ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔ (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
عموم |
33 |
تعریف |
33 |
متعلقہ الفاظ: عام،خصوص،مشترک |
33 |
اجمالی حکم |
34 |
عموم البلوی |
34 |
تعریف |
34 |
عموم بلوی سےمتعلق احکام |
35 |
اول: فقہی احکام |
35 |
دوم: اصولی مسائل |
37 |
جن مسائل میں عموم بلوی ہوان میں خبرواحد کاحکم |
37 |
جن مسائل میں عموم بلوی ہوان میں قبول صحابہ کاحکم |
38 |
عموم المقتضی |
38 |
تعریف |
38 |
متعلقہ الفاظ: عموم مجاز |
39 |
اجمالی حکم |
39 |
عمیاء |
40 |
عنان |
41 |
عنب |
40 |
عنت |
40 |
تعریف |
40 |
اجمالی حکم |
41 |
عنفقہ |
42 |
عنۃ |
43 |
تعریف |
43 |
متعلقہ الفاظ: جب ،خصاء |
44 |
نامروی سےمتعلق احکام |
44 |
نامروی کی بنیادپر خیار کاثبوت |
44 |
نامروی کاثبوت |
44 |
عنۃ(نامروی)کےثبوت پر مرتب ہونےوالے احکام |
45 |
مہلت دینے کافیصلہ کون کرےگا |
46 |
جس شخص کےاندر پیدائش عاجزی ہواسے مہلت دینے کاحکم |
46 |
سال سےمراد |
47 |
عنین کی مدت |
48 |
سال کاکم ہونا |
48 |
سال کےدرمیان یااس کےبعد وطی کےسلسلہ میں اختلاف |
50 |
عنین ہونے کی بنیاد پر تفریق |
50 |
عنین ہونےکی بنیاد پر تفریق فسخ ہے یاطلاق ؟ |
52 |
دوسال سےقبل بچہ کاجننا |
52 |
تفریق سےقبل بیوی کےاقرار پر شہادت |
53 |
بیوی کانکاح کےقائم رکھنے کو اختیار کرنا |
53 |
مدت کےبعد اختیار کاوقت |
53 |
عقد سےقبل عنین ہونے کےعلم ہونے کااثر |
54 |
عنین ہونے کےفیصلہ پرجنون کااثر |
55 |
عنین ہونے کےفیصلہ پر بچپن کااثر |
55 |
عنین ہونے سے قبل وطی کاپایاجانا |
56 |
وہ جماع جومہلت دینے میں مانع ہے |
56 |
عنین کی بیوی کامہر |
57 |
عنین کی بیوی کی عدت |
58 |
عنوس |
58 |
تعریف |
58 |
متعلقہ الفاظ: عضل |
59 |
عنوس سےمتعلق احکام |
59 |
عانس کانفقہ |
59 |
عنوۃ |
60 |
تعریف |
60 |
اجمالی حکم |
60 |
عہد |
61 |
تعریف |
61 |
متعلقہ الفاظ: عقد،وعد،بیعت |
61 |
شرعی حکم |
62 |
معاہد ہ کرنے والے پر ظلم کی حرمت |
63 |
اللہ کےعہد سےمتعلق یمین اوراس کے اثرات |
63 |
عہدۃ |
64 |
تعریف |
64 |
اجمالی حکم |
65 |
اول: شفعہ میں عہد ہ |
65 |
دوم: خیارعیب میں عہدہ |
66 |
عوارض الاہلیہ |
67 |
عوامل |
67 |
عور |
67 |
تعریف |
67 |
متعلقہ الفاظ:عشاء،عمش،حول ،عمی |
67 |
عورسے متعلق احکام |
68 |
کاناجانور کی قربانی |
68 |
کاناپن کی وجہ سے فسخ نکاح |
69 |
کفارات میں کاناغلام کو آزاد کرنا |
69 |
کاناپر صحیح آنکھوں والے کی جنایت |
70 |
صحیح آنکھوں والے پر کانا کی جنایت |
70 |
کانا شخص پر کانا شخص کی جنایت |
72 |
عورۃ |
72 |
تعریف |
72 |
متعلقہ الفاظ: ستر |
73 |
اجنبی مرد کے اعتبار سےخاتون کاقابل ستر حصہ |
73 |
مسلمان عورت کےتعلق سےعورت کی عورۃ |
77 |
محارم کے اعتبارسے عورت کی عورۃ |
77 |
اجنبی مردکے تعلق سےباندی کی عورۃ |
78 |
مردکے تعلق سےمردکی عورۃ |
79 |
اجنبی عورت کےتعلق سےمردکی عورۃ |
80 |
نابالغ لڑکے اورلڑکی کی عورۃ |
81 |
زوجین میں سے ہرایک کی دوسرے کےتعلق سےعورۃ |
82 |
خنثی مشکل کی عورۃ |
82 |
نمازمیں عورۃ |
83 |
احرام میں عورت کسی عضوکو چھپائے گی |
83 |
اجنبی مردیااجنبی عورت کوچھونا |
84 |
میت کی عورۃ |
84 |
گواہ بننے کےلئے عورۃ کودیکھنا |
84 |
حاجت شدیدہ کی بنیاد پر عورۃ کاکھولنا |
85 |
غسل کرنے کےوقت عورۃ کاکھولنا |
86 |
کھلی ہوئی عورۃ والےکو سلام کرنا |
86 |
کھلی ہوئی عورۃ والے پر نکیرکرنا |
86 |
عوض |
87 |
تعریف |
87 |
متعلقہ الفاظ:ثمن |
87 |
شرعی حکم |
87 |
عوض کے اقسام |
88 |
عوض کےشرائط |
89 |
عوض کےثبوت کےاسباب |
90 |
عقودومعاوضات |
90 |
عقد نکاح |
90 |
جنایات |
91 |
اتلافا ت |
91 |
بضعہ کو فوت کرنا |
92 |
عقدجزیہ |
92 |
زکاۃ اورقربانی کاتلف ہوجانا |
92 |
ممنوعات کے ارتکاب |
93 |
کوتاہی اورتعدی |
93 |
جن چیزوں کاعوض لیناجائز نہیں ہے |
94 |
عوض مقرر کرنا |
94 |
وہ تصرفات جن میں عوض کامقرر اورمعلوم ہوناضرور ی ہے |
94 |
وہ تصرفات جن میں عوض کی تعیین واجب نہیں ہے |
95 |
شارع کی جانب سےمتعین کردہ عوض |
96 |
عوض میں تجزی |
97 |
عوض کو حوالہ کرنا |
98 |
عوض کی سپردگی کےموانع |
99 |
عوض کوساقط کرنےوالی چیزیں |
100 |
معقود علیہ کاہلاک ہونا |
100 |
ابراء |
100 |
معاف کرنا |
100 |
اسلام |
101 |
عول |
101 |
تعریف |
101 |
متعلقہ الفاظ: زرد |
101 |
اجمالی حکم |
102 |
عوم |
103 |
تعریف |
103 |
تیراکی سےمتعلق احکام |
103 |
تیراکی میں ماہر آدمی کےہاتھ سےجوشخص ڈوب جائے اس پر اس کاضمان |
104 |
عیادۃ |
104 |
تعریف |
104 |
شرعی حکم |
104 |
مریض کی عیادت کی فضیلت |
105 |
مریض کی عیادت کےآداب |
106 |
مریض کی عیادت کاوقت |
107 |
مریض کی زیارت کس کےلئے مشروع ہے |
107 |
مریض کےلئے دعا |
107 |
مریض کواس کی خواہش کی چیز کھلانا |
108 |
عیافہ |
109 |
تعریف |
109 |
اجمالی حکم |
109 |
عیال |
110 |
عیب |
110 |
تعریف |
110 |
متعلقہ الفاظ: غش،کذب،غبن ،عابۃ |
111 |
عیب سےمتعلق احکام |
111 |
ہبیع میں عیب |
111 |
وہ عیوب جن کیوجہ سےہبیع لوٹا دی جاتی ہے |
112 |
اول:ظاہری عیوب |
112 |
چوپایوں کے عیوب |
112 |
زمین کے عیوب |
112 |
گھروں کے عیوب |
112 |
کتابوں کے عیوب |
113 |
کپڑوں کےعیوب |
113 |
دوم:ہبیع میں مخفی عیوب |
113 |
عقد بیع میں عیب کااثر |
116 |
خریدار کوعیب سے مطلع کردینا |
118 |
عیب کے بنیاد پرردرکرنے کےشرائط |
118 |
عیب کاقدیم ہونا |
118 |
براءت کی شرط نہ لگانا |
119 |
عیب کی بنیاد پر واپس کرنےمیں فروخت کنندہ کاراضی ہونا |
120 |
خریدار کاعیب دارہبیع کو اوان کے ساتھ روک لینا |
120 |
بیع صرف میں عیب |
124 |
اول:عیب اسی جنس سےہوخواہ جنس متحدہو یامختلف قبضہ سےقبل ہویااس کےبعد |
124 |
دوم:عیب دارکی طرف سے تاوان لینا |
125 |
جب کہ دونوں عوض دوجنس کےہوں |
125 |
جب کہ دونوں ایک جنس کےہوں |
126 |
سوم: صرف متعین ہواورعیب نفس جنس سےہواورعیب داربعض حصہ ہو |
112 |
چہارم: عقد کےبعد عوض تلف ہوجائےپھر اس کےعیب کاعلم ہو |
129 |
نافذ کرنےیافسخ کرنے کےاعتبار سےعقد کاحکم |
129 |
قبضہ کےبعد تلف ہوجانےوالےعیب دارمیں تاوان لینےکاحکم |
130 |
پنجم : غیرجنس سےعیب کاہونا |
130 |
بیع صرف فی الذمہ میں عیب کےظاہر ہونےاوراس میں بدل اورتاوان لینےکاحکم |
132 |
بیع صرف میں دوسرے کامستحق نکل آنا |
135 |
عقد سلم میں عیب |
136 |
اجارہ میں عیب |
137 |
تقسیم میں عیب |
138 |
صلح کےبدل میں عیب |
138 |
مال مغصوب میں عیب |
138 |
شوہر اوربیو ی میں عیب |
139 |
قربانی کےجانور میں عیب |
140 |
ہدی میں عیب |
140 |
زکاۃ میں لئے گئے جانور میں عیب |
140 |
عید |
143 |
تعریف |
143 |
عیدسےمتعلق احکام |
143 |
نمازعید |
143 |
عیدین میں تکبیر |
143 |
عیدمیں قربانی |
144 |
عیدین میں کیا کرنامستحب ہے |
144 |
عید کےدن کی مبارک باددینا |
145 |
عیدین مین ایک دوسرے سےملاقات کرنا |
146 |
عید کےدن گانا اورلہوولعب تماشہ کرنا |
145 |
عیدمیں قبروں کی زیارت |
147 |
عورتوں کونصیحت کرنا |
148 |
عین |
149 |
تعریف |
149 |
متعلقہ الفاظ: حد،حقد |
149 |
نظرلگنے کاثبوت |
150 |
جس چیز سےنظر کاعلاج کیاجائے |
151 |
تبریک |
151 |
غسل |
151 |
رقیۃ |
151 |
نظربدلگانےوالےکی سزا |
153 |
عینۃ |
153 |
غائب |
154 |
غائط |
154 |
غارمون |
154 |
تعریف |
154 |
متعلقہ الفاظ:کفیل |
154 |
مقروض کےلئے زکاۃ کااستحقاق |
155 |
مدیون کےقرض خواہ کازکاۃ دینا |
155 |
مدیون ہونے کادعوی کرنا |
156 |
کسی مسجد کی تعمیر وغیرہ کےلئے قرض لینا |
156 |
غالب |
157 |
تعریف |
157 |
لفظ غالب سےمتعلق احکام |
157 |
حیض کی اکثرمدت |
157 |
نفاس کی اکثر مدت |
157 |
حمل کی اکثرمدت |
157 |
اس چیز کااستعمال جس کی اکثر حالت نجاست کی ہے |
157 |
اونٹ کی زکاۃ |
158 |
صدقۃ الفطر |
158 |
کفارات میں واجب کھاناکھلانا |
159 |
بیع میں زیادہ رائج سکہ |
159 |
اس شخص کےساتھ معاملہ کرناجس کااکثر مال حرام ہو |
160 |
غایۃ |
162 |
تعریف |
162 |
اجمالی حکم |
162 |
غباء |
163 |
تعریف |
163 |
متعلقہ الفاظ: خلابہ |
163 |
غباءسےمتعلق احکام |
164 |
غبی کےلئے زکاۃ |
164 |
غبادت کی وجہ سےمدعاعلیہ کاخاموش رہنا |
164 |
غبار |
165 |
تعریف |
165 |