#2019

مصنف : محمد یعقوب اخلاقی

مشاہدات : 8332

شان اسلام اسلامی اخلاق و آداب

  • صفحات: 66
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1320 (PKR)
(پیر 20 اکتوبر 2014ء) ناشر : دار الاخلاق شاداب کالونی جھنگ

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے ،جس میں زندگی کے ہر ہر گوشے سے متعلق  راہنمائی موجود ہے۔اس کی ایک اپنی ثقافت ،اپنی تہذیب اور اپنا کلچر ہے ،جو اسے دیگر مذاہب سے نمایاں اور ممتاز کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب کوئی شخص اسلام لاتا ہے تواس میں متعدد تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔اس کی دوستی اور دشمنی کے معیارات بدل جاتے ہیں۔وہ دنیوی مفادات اور لالچ سے بالا تر ہو کر صرف اللہ کی رضا کے لئے دوستی رکھتا ہے اور اللہ کی رضا کے لئے ہی دشمنی کرتا ہے۔جس کے نتیجے میں کل تک جو اس کے دوست ہوتے ہیں ،وہ دشمن قرار پاتے ہیں اور جو دشمن ہوتے ہیں وہ دوست بن جاتے ہیں اور اس کی زندگی میں ایک انقلاب برپا ہو جاتا ہے۔اسلام کی اپنی تہذیب،  اپنی ثقافت،  اپنےرہنے سہنے کے  طور طریقے اور اپنے تہوار ہیں ،جو دیگر مذاہب سے یکسر مختلف ہیں۔تہوار یاجشن کسی بھی قوم کی پہچان  ہوتے ہیں،اور ان کے مخصوص افعال کسی قوم کو دوسری اقوام سے جدا کرتے ہیں۔جو چیز کسی قوم کی خاص علامت یا پہچان ہو ،اسلامی اصطلاح میں اسے شعیرہ کہا جاتا ہے،جس کی جمع شعائر ہے۔اسلام میں شعائر مقرر کرنے کا حق صرف اللہ تعالی کو ہے۔اسی لئے شعائر کو اللہ تعالی نے اپنی طرف منسوب کیا ہے۔لہذا مسلمانوں کے لئے صرف وہی تہوار منانا جائز ہے جو اسلام نے مقرر کر دئیے ہیں،ان کے علاوہ دیگر اقوام کے تہوار  میں حصہ لینا مسلمانوں کے لئے جائز نہیں ہے۔زیر تبصرہ کتاب "شان اسلام"محترم  محمد یعقوب اخلاقی کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے اسلام کے انہی محاسن اور امتیازات کو بڑے خوبصورت انداز میں دروس قرآن اور دروس حدیث کے نام پر  جمع فرما دیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

اخلاص

 

5

توبہ

 

6

صدق

 

7

استقامت

 

8

نیکیوں کی طرف عجلت اختیار کرنا

 

8

میانہ روی

 

9

لوگوں کے درمیان مصالحت

 

10

عورتوں پر خاوند کا حق

 

11

والدین کے ساتھ حسن سلوک

 

12

حسن خلق

 

15

سلام کی فضیلت

 

17

جہاد کی فرضیت

 

19

یقین اور توکل کا بیان

 

21

رحمت الٰہی سے مایوس نہ ہونا

 

24

ایثار اور نرمی کا بیان

 

27

حیا اس کی فضیلت اور اس سے متصف

 

31

جدوجہد کا بیان

 

33

شفاعت کا بیان

 

37

والدین کے ساتھ حسن سلوک

 

41

اللہ تعالیٰ پر اعتماد کا بیان

 

47

سونے کے آداب

 

57

نماز

 

59

روزہ

 

60

زکوۃ

 

62

حج

 

63

ذکر

 

64

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37321
  • اس ہفتے کے قارئین 460341
  • اس ماہ کے قارئین 1513841
  • کل قارئین110835279
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست