#2740

مصنف : جار اللہ زمخشری

مشاہدات : 8355

خلفائے راشدین اور اہل بیت کرام کے باہمی تعلقات

  • صفحات: 150
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6000 (PKR)
(منگل 14 جولائی 2015ء) ناشر : مجلس توقیر صحابہ، لاہور

صحابہ کرام ﷢ وہ نفوس قدسیہ ہیں جنہوں نے نبی کریمﷺ کا دیدار کیا اور دین اسلام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان تمام ہسیتوں کو جنت کا تحفہ عنایت کیا ہے۔ دس صحابہ تو ایسے ہیں جن کو دنیا ہی میں زبان نبوتﷺ سے جنت کی ضمانت مل گئی۔تمام صحابہ کرام ﷢ خواہ وہ اہل بیت سے ہوں یا غیر اہل بیت سے ہوں ان سے والہانہ وابستگی دین وایمان کا تقاضا ہے۔کیونکہ وہ آسمان ہدایت کے درخشندہ ستارے اور دین وایمان کی منزل تک پہنچنے کے لئے راہنما ہیں۔صحابہ کرام ﷢ کے باہمی طور پر آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی شاندار اور مضبوط تعلقات قائم تھے۔ زیر تبصرہ کتاب " خلفاء راشدین﷢ اور اہل بیت کرام﷢کے باہمی تعلقات "پانچویں صدی ہجری کے معروف عالم دین علامہ جار اللہ زمخشری ﷫کی عربی تصنیف "الموافقۃ بین اھل البیت والصحابۃ"کا اردو ترجمہ ہے۔ اور ترجمہ کرنے کی سعادت مبلغ اسلام مولانا احتشام الحسن صاحب کاندھلوی نے حاصل کی ہے۔مولف موصوف ﷫نے اس کتاب میں صحابہ کرام ﷢کے ایک دوسرے کے بارے کہے گئے نیک جذبات اور اچھے خیالات کو جمع فرما کر مشاجرات صحابہ کی رٹ لگانے والے روافض کا منہ بند کر دیا ہے۔ اللہ تعالی مولف اور مترجم کی ان محنتوں اور کوششوں کو قبول فرمائے اور تما م مسلمانوں کو صحابہ کرام سے محبت کرنے کی بھی توفیق دے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

حضرت علیؓ کے مناقب حضرۃ ابوبکر کی زبانی

6

حضرۃ ابوبکرؓ کے مناقب حضرۃ علیؓ کی زبانی

9

حضرۃ علی کے جانب سے حضرۃ ابوبکر کی خلافت کی تصدیق اور تصویب

13

حضرۃ ابکرؓ کا فسخ بیعت کا اعلان اور حضرت علیؓ کا انکار

15

حضرۃ ابوبکر صدیقؓ کے فضائل حضرۃ علیؓ کی زبانی

17

حضرۃ ابو سفیانؓ کا حضرۃ ابوہریرہؓ کی خلافت کو ناپسند کرنا اور حضرۃ علی کی تردید

24

مرتدین کے بارہ میں حضرۃ ابوبکرؓ کا حضرۃ علیؓ سے مشورہ

25

حضرۃ ابوبکر صدیقؓ کی وفات کے بد حضرت علیؓ کے تاثرات

26

وہ احادیث جن کو حضرۃ علیؓ نے حضرۃ ابوبکرؓ سے روایت کیا

31

حضرۃ فاطمہؓ اور حضرۃ ابوبکرؓ کا تذکرہ

33

حضرۃ فاطمہ کی نماز جنازہ

36

حضرۃ امام حسن اور امام حسین ؓ کے مناقب حضرۃ ابوبکرؓ کی زبانی

37

حضرۃ ابوبکرؓ کا وصال اور حضرۃ عمرؓ کی خلافت

38

وہ احادیث جن میں حضرۃ ابوبکر اور حضرۃ عمرؓ دونوں کا تذکرہ ہے۔

62

حضرۃ ابوبکرؓ اور حضرۃ عمرؓ کے بارہ میں حضرت علی کے اقوال

64

حضرت علیؓ کا ان لوگوں کی تردید کرنا جو ابوبکر اور عمرؓ کو برا کہتے ہیں یا حضرۃ علی ؓ کو ان پر فوقیت دیتے ہیں۔

67

وہ احادیث جو حضرۃ علیؓ کے فضائل میں حضرۃ عمرؓ سے مروی ہیں۔

74

وہ احادیث جو حضرۃ عمرؓ کے فضائل میں حضرت علیؓ سے مروی ہیں۔

78

 

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50364
  • اس ہفتے کے قارئین 347342
  • اس ماہ کے قارئین 1400842
  • کل قارئین110722280
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست