#1109.23

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

مشاہدات : 2955

موسوعہ فقہیہ جلد24

  • صفحات: 406
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10150 (PKR)
(ہفتہ 12 نومبر 2016ء) ناشر : جینوین پبلیکیشنز اینڈ میڈیا انڈیا

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

زلزلہ

33

زمان

33

تعریف

33

متعلقہ الفاظ : اجل ،حقب ،دہر،مدت ،وقت

33

زمانے کےافراد اوراس کےاقسام

34

زمانے کو برا کہنے کاحکم

37

عبادات وحقوق پر زمانے کااثر

37

عبادات

37

حقوق

38

حدود کااقرار

38

حدود میں شہادت

38

دعوی کی سماعت

38

زمانۃ

39

تعریف

39

متعلقہ الفاظ: قعاد ،عضب

39

زمانۃ سےمتعلق احکام

39

لنجا کاجمعہ میں حاضر ہونا

39

لنجا کاحج

40

کفار ہ میں لنجے کوآزادکرنا

40

جہادمیں لنجے کوقتل کرنا

41

لنجے سےجزیہ لینا

41

زمرد

41

زمزم

42

تعریف

42

زمزم سےمتعلق احکام

42

آب زمزم پینا

42

آب زمزم پینےکےآداب

43

آب زمزم کودوسری جگہ لےجانا

44

آب زمزم کااستعمال

45

آب زمزم کی فضیلت

45

زمارۃ

46

زنا

47

تعریف

47

متعلقہ الفاظ: وطی ، وجماع، لواط، سحاق

47

شرعی حکم

48

زنا کےگناہ کےدرجات

49

ارکان زنا

50

حدزنا

50

حدزنا کی شرطیں

52

اول:متفق علیہ شرطیں

52

سپاری یااس کےکٹےہوئے ہونے کی صورت میں اس کی  مقدار کاداخل کرنا

52

زانی کامکلف ہونا

53

زانی کوحرمت کاعلم ہونا

53

شبہ کانہ ہونا

54

حنفیہ کےنزدیک شبہ کے اقسام

55

فعل میں شبہ

55

محل میں شبہ اوراس کو شبہ حکمیہ اورشبہ ملک بھی کہاجاتاہے

56

عقدکاشبہ

57

مالکیہ کےنزدیک شبہ کے اقسام

59

شافعیہ کےنزدیک شبہ کےاقسام

59

حنابلہ کےنزدیک شبہ

60

حدزنا کی ایک شرط یہ ہے کہ زانی رضامندہو

61

دوم: مختلف فیہ شرطیں

62

جس سے وطی کی جائے اس کازندہ ہونا

62

جس سےوطی کی جائے اس کاعورت ہونا

63

جانور سےوطی کرنا

63

وطی کاآگے کی شرم گاہ میں ہونا

64

وطی کادارالاسلام میں ہونا

64

زانی کامسلمان ہونا

66

زانی کابولنے والاہونا

67

ثبوت زنا

67

شہادت

67

پہلی شرط : مردہونا

68

دوسری شرط : ان کاچار ہونا

68

تیسری شرط : مجلس کامتحدہ ہونا

69

چوتھی شرط :شہادت کی تفصیل

70

پانچویں شرط :شہادت کااصل ہونا

71

زناپر شوہر کی گواہی

71

اقرار

72

اقرار پر بینہ

73

قرائن

73

حمل کاظاہر ہونا

73

لعان

74

حدزناقائم کرنا

74

کون شخص حدزنا قائم کرےگا

74

حدکاعلانیہ ہونا

74

حدجاری کرنے کی کیفیت

75

حدزنا کو ساقط کرنےوالے اسباب

75

زنبور

78

زندہ

79

زندقہ

79

تعریف

79

متعلقہ الفاظ: ردۃ ،الحاد، نفاق

80

زندقہ سےمتعلق احکام

81

زندقہ اختیار کرنے والے شخص کےکفر کاحکم

81

زندیق کامال اوراس کاوارث

82

زنار

83

تعریف

83

متعلقہ الفاظ: حرام ،نطاق ،ہیمان

83

زنارسے متعلق احکام

83

اول: اہل ذمہ کازناکو اختیار کرنا

83

دوم: مسلمان کازنار باندھنا

84

زوائد

85

زواج

85

زوال

85

تعریف

85

اجمالی حکم

85

نماز ظہر کاوقت

85

زوال کےبعد روزہ دار کےلئے مسواک کاحکم

86

زوج

87

تعریف

87

بیوی پر شوہر کاحقوق

88

طاعت کاواجب ہونا

88

شوہر کو انتفاع کی قدرت دینا

88

جس شخص کاگھر میں آنا شوہر کے ناپسند ہواس کو اجازت نہ دینا

89

شوہر کی اجازت کےبغیر گھر سےنہ نکلنا

89

تادیب

90

عورت کااپنے شوہر کی خدمت کرنا

91

شوہر پر اپنی بیوی کےحقوق

91

شوہر کےلئے اپنی بیوی کےساتھ برتاؤ کرنےکامناسب طریقہ

91

عقد نکاح کو ختم کرنا

92

زوجہ

92

تعریف

92

بیوی سےمتعلق احکام

92

بیو ی بنانا

92

بیوی کاانتخاب

93

اپنے شوہر کےانتخاب میں عورت کاحق

94

بیوی کےحقوق

95

زوجین کےمابین مشترک حقوق

96

بیوی کےمخصوص حقوق

96

مہر

96

نفقہ

97

بیویوں کےمابین عدل

98

حسن معاشرت

98

زور

99

تعریف

99

متعلقہ الفاظ: ریع،غلہ ،نقض

99

بڑھوتری کےاقسام

100

اتصال اورانفصال کےاعتبار سےاس کے قسام

100

تمیز اورعدم تمییز کےاعتبار سےاس کےقسام

100

اصل کی جنس سےہونے یانہ ہونے کےاعتبار سےاس کے اقسام

100

بڑھوتری سےمتعلق قواعد

100

پہلا قاعدہ

100

دوسر قاعدہ

101

تیسرا قاعدہ

101

وضو میں تین پر اضافہ

101

اذان اوراقامت میں اضافہ

102

اذکار مسنونہ میں اضافہ

102

تیمم میں دوضرب پر اضافہ

103

نماز میں قول اورفعل میں اضافہ

103

نمازجنازہ میں چار تکبیرات پر اضافہ اوراس کااثر

104

زکاۃ مین جس مقدار کانکالنا واجب ہے اس میں اضافہ

105

موکل کےمقررکردہ حدود میں وکیل کااضافہ کرنا

105

ہبیع میں اضافہ اورعیب کی وجہ سے لوٹانے میں اس کااثر

105

ثمن میں اضافہ اوارس کااثر

107

شفعہ میں لی کئی جائیداد کااضافہ خریدار کاہوگا یاشفیع کا

107

مرہون میں اضافہ

108

موہوب میں اضافہ اورہبہ کوواپس لینے میں اس کااثر

108

مہرمیں اضافہ اوروطی سےقبل طلاق کی صورت میں اس کاحکم

108

وفات کےبعد دین کی ادائیگی سےقبل ترکہ میں حاصل ہونےوالا اضافہ

109

حدود کی ادنی مقدار تعزیر میں اضافہ

110

فرائض اورسنن راتبہ میں اضافہ

111

قرآن کریم میں اضافہ

111

بحث کےمقامات

112

زیارۃ

113

تعریف

113

متعلقہ الفاظ: عیادت

113

شرعی حکم

113

قبررسول اللہ ﷺ کی زیارت

113

قبروں کی زیارت

113

مقامات کی زیارت

114

صالحین اوربھائیوں کی زیات

114

بیوی کااپنے گھروالون اوروالدین کی زیارت کرنا اوران لوگوں کااس کی زیارت کرنا

115

دوسرے کی پرورش میں موجود بچے کی زیارت

116

زیارۃ النبی ﷺ

116

تعریف

116

شرعی حکم

116

زیارت کی مشروعیت کی دلیل

117

نبی ﷺ کی زیارت کی فضیلت

118

نبی  کی زیارت کےآداب

118

نبی ﷺ کی قبر کی زیارت  میں مکروہات

119

نبی ﷺ کی زیارت کاطریقہ

120

زیارت قبور

122

زیارت کاقبور کاحکم

122

کافر کی قبر کی زیارت

123

قبروں  کی زیارت کےلئے سفرکرنا

123

نبی ﷺ کی قبرکی زیارت

124

زیارت قبورکےآداب

125

قبروں کی زیارت کی بدعات

125

زیف

125

زینت

125

زیوف

126

تعریف

126

متعلقہ الفاظ: جیاد ،نہر جۃ ، استوتہ ،فلوس

126

کھوٹے دراہم سےمتعلقف احکام

126

کھوٹے دراہم ڈھالنا

127

کھوٹے دراہم میں زکاۃ کاوجوب

128

خالص دراہم سےکھوٹے دراہم کی بیع

128

سؤال

129

تعریف

129

متعلقہ الفاظ: استجد اء،شخاذ ،امر،دعاء،التماس

130

شرعی حکم

130

اول: سؤال (پوچھنے کےمعنی میں

130

عالم ارومتکلم کےدرمیان سؤال

131

دوم:سوال ،حاجت طلب کرنےکےمعنی میں

132

صدقہ حاصل کرنےکےلیے سوال کرنا یافاقہ کی علامت ظاہر کرنا

132

مسجدمیں مانگنا

133

سوم:اللہ کاواسطہ دے کر یاللہ کی رضا کاواسطہ دے کرمانگنا

134

چہارم : غیر کےواسطے سےاللہ تعالی سےمانگنا

134

پنجم : استدلال ےبارے میں سوالا ت

134

سؤؤ

135

تعریف

135

شرعی حکم

135

سائبۃ

144

تعریف

144

سائبہ  سےمتعلق احکام

144

اول: غلام کو بطور سائبہ آزاد کرنا

144

دوم: جانوروں کوآزاد کرنا

145

سوم: شکار کو آزاد کرنا

147

چہارم : حرم کےشکار کوآزاد کرنا

148

سائق

149

تعریف

149

اجمالی حکم

149

قطار میں چلنے والے جانوروں کاسائق

150

مویشی کےساتھ سائق اس کامحافظ ہے

151

سوار کےساتھ سائق کااختلاف

151

سائمہ

152

تعریف

152

متعلقہ الفاظ:علوفہ

152

سائمہ سےمتعلق احکام

152

مویشیوں کی زکاۃ کےواجب ہونے میں سائمہ ہونے کی شرط

152

وہ سائمہ جس میں زکاۃ واجب ہے

153

ساعۃ الاجابۃ

154

ساعد

154

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11438
  • اس ہفتے کے قارئین 11438
  • اس ماہ کے قارئین 1655943
  • کل قارئین110977381
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست