#2789

مصنف : سعید الرحمٰن ہزاروی

مشاہدات : 7400

صحیح فضائل اعمال ( البانی )

  • صفحات: 420
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10500 (PKR)
(بدھ 05 اگست 2015ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض

شریعتِ اسلامیہ میں دینی احکام ومسائل پر عمل کی تاکید کے ساتھ ساتھ ان اعمال کی فضیلت وثواب بیان کرتے ہوئے انسانی نفوس کو ان پر عمل کرنے کے لیے انگیخت کیا گیا ہے ۔کیونکہ کسی عمل کی فضیلت،اجروثواب اورآخرت میں بلند مقام دیکھ کر انسانی طبیعت جلد اس کی طرف راغب ہوجاتی ہے اوران پر عمل کرنا آسان معلوم ہوتا ہےمزیدبرآں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام واحسان کے طور پر دین اسلام میں کئی ایسے چھوٹے چھوٹے اعمال بتائے گئے ہیں جن کا اجروثواب اعمال کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ صحیح فضائل اعمال ‘‘ میں مستند شرعی نصوص اور صحیح احادیث کی روشنی میں فضائل اعمال کے متعلقہ احادیث نبویہ کوجمع کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اس بات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے کہ کسی عمل کی فضیلت میں کوئی موضوع اورمن گھڑت روایت اور غیر مستند حدیث درج نہ کی جائے ۔کئی لوگوں نے فضائل اعمال کے نام سے بعض مجموعے تیار کر رکھے ہیں جس میں موضوع روایات ، من گھڑت حکایات واقعات اور غیر معتبر وضعیف روایات کا انبار ہے ۔ حالانکہ شریعت اسلامیہ میں فضائل اعمال کے متعلق ایسی بے شمار معتبر اور صحیح احادیث وسنن مروی ہیں جو اس سلسلے میں ایک مسلمان کے لیے کافی ووافی ہیں پھر ایسے مستند ذخیرے کوچھوڑ کر خود ساختہ روایات وحکایات کی طرف جانا محض جہالت کا شاخسانہ او راندھی تقلید کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو ایسی مذموم روش سے محفوظ رکھے اور انہیں کتاب وسنت پرعمل اور اسی پر اکتفا کرنے کی توفیق عطافرمائے (آمین)کتاب ہذا میں احادیث وسنن کے جمع وانتخاب کے سلسلے میں شیخ ناصر الدین البانی ﷫ کی تحقیقات وتخریجات پر اعتماد کیاگیا ہے اور صرف معتبر ومستند احادیث ہی کواس کتاب میں شامل کیاگیا ہے تاکہ ہر مسلمان بلا کھٹکے ان نصوص شرعیہ پر عمل پیرا ہوسکے اور ان کےصحت واستناد کے متعلق کسی کے ذہن میں کوئی شبہ نہ رہے ۔ نیز احادیث کے متون کی تشریح میں اکابر علمائے امت کے اقوال وشروح کو بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے تاکہ نصوص شرعیہ کو سمجھنا آسان ہو اوراس سلسلے میں ابہام اورتشنگی باقی نہ رہے ۔ اللہ تعالیٰ مؤلف ،مترجم اور ناشر کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے ان کےلیے اخروی نجات کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

11

وضو کی فضیلت

 

13

مشقت میں وضو کرنے کی فضیلت

 

15

اذان کی فضیلت

 

19

مؤذن کی فضیلت

 

21

اذان اور پہلی صف کی فضیلت

 

24

اذان کے جواب کی فضیلت

 

26

اذان اور اقامت کے درمیان دعا کی فضیلت

 

29

تعمیر مساجد کی فضیلت

 

32

نماز کے لیے چل کر جانے  اور نماز با جماعت کی فضیلت

 

34

نماز عشاء اور فجر کی جماعت کی فضیلت

 

38

پہلی صف کی فضیلت

 

40

آمین کہنے کی فضیلت

 

43

نماز میں اللہم ربنا لک الحمد کہنے کی فضیلت

 

45

نماز پنجگانہ کی فضیلت

 

46

جمعہ کے دن کی فضیلت

 

50

جمعہ کے دن غسل کرنے کی فضیلت

 

54

چاشت کی دو رکعتوں کی فضیلت اور ان کی تاکید

 

60

سنن رواتب کی فضیلت

 

66

گھروں میں نفل نماز پڑھنے کی فضیلت

 

70

رات کے قیام کی فضیلت

 

73

ذکر الہٰی کی فضیلت

 

80

فرض نماز کے بعد اذکار کی فضیلت

 

89

استغفار کی فضلیت

 

93

کفارہ مجلس کی دعا کی فضیلت

 

100

فہرست نا مکمل

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 91295
  • اس ہفتے کے قارئین 91295
  • اس ماہ کے قارئین 715003
  • کل قارئین112322331
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست