#2580

مصنف : محمد سلطان المعصومی

مشاہدات : 3673

پیغام حرم

  • صفحات: 98
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1960 (PKR)
(منگل 02 جون 2015ء) ناشر : الدار العلمیہ موری گیٹ دہلی

اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ امت ِاسلامیہ کے جسم کوجن امراض او رمشکلات نے کمزور کیا ہے ان میں بدعات وخرافات اور رسومات  قبیحہ کے علاوہ اوہام پرستی ، کنبہ پروری ، ، پیر پرستی قبر پرستی جیسے امراض کی طرح شخصیت پرستی اور تقلید جامدبھی مرض لا علاج بن گیا ہے  قرآن وحدیث   نے اتفاق واتحاد کی جس شدت سے تاکید کی ہے اس گروہی عصبیت نے ائمہ کرام اور بزرگوں کے اقوال کوبلا دلیل  واجب العمل قرار دے کر امت میں  انتشار اور افتراق پیدا کردیا ہے۔اس  اذیت ناک بیماری نے  پوری دنیا میں تباہ کاریاں مچائیں اور اس کے اثرات دور دور تک پہنچے ۔یہاں تک کہ رشد وہدایت کا مرکز کعبۃ اللہ  بھی ان جراثیم سے پاک نہ رہ سکا ۔تاریخ کے  صفحات  پر یہ بات موجود ہے کہ ایک ایسا وقت بھی آیا کہ  وحدت ِانسانیت کے اس بین الاقوامی اور دائمی اسٹیج پر بھی  اس  شخصیت پرستی اور گروہ بندی نےبیک وقت چار مصلے نبوادیئے۔ ( إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ) ۔ارباب ِتقلید جوتاویل بھی چاہیں کریں مگر ان کے پاس ایک بھی ایسی دلیل نہیں جس سے وہ اس تقلید مطلق کاجواز ثابت کر سکیں اور انسانیت کو اس سے مطمئن کر سکیں۔اسلام کی اصلی اور حقیقی روح اتباع کتاب وسنت ہے اور شرک ، بدعات وخرافات اور تقلید اسلامی روح کے منافی عناصر ہیں ۔ اور اسلام کی اس   حقیقی روشنی کوبرقرار رکھنے کےلیے  ہر دور میں اللہ تعالیٰ نے ایسے  بندے  پیدا کیے  جنہوں نے  اسلام اور شریعت ِاسلامیہ کےخلاف پیدا ہونے والے فتنوں کو واشگاف کیا او ران تمام  الزامات وشبہات کا مسکت جواب دیا جو بیمار دل ودماع کے حامل افراد نے پیدا کردیئے تھے ۔ زیر نظر کتاب ’’ پیغامِ حرم‘‘ علامہ ابو عبد الرحمن محمد سلطان المعصومی  المکی  مدرس مسجد حرام  مکہ مکرمہ کےرسالہ ’’ہدیۃ السلطان الی مسلمی الیابان‘‘ کا اردو ترجمہ  ہے   جو دراصل  چابان کے چند نومسلم نوجوانوں کے اسلام کی حقیقت اور تقلید  کے  متعلق  سوالات کے  جواب میں شیخ سلطان  المعصومی نے تحریر کیا ۔ اس رسالہ میں  شیخ  موصوف نے  قرآن وحدیث  سلف صالحین ، ائمہ اربعہ اور دیگر علمائے امت ﷭ کے اقوال وفرمودات اور تاریخی شواہد کی روشنی میں  تقلید جامدکی  حقیقت کو خوب واضح کیا ہے ۔کتاب کے ترجمہ کے فرائض   مولانا عزیز عبید اللہ  ناصر بنارسی صاحب  نے انجام دئیے ۔ اللہ تعالیٰ  مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے اوراسے امتِ مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ( آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ترتیب

 

5

حرف آغاز

 

7

نامہ جاپان

 

15

ایمان و اسلام کی حقیقت

 

21

معین مذہب کی تقلید

 

24

دین اسلام کی اساس

 

26

تقلید نام نہاد علماء کی کارستانی

 

28

تاریخ کی شہادت

 

31

قبر میں کیا سوال ہو گا

 

32

تقلید کو لازم کرنے کا راز

 

34

تقلید کے سلسلے میں علماء کی تحقیق

 

35

ائمہ کرام کا طریقہ کار

 

45

مومن کا شعار

 

48

مقام تعجب

 

50

ایک اہم تنبیہ

 

59

دیدہ عبرت بکشا

 

67

جادہ حق

 

72

فرعونی طریقہ

 

74

تنبیہ

 

76

نبی کریم ﷺ نے معین مسلک کی پیروی لازم نہیں کی ہے

 

77

ان مذاہب کے پھیلنے کے اسباب

 

86

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10889
  • اس ہفتے کے قارئین 169421
  • اس ماہ کے قارئین 1688494
  • کل قارئین115580494
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست