اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پورا سامان رکھتی ہے۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی شخصیت قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’سیرت نبویﷺ عبرت و نصیحت کا لازوال خزانہ ‘‘معروف عرب مصنف ڈاکٹر مصطفیٰ السباعی مؤلف ’’ السنة و مكانتها في التشريع؍ اسلام میں سنت کی آئینی حیثیت‘‘ كی عربی کتاب "السيرة...