#4878

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک

مشاہدات : 5332

مجموعہ مقالات پاکستان کی علاقائی زبانوں کا اسلامی ادب

  • صفحات: 194
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4850 (PKR)
(اتوار 29 اکتوبر 2017ء) ناشر : عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان

پاکستان کی تمام زبانیں، بشمول قومی زبان اردو، بلا استثناء اپنے آغاز و ارتقاء میں قرآن کریم مرہون منت اور دین اسلام کی تخلیق ہیں، ان تمام زبانوں کا ابتدائی ادب در اصل اسلامی ادب ہے! علمائے کرام اور صوفیائے عظام تبلیغ اسلام اور اصلاح معاشرہ کا فریضہ سر انجام دیتے وقت عربی اور فارسی کا ذخیرہ الفاظ استعمال کرتے تھے مگر قواعد اور جملوں کا تانا بانا مقامی زبانوں کا ہوتا تھا، قرآنی آیات اور احادیث نبوی کا ترجمہ و تشریح بھی ہوتی تھی یا دینی مسائل کا بیان اور وعظ و نصیحت بھی، یہ سب کچھ اسی شکل میں پیش کیا جاتا تھا۔پاکستان کی تمام زبانیں بحمد للہ ہمارا اسلام ورثہ و سرمایہ ہیں اور ان کا تحفظ یا اشاعت اول و آخر عظمت قرآن کی دلیل اور اسلام کا قابل فخر سرمایہ ادب ہے اور عالمی رابطہ ادب اسلامی اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےاور اس کے تحفظ و اشاعت کا علمبردارہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ مجموعہ پاکستان کی علاقائی زبانوں کا اسلامی ادب‘‘ ڈاکٹر خالق داد ملک کی ہے۔یہ مجموعہ مقالات در اصل عالمی رابطۂ ادب اسلامی کے اقلیمی مکتب برائے پاکستان و افغانستان کے زیر اہتمام مجوزہ سمینار کے لئے لکھے گئے تھےمگر بوجوہ یہ سمینار تو منعقد نہ ہو سکا لیکن یہ مقالات موصول ہو گئے تھے جن کو ڈاکٹر خالق داد ملک نے یکجا کر دیا ہے۔اس کتاب میں پاکستان کی زبانوں پنجابی، بلوچی، کشمیری، براہوئی اور پشتو میں اسلامی ادب کو اجاگر کیا ہے۔ہم دعا گو ہیں جن جن ساتھیوں نے اس کام میں محنت کی ہے ان کی محنت کو اللہ رب العزت قبول فرمائے۔ آمین ۔پ،ر،ر

عناوین

 

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

 

5

پنجابی ادبیات میں رسول  اللہ ﷺ کی شخصیت

 

7

بلوچی زبان کی نعتیہ شاعری

 

35

کشمیری ادبیات کا اسلامی پہلو

 

55

براہوئی زبان میں ابتدائی اسلامی ادب

 

79

دیوان حافظ الپورائی اور عربی ادب

 

89

بلوچستان کی پاکستانی زبانوں کے اسلامی ادب پر ایک نظر

 

107

بنگلہ ادب میں قاضی نذر الاسلام کا مقام

 

143

علماء لاڑکانہ

 

159

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41849
  • اس ہفتے کے قارئین 467339
  • اس ماہ کے قارئین 1667824
  • کل قارئین113275152
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست