عبد الرحمن یوسف

  • نام : عبد الرحمن یوسف

کل کتب 0

کل کتب 3

  • 1 #656

    مصنف : عبد الرحمن یوسف

    مشاہدات : 8661

    حاصل زندگی

    (بدھ 22 جنوری 2014ء) ناشر : لجنۃ المساجد ، گوجرانوالہ
    #656 Book صفحات: 154

    امام ابن حزم  کی  شخصیت علمی حلقوں میں  تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ یہ امام   ابن حزم کی  کردارسازی کے موضوع پر  لکھی کتاب الاخلاق والسیر کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں انہوں نے  اخلاق اور معاشرتی روایات کا تجزیہ  کیاہے۔  انہوں نے اس  کتاب کی بنیاد کتاب و سنت کے راہنما اصولوں کے ساتھ ساتھ اپنے ذاتی تجربات ومشاہدات  اورافکار وخیالات پر رکھی ہے ۔ اور   زیادہ تر اپنے ذاتی تجرباتِ زندگی اور پند ونصائح  کو ذکر کرتے ہوئے عنوانات قائم کئے ہیں۔اس کتاب کے معروف عنوانات تزکیۂ نفس، عقل مندی ،راحت وسکون،علم وعرفان،اخلاق وکردار، دوستی وخیر خواہی ، محبت ، عادات وخصال ، بری عادتیں اوران کا  علاج،مدح پسندی کی خواہش،انسان کی عجیب وغریب عادتیں،اور  علمی محفلیں وغیرہ ہیں۔اصل کتاب عربی میں ہے ،اورعربی سے اردو ترجمے کا کام  مولانامحمد یوسف ﷾آف راجووال کے صاحبزادے ڈاکٹر  عبدالرحمن  یوسف نےسرانجام دیا ہے۔ اس کو شائع کرنےمیں حافظ عبد اللہ حسین روپڑی  آف کراچی اور عارف جاوید محمدی﷾ نےنمایاں کردار اداکیاہے۔اللہ ان سب ک...

  • 2 #807

    مصنف : عبد الرحمن یوسف

    مشاہدات : 23157

    المتجرالرّابح فی ثواب العمل الصالح ۔ جلد1

    dsa (پیر 26 دسمبر 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #807 Book صفحات: 521

    ایمان ایقان وعمل کا نام ہے،جس میں نیک اعمال کی ادائیگی کی پر زور تاکید ہے۔اس اعتبار سے کتاب وسنت میں جابجا عبادات و اعمال کے فضائل کا بیان ہے ، جنہیں حیطہ اعمال میں لا کر انسان ایمان میں رسوخ پیدا کر سکتاہے ۔فضائل اعمال کا بیان کتاب وسنت میں منتشر ہے ،جن سے صحیح طور مستفید ہونا مشکل ہے ۔فضائل اعمال سے باآسانی مستفید ہونے اور ان سے بہتر طور بہرہ مند ہونے کی لیے زیر نظر کتاب ترتیب دی گئی ہے۔یہ کتاب فضائل اعمال پر مشتمل بہترین مجوعہ ہے ،جس میں تقریبا قرآن و حدیث میں موجود تقریبا بیشتر فضائل اعمال کا احصا کیا گیا ہے۔(ف۔ر)
     

  • 3 #4028

    مصنف : عبد الرحمن یوسف

    مشاہدات : 86691

    آپ کے خواب اور ان کی تعبیریں قرآن و سنت کی روشنی میں

    (ہفتہ 29 اکتوبر 2016ء) ناشر : مکتبہ ابن تیمیہ لاہور
    #4028 Book صفحات: 190

    خواب خصالِ انسانی کاحصہ ہیں ہر انسان زندگی میں اس سے دو چار ہوتا ہے کبھی اسے اچھے اور کبھی بڑے خوف ناک خواب دکھائی دیتے ہیں۔ جب آدمی اچھے خواب دیکھتاہے تو اس بات کی تڑپ ہوتی ہے کہ خواب میں اسے کیا اشارہ ہوا ہے اور جب برے خواب ہوں تو خوف زادہ ہوجاتاہے ایسے میں انسان کی قرآن وسنت سے راہنمائی بہت ضروری ہے۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ پہلے پہلے جس کے ساتھ رسول اللہ ﷺ پر وحی کی ابتدا کی گئی وہ نیند میں خواب تھے آپ جوبھی خواب دیکھتے اس کی تعبیر صج کے پھوٹنے کی مانند بالکل آشکار ہو جاتی ‘‘اور نبیﷺ نے فرمایا ’’نیک آدمی کا اچھا خواب نبوت کے چھیالیسویں حصے میں سے ہے ‘‘خوابوں کی تعبیر، احکام او راقسام کے حوالوں سے احادیث میں تفصیل موجود ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’آپ کے خواب اور ان کی تعبیر‘‘ ابو محمد حامد خالد بن علی العنبری کی خوابوں کی تعبیر کے متعلق ایک عربی کتاب کا ترجمہ ہے۔ اس میں انہو ں نے خواب کے آداب، تقاضے، کیفیت، اور احادیث کی روشنی میں بیان کردیے ہیں تاکہ قارئین اس کتاب میں بیان کیے گیے اصو ل و ضوابط سے اس...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47645
  • اس ہفتے کے قارئین 81473
  • اس ماہ کے قارئین 1698200
  • کل قارئین111019638
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست