#1843

مصنف : پیر ذولفقار احمد نقشبندی

مشاہدات : 6884

قرآن مجید کے ادبی اسرار ورموز

  • صفحات: 207
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7245 (PKR)
(بدھ 13 اگست 2014ء) ناشر : مکتبۃ الفقیر، فیصل آباد

قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے ،جسے اللہ تعالی کا کلام ہونے کا شرف حاصل ہے۔اس کو پڑھنا باعث اجر وثواب اور اس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔جو قوم اسے تھام لیتی ہے وہ رفعت وبلندی کے اعلی ترین مقام پر فائز ہو جاتی ہے،اور جو اسے پس پشت ڈال دیتی ہے ،وہ ذلیل وخوار ہو کر رہ جاتی ہے۔یہ کتاب مبین انسانیت کے لئے دستور حیات اور ضابطہ زندگی کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ انسانیت کو راہ راست پر لانے والی ،بھٹکے ہووں کو صراط مستقیم پر چلانے والی ،قعر مذلت میں گرے ہووں کو اوج ثریا پر لے جانے والے ،اور شیطان کی بندگی کرنے والوں کو رحمن کی بندگی سکھلانے والی ہے۔زیر تبصرہ کتاب " قرآن مجید کے ادبی اسرار ورموز " حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے قرآن مجید کے ادبی اسرار ورموز پر بحث کی ہے۔مولف کی ہر بات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ادبی اعتبار سے موضوع کے مفید کی بناء پر یہ کتاب قارئین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔اللہ تعالی مولف کو اس کاوش پر جزائے خیر عطا فرمائے،ہمیں قرآنی برکات سے استفادہ کرنے کی توفیق دے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

5

کلمات کا اعجاز

19

ترکیب کا اعجاز

35

لفائف قرآنیہ

51

فصاحب و بلاغت

103

عجائبات القرآن

157

قرآن مجید اور علم عروض

171

اعجاز قرآنی

195

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 49014
  • اس ہفتے کے قارئین 207546
  • اس ماہ کے قارئین 1726619
  • کل قارئین115618619
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست