زور سے قادیانی مذہب کےتارو پود بکھیر کر رکھ دیے۔
حوالہ:
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں علمائے اہل حدیث کی مثالی خدمات از محمد رمضان یوسف سلفی

کل کتب 1

  • 1 #92

    مصنف : عبد اللہ معمار امرتسری

    مشاہدات : 16791

    محمدیہ پاکٹ بک بجواب احمدیہ پاکٹ بک

    (بدھ 13 مئی 2009ء) ناشر : شاہی کتب خانہ دیوبند
    #92 Book صفحات: 633

    قادیانیت کی تردید اور مرزا قادیانی کی جھوٹی نبوت کے گھروندے کو مسمار کرنے کے لئے خارج سے کسی دلیل کی قطعاً ضرورت نہیں۔ اس کے لئے تو مرزا قادیانی کی متضاد تحریریں ہی کافی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب بھی اس بات کی شاہد عدل ہے۔ قادیانیت جیسے غلیظ مذہب کو درست ثابت کرنے کیلئے ایک کتاب بنام "احمدیہ پاکٹ بک"  لکھی گئی ہےجو کہ اب انٹرنیٹ پر بھی عام دستیاب ہے۔ اور مرزائی حضرات اس کتاب کی تصنیف پر پھولے نہیں سماتے کہ اس کا جواب تو گویا ہو ہی نہیں سکتا۔ زیر تبصرہ کتاب اسی کتاب کے بھرپور اور شافی جواب پر مشتمل ہے۔ جس میں قادیانیت سے متعلقہ کم و بیش تمام مباحث شامل ہیں۔ اور احمدیہ پاکٹ بک کے تمام تر اعتراضات، تاویلات اور شبہات و تحریفات کا خود مرزا قادیانی کی تحریروں سے ایسا رد کیا گیا ہے کہ قاری مصنف کی محنت کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ رد قادیانیت کے میدان میں یہ کتاب واقعی ایک لاجواب کتاب ہے۔

     

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8041
  • اس ہفتے کے قارئین 238592
  • اس ماہ کے قارئین 1757665
  • کل قارئین115649665
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست