عبد الرزاق البدر

  • نام : عبد الرزاق البدر

کل کتب 2

  • 1 #794

    مصنف : عبد الرزاق البدر

    مشاہدات : 29733

    روز مرہ کی مسنون دعائیں

    (ہفتہ 17 دسمبر 2011ء) ناشر : المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ کراچی
    #794 Book صفحات: 357

    دعا مومن کی ڈھال اور شیطانی وسوسوں،حملوں اور نفسیاتی خواہشات کے خلاف مؤثر ہتھیار ہے۔لہذا مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت ذکر واذکار،مسنون ادعیہ کے اہتمام اور قرآنی تلاوت میں مشغول رہے۔اس عمل سے وہ بہت سے مصائب،آفات اور حادثوں سے محفوظ رہے گا اور اس پر شیطانی حملے بھی غیر مؤثر ہوں گے۔زیر تبصرہ کتاب میں روز مرہ کی دعائیں جمع کی گئی ہیں تاکہ روز مرہ کی دعائیں کی تلاش میں آسانی رہے اور ان ادعیہ کا اہتمام بھی آسان ہو۔سو اس کتاب میں مذکورہ دعاؤں کو خود بھی زبانی یاد کریں،اپنی اولاد کو بھی یاد کروائیں اور روز مرہ کا معمول بنا لیں کہ ان مسنون دعاؤں کا ضرور اہتمام کرنا ہے۔یہ حصن المسلم کے طرز پر دعاؤں کی بہترین کتاب ہے،جو ہرفرد کی ضرورت اور ہر مسلمان کے لیے نہایت مفید ہے۔(ف۔ر)
     

  • 2 #2840

    مصنف : عبد الرزاق البدر

    مشاہدات : 4483

    حج توحید کے آئینے میں

    (جمعہ 21 اگست 2015ء) ناشر : مرکز الدعوۃ والارشاد، مدینہ منورہ
    #2840 Book صفحات: 112

    بیت اللہ کا حج ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ کہ آپ نےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے سوا کچھ نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں زیرنظر کتاب " حج توحید کے آئینے میں"سعودی عرب کے معروف عالم دین ڈاکٹر شیخ عبد الرزاق عبد المحسن البدر کی عربی تصنیف"دروس عقدیۃ مستفادۃ من الحج" کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ کرنے کی سعادت محترم محمد رمضان بن ثناء اللہ زاہد نے حاصل کی ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے حج کو توحید کے آئینے میں پیش کیا ہے کہ جس طرح ساری عبادات توحید...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 15984
  • اس ہفتے کے قارئین 174516
  • اس ماہ کے قارئین 1693589
  • کل قارئین115585589
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست