#2228

مصنف : حافظ عبد الوحید

مشاہدات : 5527

قرآن وسنت سٹڈی کورس 1

  • صفحات: 102
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2040 (PKR)
(اتوار 18 جنوری 2015ء) ناشر : دار الفلاح لاہور پاکستان

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے  آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے  اور نہ ہی  کبھی علماء اس کے علوم سے  سیر ہوں گے  چنانچہ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری  ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کےحامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم  کی شرح وتوضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔لیکن قریبا ہر ایک نے اپنی کم مائیگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اس بحر ذخار سے چند موتی ہی نکال سکا ہے۔قرآن مجید کے  معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور  کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، وتسہیل کا اور تدریس وتعلیم کے لیے علوم آلیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہاہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری  ہے ۔  خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس جنہیں اس خدمتِ عالیہ میں حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ عصر حاضر میں  قرآن مقدس کو  عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے  خانوں میں  ترجمے ،رنگوں اورعلامات کے ذریعے  ترجمہ پیش کرنے نیز اس  کےفہم میں مزید دل چسپی پیدا کرنے  کےلیے  عربی زبان اور اس کےقواعد پر مشتمل نصاب سازی کےاسالیب اپنائے جارہے ہیں ۔اس سلسلے  میں کئی اہل علم نے  تعلیم وتدریس اور تصنیف کےذریعے کو ششیں اور کاوشیں کیں۔فہم قرآن کے سلسلے میں  الہدیٰ انٹرنیشنل،ڈاکٹر اسرار، قرآن انسٹی ٹیوٹ،اسلامک انسٹی ٹیوٹ،لاہور ،دارالفلاح ،لاہور   وغیرہ  اور  بالخصوص مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ  ،لاہور کی  خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’قرآن وسنت سٹڈی  کورس ‘‘بھی  انہی کوششوں میں سے  ایک   ہے ۔جسے  حافظ عبد الوحید ﷾( فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ،مدیر دارالفلاح،لاہور) نے فہم قرآن کے  مبتدی طلبہ وطالبات کےلیے  مرتب کیا ہے اور یہ کتاب  دارالفلاح کے  نصاب میں شامل ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو  طلبہ وطالبات کےلیے  نفع بخش بنائے  اورمرتبین  کے  علم وعمل  میں اضافہ  فرمائے (آمین)  (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

پہلا یونٹ عربی گرائمر

 

9

سبق نمبر 1قرآن کریم میں بار بار استعمال ہونے والے الفاظ

 

9

سبق نمبر2 کلمہ اور کلام

 

13

سبق نمبر3مذکر مونث

 

15

سبق نمبر4 اشارہ موصول

 

18

سبق نمبر5 اسم ضمیر

 

21

سبق نمبر6 فعل ماضی

 

24

سبق نمبر7 فعل مضارع

 

26

دوسرا یونٹ من الکتاب

 

 

سبق نمبر 1 سورہ الفاتحہ

 

31

سبق نمبر2 سورہ البقرہ آیات 1 تا 5

 

33

سبق نمبر3 سورہ البقرہ آیات 6 تا7

 

36

سبق نمبر 4 سورہ البقرہ آیات 8 تا 10

 

38

سبق نمبر 5 سورہ البقرہ آیات 11 تا 13

 

40

سبق نمبر 6 سورہ البقرہ آیات 14 تا 16

 

42

سبق نمبر 7 سورہ البقرہ آیت 255

 

44

سبق نمبر 8 سورہ البقرہ آیات 285 ، 286

 

46

سبق نمبر 9 تا 13 سورہ الاسراء آیات 23 تا 39

 

49

سبق نمبر 14 سورہ النور آیت 31

 

59

سبق نمبر15 تا 20 سورہ الحجرات آیات 1 تا 18

 

61

سبق نمبر21 سورہ العصر

 

75

سبق نمبر22 سورہ الکوثر

 

77

سبق نمبر 23 سورہ الکافرون

 

79

سبق نمبر 24 سورہ اخلاص ، سورہ فلق و سورہ الناس

 

81

تیسرا یونت من السنہ

 

 

دخول جنت کے اسباب

 

87

ایمان اور محبت رسول اللہ ﷺ

 

88

سچ کی برکت

 

89

کرم و مہربانی

 

90

حصول علم کی فضیلت

 

91

صلہ رحمی کرنے والا کوہن

 

93

اللہ کی نظر دل پر ہے

 

94

نفاق کی علامتیں

 

96

حسد کی تباہ کاریاں

 

98

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20082
  • اس ہفتے کے قارئین 178614
  • اس ماہ کے قارئین 1697687
  • کل قارئین115589687
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست