#2797

مصنف : قاضی محمد زاہد الحسینی

مشاہدات : 21385

گانا بجانا قرآن و سنت کی روشنی میں

  • صفحات: 83
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1660 (PKR)
(منگل 11 اگست 2015ء) ناشر : توحیدی کتب خانہ کراچی

اسلام میں موسیقی اور گانے بجانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے واضح الفاظ میں اس حوالے سے وعید کا تذکرہ کیاہے۔آپ ﷺ نے فرمایا:" میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ ریشم ’ شراب اور گانا وموسیقی کو حلال کرلیں گے" یہ دل میں نفاق پیدا کرنے اور انسان کو ذکرالہی سے دور کرنے کا سبب ہے۔ ارشادِباری تعالی ہے :﴿وَمِنَ النّاسِ مَن يَشتَر‌ى لَهوَ الحَديثِ لِيُضِلَّ عَن سَبيلِ اللَّهِ بِغَيرِ‌ عِلمٍ وَيَتَّخِذَها هُزُوًا ۚ أُولـٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مُهينٌ﴾...... سورة القمان" لوگوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو لغو باتو ں کو مول لیتے ہیں تاکہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں اور اسے مذاق بنائیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے رسوا کن عذاب ہے"جمہور صحابہ وتابعین اور عام مفسرین کے نزدیک لہو الحدیث عام ہے جس سے مراد گانا بجانا اور اس کا ساز وسامان ہے او ر سازو سامان، موسیقی کے آلات او رہر وہ چیزجو انسان کو خیر او ربھلائی سے غافل کر دے اور اللہ کی عبادت سے دور کردے۔ اس میں ان بدبختوں کا ذکر ہے جو کلام اللہ سننے سے اِعراض کرتے ہیں اور سازو موسیقی ، نغمہ وسرور او رگانے وغیرہ خوب شوق سے سنتے اور ان میں دلچسپی لیتے ہیں۔ خریدنے سے مراد بھی یہی ہے کہ آلات ِطرب وشوق سے اپنے گھروں میں لاتے ہیں اور پھر ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں- لہو الحدیث میں بازاری قصے کہانیاں ، افسانے ، ڈرامے، ناول اورسنسنی خیز لٹریچر، رسالے اور بے حیائی کے پر چار کرنے والے اخبارات سب ہی آجاتے ہیں اور جدید ترین ایجادات، ریڈیو، ٹی وی،وی سی آر ، ویڈیو فلمیں ،ڈش انٹینا وغیرہ بھی۔ لیکن ہمارے ہاں نام نہاد ملا اور صوفیاء حضرات قوالی اور  سماع و وجد کے نام پر موسیقی کو رواج دینے پر تلے ہوئے ہیں اور اس ضمن میں  وہ کتاب وسنت کی براہین کے ساتھ لہوولعب کرنے سے بھی باز نہیں آتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب " گانا بجانا،قرآن وسنت کی روشنی میں"محترم مولانا قاضی محمد زاہد الحسینی صاحب کی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے قرآن وسنت کی روشنی  میں گانے بجانے کی حرمت اور اس پر وارد وعیدوں کو جمع فرما دیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ تمام مسلمانوں کو لہو ولعب اور موسیقی سے محفوظ فرمائے اور انہیں قرآن پڑھنے سننے اور اس پر عمل کرنے کی بھی توفیق دے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

4

تمہید

 

6

تلعب با القرآن

 

14

گانا بجانا اور قرآن

 

23

پھلواری کی تردید

 

33

گانے بجانے کی حرمت قرآن میں

 

38

عبادت میں خشیت کا ہونا

 

46

گانے بجانے کی حرمت احادیث میں

 

49

تمام مذاہب کا فیصلہ

 

56

صوفیائے کرام کا فیصلہ

 

58

شیعہ علماء کا فیصلہ

 

62

بریلوی علماء کا فیصلہ

 

63

دیو بندی علماء کا فیصلہ

 

64

اشعار کا صحیح پڑھنا اور گانا بجانا

 

65

علماء مصر کا فیصلہ

 

73

ریکارڈنگ کے متعلق سلطان عبد الحمید خان کا حکم

 

74

اسلام اور موسیقی از مفتی مجیب اللہ ندوی

 

74

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 64627
  • اس ہفتے کے قارئین 475508
  • اس ماہ کے قارئین 357300
  • کل قارئین107024062
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست