ابو طالب بن عبد المطلب نبی کریم ﷺ کے چچا اور سیدنا علی ؓکے والد تھے۔ ان کا نام عمران اور کنیت ابوطالب تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی والدہ آمنہ بنت وہب اور دادا عبدالمطلب کی وفات کے بعد آٹھ سال کی عمر سے آپ کے زیر کفالت رہے۔ آپ نے ایک بار شام اور بصرہ کا تجارتی سفر کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھی ہمراہ لے گئے۔ اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عمر بارہ برس کے لگ بھگ تھی۔بحیرا راہب کا مشہور واقعہ، جس میں راہب نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نبوت کی نشانیاں دیکھ کر پہچان لیا تھا، اسی سفر کے دوران میں پیش آیا تھا۔آپ کے والد کا نام عبدالمطلب اور والدہ کا نام فاطمہ بنت عمرو تھا۔ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے والد عبداللہ بن عبدالمطلب کے واحد سگے بھائی تھے جبکہ دیگر کی والدہ مختلف تھیں۔تاریخ کی معروف کتب میں تو یہی مکتوب ہے کہ نبی کریم ﷺ کی کفالت آپ کے چچا ابو طالب نے کی ۔لیکن زیر تبصرہ کتاب" کفیل محمد ﷺ " میں مولف نے اس کے برعکس آپ ﷺ کے تایا ابو طاہر زبیر بن عبد المطلب کو آپ کا کفیل بتلایا ہے۔یہ اگرچہ ایک نیا اور اجنبی موقف محسوس ہو رہا ہے ،لیکن مولف نے دلائل کے ساتھ اسے ثابت کیاہے۔اہل علم سے گزارش ہے کہ وہ اس موقف پر ضرور اپنی آراء کا اظہار کریں تاکہ حقیقت حال کھل کر سامنے آ سکے۔اور اس تاریخی واقعہ کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کی اصلاح کی جا سکے۔(راسخ)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
|
2 |
کفیل محمد ﷺ |
|
3 |
جناب ابو طالب عبد مناف بن عبد المطلب |
|
4 |
عبد المطلب کے فرزند |
|
5 |
کفالت رسول ﷺ |
|
7 |
عبد مناف کی آنحضرت ﷺ سے بے رخی |
|
18 |
مشرکانہ عقائد سے حفاظت |
|
22 |
جناب زبیر کی وفات |
|
28 |
کفیل رسالت پر ایک نظر |
|
29 |
نقوی صاحب کے اقتباس کا تجزیہ |
|
31 |
حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ کی شہادت |
|
35 |