#3651

مصنف : ڈاکٹر سلطانہ بخش

مشاہدات : 24894

اردو میں اصول تحقیق منتخب مقالات

  • صفحات: 415
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10375 (PKR)
(ہفتہ 30 اپریل 2016ء) ناشر : اردو اکیڈمی لاہور

تحقیق عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کسی چیز کی اصلیت وحقیقت معلوم کرنے کے لئے چھان بین اور تفتیش کرنا۔اصطلاحا تحقیق کا مطلب ہے  کہ کسی منتخب موضوع کے متعلق چھان بین کر کے کھرے کھوٹے اور اصلی ونقلی مواد میں امتیاز کرنا،پھر تحقیقی قواعد وضوابط کے مطابق اسے استعمال میں لانا اور اس سے نتائج اخذ کرنا ۔ایسا تحقیقی کام سندی تحقیق میں کیا جاتا ہے ،جو ہر مقالہ کی آخری منزل ہوتی ہے۔ترقی یافتہ علمی دنیا میں تحقیقی مقالہ لکھنے یا "رسمیات تحقیق" کو سائنٹیفک اور معیاری بنانے کا کام اور اس پر عمل کا آغاز اٹھارویں صدی ہی میں شروع ہوچکا تھا- چنانچہ حواشی و کتابیات کے معیاری اصول اور اشاریہ سازی کا اہتمام مغربی زبانوں میں لکھی جانے والی کتابوں میں اسی عرصے میں نظر آنے لگا تھا۔لیکن افسوس کہ آج تک اردو میں تحقیق کی رسمیات متفقہ طور پر نہ طے ہو سکیں۔ نہ ان کے بارے میں سوچا گیا اور نہ ہی کوئی مناسب پیش رفت ہوسکی۔ چنانچہ ایک ہی جامعہ میں، بلکہ اس جامعہ کے ایک ہی شعبے میں لکھے جانے والے مقالات باہم ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ کسی ایک مقالے میں حواشی کسی طرح لکھے جاتے ہیں اور کتابیات کسی طرح مرتب کی جاتی ہے۔ دوسرے مقالے میں ان کے لکھنے اور مرتب کرنے کے اصول مختلف ہوسکتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " اردو میں اصول تحقیق،  منتخب مقالات "اسی جانب ایک سنگ میل ہےجسے محترمہ ڈاکٹر سلطانہ بخش نے  مختلف اہل علم کے مقالات سے مرتب فرمایا ہے۔یہ کتاب مقالہ نگار حضرات کے علمی وتحقیقی تجربوں اور وسیع وگہرے مطالعے کا نچوڑ ہے۔اس میں فن تحقیق کے وہ سارے پہلو آ گئے ہیں جو تحقیق کرنے والے ہر طالب علم ،ہر استاذ  اور تمام محققین کے لئے نہایت مفید ہیں۔ (راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

7

تحقیق کے تقاضے

17

تحقیق وتنقید

19

فن تحقیق

23

تنقیدی وتحقیقی موضاعات پر لکھنے کے اصول

31

فن تحقیق

36

موضوع کاانتخاب

38

تحقیقی عمل کے مراحل

44

دستاویز ی طریق تحقیق

77

تحقیق کے طریقہ کار

94

مقالے کی پیش کش

110

مقالے کی تسوید

122

تدوین اور تحقیق کے رجحانات

131

قیاسی تصحیح

140

تحقیق تصحیح متن کے مسائل

143

تیاری اور مواد کی فراہمی

155

متن اور راوایت متن

163

تنقید متن

168

متن کے سن تصنیف کاتعین

181

متون کی تصحیح وتنقیدی میں تخریج وتعلیقات کی اہیمت

184

ارود ادب میں تحقیق کی روایت

192

ادبی ادب میں تحقیق کی روایت

199

اصول تحقیق

202

تحقیق اور اس کاطریق کار

212

اردو میں لسانی تحقیق کی اہمیت

217

تحقیق وتنقید

221

اردو میں جدید تحقیق کاآغاز

225

اردو میں تحقیق

223

اردو  تحقیق کے بعض مسائل

244

قدیم واین کی ترتیب کے مسائل

249

حوالہ اور صحت متن

252

ببلیوگرافی تحقیق کاپہلاقدم

265

تعلقیات وحواشی

269

ضمیمہ فرہنگ اشارہیہ

271

تحقیق اصطلاحو ں کی فرہنگ

273

اردو کی ادبی تحقیق آزادی سے پہلے

277

ہندوستان میں اردو تحقیق او رتدوین کاکام

295

پاکستان میں اردو تحقیق

304

ہندوستان کی یونیورسٹیوں  میں ارد و تحقیق

354

پاکستانی جامعات میں اردو تحقیق کے 35سال

382

ہندوستان میں شائع ہونے والی اہم تحقیقی وتدوینی کتب

394

کتابیات

409

فہرست مقالات

412

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59661
  • اس ہفتے کے قارئین 290400
  • اس ماہ کے قارئین 1964351
  • کل قارئین113571679
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست