#4951

مصنف : ڈاکٹر ہلوک نورباقی

مشاہدات : 10159

قرآنی آیات اور سائنسی حقائق

  • صفحات: 298
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7450 (PKR)
(پیر 27 نومبر 2017ء) ناشر : انڈس پبلشنگ کراچی

قرآن بنیادی طور پر ایک کتاب ہدایت ہے‘ یعنی وہ فکر وعمل‘ طرز معاشرت ومعیشت اور انفرادی واجتماعی زندگی کے تمام پہلوؤں میں انسانوں کی اس طرح رہنمائی کرتا ہے کہ وہ اس دنیا میں ایک مطمئن اور خوشگوار زندگی بسر کر سکیں اور آخرت کی ابدی زندگی میں بھی فوزوفلاح کے مستحق ہو سکیں۔ اس کی بنیادی دعوت وہی ہے جو تمام انبیاء کرام‘ قرآن سے قبل کی آسمانی کتابوں میں‘ لے کر آئے یعنی عقیدۂ توحید وآخرت‘ جن وانس وملائکہ اور کائنات کے خالق وپروردگار اور اس  کے آخری رسولﷺ کی اطاعت اور عمل صالح۔ کائنات وحیات سے متعلق قرآن میں اتنے رموز وحقائق بیان کیے گئے ہیں کہ ان کا احاطہ کرنا مشکل ہے‘ جیسے جیسے انسانی علم میں ارتقاء ہو رہا ہے  ویسے ویسے ان حقائق کے راز منکشف ہوتے جا رہے ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں خاص اسی موضوع پر ہے۔ اس میں قرآن کی ان پچاس آیات کی سائنٹیفک تفسیر کی ہے جو تخلیق ارض وسما‘ تخلیق انسان‘ زمین‘ پہاڑوں اور تہ در تہ سات آسمانوں‘ ہواؤں کے پوشیدہ اسرار‘ رحم مادر‘ پانی اور قوت حیات‘ دل کی حقیقت وغیرہ وغیرہ پچاس موضوعات سے متعلق تحقیقی کاوش ہے۔ اس میں خالص مذہبی یا اسلامی عقائد کو بھی مصنف نے سائنسی انداز میں سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش کی ہے ان میں وضو‘ روزہ‘ دوزخ‘جنت‘ صحرا کے اسرار اور اللہ کے رب العالمین ہونے کے اسرار وغیرہ جیسے موضوعات ہیں۔ یہ کتاب’’ قرآنی آیات اور سائنسی حقائق ‘‘ ڈاکٹر ہلوک نور باقی کی تحقیقی کاوش ہے اور اس کا ترجمہ سید محمد فیروز شاہ نے کیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

فہرست زیر تکمیل

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7146
  • اس ہفتے کے قارئین 165678
  • اس ماہ کے قارئین 1684751
  • کل قارئین115576751
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست