#4063

مصنف : ابو احسان مختار احمد جیلانی

مشاہدات : 4759

تحفۃ الموحدین

  • صفحات: 335
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8375 (PKR)
(منگل 22 نومبر 2016ء) ناشر : جامعہ اسلامیہ تقویۃ الایمان راجن پور

توحید کا معنی ہے کہ انسان یہ عقیدہ رکھے کہ حق  باری تعالیٰ اپنی ذات، صفات اور جُملہ اوصاف و کمال میں یکتا و بے مثال ہے۔ اس کا کوئی ساتھی یا شریک نہیں۔ کوئی اس کا ہم پلہ یا ہم مرتبہ نہیں۔ صرف وہی با اختیار ہے۔ اس کے کاموں میں نہ کوئی دخل دے سکتا ہے، نہ اسے کسی قسم کی امداد کی ضرورت ہے۔ حتیٰ کہ اس کی نہ اولاد ہے اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا  ہواہے۔  سورۃ اخلاص میں اللہ تعالی فرماتے ہیں " کہو کہ وہ (ذات پاک ہے جس کا نام) اللہ (ہے) ایک ہے۔معبود برحق جو بےنیاز ہے۔نہ کسی کا باپ ہے۔ اور نہ کسی کا بیٹا۔ اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔علامہ جرجانی ؒ توحید کی تعریف اس طرح بیان کرتے ہیں :توحید تین چیزوں کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کی پہچان اس کی وحدانیت کا اقرار اور اس سے تمام شریکوں کی نفی کرنا۔ (التعریفات73) توحید کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حقوق صرف اللہ تعالیٰ ہی کیلئے خاص رکھے جائیں۔ زیر تبصرہ کتاب" تحفۃ الموحدین "قاطع شرک وبدعت علامہ ابو احسان سید مختار احمد جیلانی صاحب  کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے  عقیدہ توحید بیان کرتے ہوئے مسئلہ علم غیب، مسئلہ حاضر وناظر، مسئلہ مختار کل ، مسئلہ بشریت انبیاء علیھم السلام اور مسئلہ نور پر قرآن وسنت کی روشنی میں سیر حاصل بحث کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو عقیدہ توحید اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

سبب تالیف

 

17

باب اول مسئلہ علم غیب

 

21

باب دوم مسئلہ حاضر و ناظر

 

103

چند تفہیمی قواعد

 

103

صرف اللہ موجود حاضر و ناظر ہے

 

104

آنحضرت ﷺ ہر جگہ حاضر و ناظر نہیں

 

109

فہرست جاری ہے

 

 

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20776
  • اس ہفتے کے قارئین 282586
  • اس ماہ کے قارئین 768778
  • کل قارئین97834082

موضوعاتی فہرست