#1777

مصنف : مالک رام

مشاہدات : 5396

خطوط ابو الکلام آزاد

  • صفحات: 485
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12125 (PKR)
(بدھ 23 جولائی 2014ء) ناشر : ساہتیہ اکادیمی نئی دلی

خطوط لکھنے  اورانہیں محفوظ رکھنے کاسلسلہ بہت قدیم ہے قرآن مجید میں حضرت سلیمان  ؑ کا  ملکہ سبا کو  لکھے گئے خط کا تذکرہ موجود ہے  کہ  خط ملنے پر ملکہ سبا حضرت سلیمان ؑ کی  خدمت میں حاضر ہوئی۔خطوط نگاری کا  اصل سلسلہ اسلامی دور سے شروع ہوتا ہے  خود نبیﷺ نے اس  سلسلے کا آغاز فرمایا کہ جب آپ نے  مختلف بادشاہوں اور  قبائل  کے سرداروں کو کو خطوط ارسال  فرمائے  پھر  اس کے  بعد  خلفائے راشدین﷢ نے  بھی بہت سے لوگوں کے نام خطوط لکھے یہ  خطوط  شائع ہوچکے ہیں  اور اہل علم اپنی تحریروں او رتقریروں میں ان کے حوالے دیتے ہیں ۔برصغیرکے مشاہیر اصحاب علم میں سے  شاہ ولی اللہ  محدث دہلوی ، سید ندیر حسین محدث دہلوی، سیرسید ،مولانا ابو الکلام  آزاد، علامہ اقبال ، مولانا غلام رسول مہر اور دیگر بے شمار  حضرات کے خطوط چھپے  اور نہایت دلچسپی سے  پڑ ھےجاتے ہیں زیر نظرکتاب  مولانا ابوالکلام  آزا کےخطوط کے مجموعے کی پہلی جلد ہےجس  میں  مکاتیب کو تاریخ وار جمع کر نے  کی کوشش کی گئی ہے  مولانا ابو الکلام آزاد کے خطوط مختلف علوم کابیش بہا ذخیرہ ہیں ان خطوط سے  قدم قدم پر ان کی وسعت مطالعہ او ر اس پر مبنی مختلف مسائل سے متعلق ا ن کی  آزادنہ رائے کا اظہار ہوتاہے اور ان خطوط سے  مولانا آزاد کی سوانح حیات کی تکمیل میں بہت مدد ملتی ہے  خاص کر ان  میں  ان کی عادات اور خصائل  جاننے کے  لیے بہت مواد ہے  او رانھو ں جو خطوط شمس العلماء مولوی محمد یوسف  جعفری کے نام لکھے  وہ بہت  اہم  اور قیمتی ہیں ۔(م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مولانا عبدالرزاق کانپوری

 

17

حکیم محمد علی طبیب

 

21

شمس العلماء محمد یوسف جعفری رنجور

 

24

بنامین

 

79

خواجہ حسن نظامی

 

80

مولوی انشا اللہ خان

 

87

مولوی عبد اللطیف

 

89

ملا واحدی

 

90

عبد الماجد دریابادی

 

91

مولانا الطاف حسین حالی

 

116

مولانا غلام رسول مہر

 

118

حواشی

 

 

مولانا عبد الرزاق کانپوری

 

387

حکیم محمد علی طبیب

 

392

شمس العلماء محمد یوسف جعفری رنجور

 

394

بنامین

 

403

خواجہ حسن نظامی

 

404

مولوی انشا اللہ خان

 

410

مولوی عبد اللطیف

 

412

ملا واحدی

 

414

عبد الماجد دریابادی

 

418

مولانا الطاف حسین حالی

 

433

مولانا غلام رسول مہر

 

434

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 86304
  • اس ہفتے کے قارئین 383282
  • اس ماہ کے قارئین 1436782
  • کل قارئین110758220
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست