#755

مصنف : ابو الکلام آزاد

مشاہدات : 30204

خطبات آزاد

  • صفحات: 400
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12000 (PKR)
(جمعہ 04 نومبر 2011ء) ناشر : ارشد بک سیلرز علامہ اقبال روڑ آزاد کشمیر

مولانا ابوالکلام آزاد کو اللہ تعالیٰ نے تحریر و تقریر کی بیش بہا صلاحیتوں سے مالا مال کیا۔ اس کا ایک سرسری اندازہ اس سے کیجئے کہ مولانا نے پندہ سال کی عمر میں ماہوار جریدہ ’لسان الصدق‘ جاری کیا جس کی مولانا الطاف حسین حالی نے بہت تعریف کی۔ مولانا موصوف بیک وقت عمدہ انشا پرداز، جادو بیان خطیب، بے مثال صحافی اور بہترین مفسر قرآن تھے۔ اگرچہ مولانا سیاسی مسلک میں کانگریس کے ہمنوا اور ہندوستان کے بٹوارے کے زبردست مخالف تھے لیکن ان کے دل میں مسلمانوں کا درد ضرور تھا۔ پیش نظر کتاب مولانا ابو الکلام آزاد کی جادو بیانی کو تحریری صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں مولانا کی 1914ء سے لے کر 1948ء تک کی اہم تقریروں کو جمع کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی ورق گردانی سے مولانا کی وسعت نظر، اپنے مفہوم کو موزوں ترین الفاظ میں بیان کرنے کی قدرت اور مفکرانہ طریق استدلال کا حقیقی اندازہ ہوگا۔ مولانا اگرچہ ایک خاص فقہی مسلک سے متعلق رہے لیکن ان کی بیشتر تقاریر مسلکی منافرت سے پاک نظر آتی ہیں۔ عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ بعض حضرات کی زبردست تقریریں بھی جب کاغذ پر منتقل ہوتی ہیں تو اس کی چاشنی اور دلپذیری ختم ہو جاتی ہے لیکن مولانا کا یہ امتیاز ہے کہ ان کی تقریریں اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود پڑھنے میں اسی قدر مؤثر ہیں جتنی وہ اس دور میں سننے میں تھیں۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف اول

 

7

مقدمہ

 

9

اتحاد اسلامی

 

15

افتتاحی مدرسہ اسلامیہ

 

35

مجلس خلافت

 

39

مجلس خلافت

 

67

جمعیتہ العلماء ہند

 

79

جمعیتہ العلماء ہند

 

129

انڈین نیشنل کانگریس

 

147

آل انڈیا خلافت کانفرنس

 

199

جمعیۃ تبلیغ اہل حدیث

 

221

ہندوستانی کمیٹی بہار

 

241

انڈین نیشنل کانگریس

 

255

عربی نصاب کمیٹی

 

285

روابط بین ایشیائی کانفرنس

 

313

مسلمانان دلی کا اجتماع

 

317

مہاتما گاندھی کی یادگار

 

323

حواشی از مرتب

 

331

کتب ورسائل

 

393

ماخذ وحواشی

 

395

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39666
  • اس ہفتے کے قارئین 301476
  • اس ماہ کے قارئین 787668
  • کل قارئین97852972

موضوعاتی فہرست