#4472

مصنف : عبد القدوس سلفی

مشاہدات : 8689

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی ( کتاب الطہارت کتاب الصلاۃ )

  • صفحات: 888
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 22200 (PKR)
(ہفتہ 20 مئی 2017ء) ناشر : مکتبہ انصار السنہ النبویہ لاہور

استاذ الاساتذہ شیخ الحدیث حافظ ثناءاللہ مدنی﷾ فروری 1940 کو ضلع لاہور کے ایک گاوں کلن میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سرہالی کلاں ضلع قصورمیں حاصل کی۔ اس کے بعد دینی تعلیم کے لیے جامع مسجد قدس چوک دالگراں کا رخ کیا۔ جہاں اپنے وقت کے ممتاز محدث اورمفتی مولانا حافظ عبداللہ روپڑی﷫ مسند تدریس پر جلوہ افروز تھے۔ آپ نے بڑی عرق ریزی کے ساتھ تعلیم حاصل کی۔ اور اپنےاستاذ حافظ عبداللہ روپڑری﷫ کی خصوصی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔آپ حافظ عبد اللہ محدث روپڑی ﷫ کےشاگردوں میں نمایاں مقام کے حامل ہیں ۔ آپ کے رفقاءمیں مولانا عبدالسلام کیلانی﷫ ، ڈاکٹر حافظ عبد الرحمٰن مدنی ﷾(مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) بھی شامل ہیں۔ آ پ اعلٰی تعلیم کے لیے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ تشریف لے گئے۔ جہاں آپ نے الشریعہ میں اعلی ڈگری حاصل کی۔ خصوصاً الشیخ ابن باز سے بھر پور استفادہ کیا۔ آپ کے اساتذہ کرام میں مولانا حافظ عبداللہ محدث روپڑی ، حضرت مولاناحافظ محمد گوندلوی ، مولانا محمدعبدہ الفلاح ، مولانا عبدالغفار حسن ، الشیخ ابن باز ، علامہ ناصر الدین البانی، الشیخ محمد امین شقیطی ، الشیخ شبیہ الحمد ، الشیخ عبدالمحسن العباد، الشیخ حماد انصاری ﷭ خصوصی طور پر شامل ہیں۔مدینہ یونیورسٹی سے فراغت کے بعد آپ نے مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی فرائض سر انجام دیئے۔ لیکن بہترین تدریسی وقت جامعہ سلفیہ فیصل آباد اور جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہورمیں گزارہ۔1978 میں حافظ صاحب ﷾ جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد کے مدیر تعلیم مقرر ہوئے۔ آپ نے جامعہ سلفیہ کےنظم ونسق میں توازن پیدا کیا۔ آپ کے عہد میں سب سے زیادہ طلبہ مدینہ یونیورسٹی قبول ہوئے۔ آپ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پرتوجہ دیتے۔ اور قانون شکنی پر شدید مواخذہ کرتے تھے۔ آپ کی شخصیت بہت باوقار اور بارعب تھی۔ جس کے باعث طلبہ آپ کابہت احترام کرتے اور قواعد وضوابط کی پابندی کرتے۔ 1981میں حافظ صاحب جامعہ رحمانیہ ،لاہور تشریف لے آئے ۔ آپ ان جامعات میں ابوداود ، بدایۃ المجتہد،علم الفرائض جسے اہم اسباق پڑھاتے رہے۔ اور شیخ الحدیث کے منصب بھی فائز رہے ۔ آپ کا اسلوب تدریس بہت منفرداور متاثر کن تھا۔آپ کے تلامذہ کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ جن میں بعض ممتاز مناصب پر تعلیمی انتظامی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان میں ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہر ﷫ ، حافظ مسعود عالم ،مولانا حافظ محمد شریف ، مولانا محمد یونس بٹ ، پروفیسر یٰسین ظفر ، مولانا عبدالعلیم یزدانی ، مولانا محمد شفیق مدنی ، مولاناقاری عبد الحلیم بلال، ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد ، قاری محمد ابراہیم میر محمدی ، ڈاکٹر حافظ حسن مدنی ، قاری صہیب احمدمیرمحمدی ، مولانا محمد اجمل بھٹی حفظہم اللہ وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔آپ تقریباً 45مرتبہ بخاری شریف پڑھا چکے ہیں۔ آپ تدریس کےساتھ فتاوی نویسی کا کام بھی کرتے رہے آپ کےعلمی وتحقیقی فتاوی جات ماہنامہ محدث اور ہفت روزہ الاعتصام میں مسلسل شائع ہوتے رہے ۔یہ فتاوی جات دوجلدوں میں کتابی صورت میں شائع ہوچکے ہیں ۔موصوف نے اس کے علاوہ جامع الترمذی کی شرح جائزہ الاحوذی کےنام سے عربی زبان میں تحریر کی جو دو جلدوں میں شائع ہوچکی ہے ۔نیز الو صائل فی شرح شمائل بھی آپ ہی کی تصنیف ہے ۔آپ سعودی عرب ، کویت اور امارات میں مسند احمد کےعلاوہ متعد د کتبِ حدیث درساً پڑھا چکے ہیں ۔اس لیے آپ کے شاگردوں میں سیکڑوں عرب حضرات بھی شامل ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ فتاوی حافظ ثناء اللہ مدنی ‘‘ ہفت روزہ الاعتصام ،اور ماہنامہ محدث ، لاہور میں مطبوعہ فتاوی جات کی کتابی صورت ہے ۔حافظ صاحب کےفتاوی جات کی یہ دوسری جلد ہے جوکہ کتاب الطہارۃ ،کتاب المساجداورکتاب الصلاۃ پر مشتمل ہے ۔اس جلد کو حافظ صاحب نے اپنے شاگرد حافظ عبد لرؤف خان اور عبدالقدوس سلفی کی معاونت سے بڑے عمدہ انداز میں مرتب کر کے تخریج کے ساتھ شائع کیا ہے ۔ یہ جلد تقریباً نوصد(900)صفحات پر مشتمل ہے ان فتاویٰ کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں براہ راست کتاب و سنت سے استدلال کیا گیا ہے نیز فتوی دیتے ہوئے فقہ الواقع اور مقاصد شریعت کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے ،جس سے ان میں اعتدال و توازن کی جھلک واضح نظر آتی ہے ۔ اس کی پہلی جلد حافظ صاحب کے تلمیذ حافظ عبدالشکور (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے مرتب کر کے پندرہ سال قبل فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ کے نام سے شائع کی تھی۔اللہ تعالیٰ حافظ صاحب کی تدریسی وتصنیفی اور دعوتی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کو صحت وعافیت سےنوازے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم

55

منصب افتاء کی اہمیت تقاضے اوراس مین اہل حدیث کاامتیاز

55

علمائے  اہل حدیث کاامتیامز

56

غیرمحدثانہ روش اوراس کےنقصانات

57

اتباع کیاہے اورابتداع کیا؟

58

اقتداء واتباع توناگریر ہے لیکن زیربحث تقلید اس سےقطعا مختلف ہے

61

افتراق امت کاباعث تقلید حرام ہے نہ کہ علماء کی پیروی

62

قابل غورفکر پہلو

63

اس تقلید کوآخر کیاکہاجائے ؟

68

محدثین کامسلک ومنہج

69

اہل تقلید کارویہ

69

دوسراوصف

71

محدثین کاتیسرا وصف

74

اہل تقلید کارویہ

75

اہل حدیث کاطرز عمل اورعند اللہ بازبرس کاحساس

77

برصغی پاک وہند مین علمائے اہل حدیث کی خدمات

77

شیخ الحدیث حافظ ثناءاللہ مدنی ﷾

80

عرض مولف

83

کتاب الطہارۃ

پانیوں کی نجاست وتطہیر کےاحکام ومسائل

 

پانی والی ٹینکی میں چھپکی مرجائے یاحلال وحرام جانور بیٹ کر جائے تو کیاپانی ناپاک ہوگا

85

خون نہ بہنے والے جانور کاپانی میں مرنے کےبعد اس میں وضو ءکرنا کیسا ہے ؟

85

پانی کی نجاست کےمتعلق امام مالک کےمسلک کوترجیح ہوگی یاامام شافعی کے؟

86

مسجد میں کتاپیشاب کرجائے تو کیاکرنا چاہیے؟

86

دودھ پیتے بچی یابچے کےپیشاب کاکیاحکم ہے؟

86

بال نوچنے سےنکلنے والے سفید مادے کاکیاحکم ہے؟

87

قے،دکھتی آنکھ کاپانی اورپیپ رسنے کی صورت میں وضو اورنماز کاکیاحکم ہے ؟

87

پانی میں پیشاب کےچھینٹے پڑنے کےبعد اس سے وضو ہوجائے ہوگا؟

87

کسی چیز یاجگہ سےنجاست دھونے کی تعداد

88

احتلام زدہ کپڑے کہاں تک دھوئے جائیں ؟آیا صرف دھونے سےنماز ہوجائے گی؟

88

دوران غسل لٹکےہوئے کپڑوں پر پڑنےوالے چھینٹوں کاحکم

89

حیض ،نفاس اوراستحاضہ کےخون کےاحکام

 

کتنی عمر میں بلوغت کی عمر تسلیم کی جائے گی ؟

89

حیض اورنفاس کی مدت کتنی ہے؟

90

جس عورت کوایام یادنہ ہوں اورمسلسل ایک سال سےخون جاری ہواس کاکیاحکم ؟

92

سرخ رنگ کےخون کاحکم کیاہے ؟

93

کیاسیاہی مائل خون حیض کاخون ہے ؟

93

کیاسرخ پیلا یامٹیالے رنگ کاخون حیض کاخون ہوگا ؟

93

مقررہ عادت کےبعد بھی اسی رنگ کاکالا خون آئے توکیاوہ حیض کاخون ہوگا؟

94

پاک ہونےکےبعد بھی اگر خون نظر آجائے تو.؟

94

حیض کےخاتمے پر غسل سےقبل مباشرت کرنا؟

95

اگر حمل میں بھی ایام ماہواری جاری ہوں توایسی حالت میں نماز اداکرے یاقضا.؟

96

قروء سےمراد حیض ہے یاطہر؟

96

سورۃ البقرہ آیت 228میں قروؤ سےمراد حیض ہےیاطہر ؟

97

کیاحیض ختم ہوجانے کےباوجود غسل کرنےتک عدت برقرار رہتی ہے؟

97

ایام حیض کےبعد غسل نہ کرنے پر حق رجوع برقرار رہتاہے کہ ختم ہوجاتاہے ؟

98

حیض کی ہے باقاعدگی کی صورت میں عدت کاشمار؟

98

حیض یاطہر کےآغاز میں دی جانے والی طلاق پر عدت

99

عدت کےخاتمے کےلئے حیض کاکس قدر خون آنا ضروری ہے؟

99

دوحیضوں کادرمیانی وقفہ (عرصہ طہر )کتنے دن کاہوتاہے ؟

99

کیانفاس والی عورت کےلیے چالیس دن مکمل کرنالازمی ہیں؟

101

کیاخون پاک ہوتاہے کیااسے دھوئے بغیر انہی کپڑوں میں نماز پڑھ سکتےہیں؟

102

کیاحائضہ عورت کےلیے اس کےاستعمال شدہ کپڑے کودھونا ضروری ہے؟

102

کیاحائضہ عورت قبرستان جاسکتی ہے ؟

102

نفاس یاحیض والی عورت قرآن پاک کوچھو سکتی ہے؟

103

ایام ماہواری میں شعبہ حفظ کی طالبات منزل سبق سبقی اورپارہ کیسےسنائیں

103

ایام مخصوصہ عورت میں بغیر چھوئے زبانی یاکپڑے سےپکڑ کرقرآن کی تلاوت کرسکتی ہے؟

104

حالت حیض میں معلمہ اورطالبات قرآن مجید کی تعلیم وتعلم کیسے کرسکتی ہیں؟

104

کیامخصوص ایام میں معلمہ قرآن مجید کاترجمہ اورحدیث وغیرہ دینی علوم پڑھ سکتی ہیں؟

105

ایام حیض میں عورت قرآن کریم کی تلاوت کرسکتی ہے یانہیں؟

105

منی ،مذی کےمتعلق احکام ومسائل

 

منی پاک ہےیاناپاک ؟

105

کپڑے پر لگی خشک یاترمنی کاکیا حکم

107

مذی لگے کپڑے تبدیل کیےجائیں یاچھینٹے مارلینا کافی ہے؟

108

مرداورعورت کی منی یامذی کودھونے کاحکم

109

حرام ،ماکول اللحم اورمردوجانوروں کےگوبر پیشاب کےاحکام ومسائل

 

کیاہرمردہ جانور نجس ہے یاصرف حرام جانور یاپلید ہی نجس ہوتےہیں؟

109

بھینس اورگھوڑے کےپیشاب کےچھینٹے یاگوبر لگے کپڑوں مین نماز کاپڑھنا کیساہے؟

109

پاخانے کی راکھ پاک ہےیاپلید؟

110

ناپاک چیز کادھوا ں پا ک ہےیاناپاک؟

110

فطری امور(سنن الفطرۃ )کےمتعلق احکام ومسائل

 

ناخن کاٹنے کامسنون طریقہ کیاہے ؟

111

کیاعورت اپنے ناخن انتالیس دن تک بڑھ سکتی ہے؟

111

زیرناف بالوں کےلیے صفائی کاطریقہ اوزار اورکتنے عرصے کےبعد کاٹیں؟

112

اگرکوئی زیرناف بال چالیس دن کےاندر نہ اتار سکےتو؟

114

زیرناف بال مونڈنے کتنی تاخیر کی جاسکتی ہے اوران کی مقدار کہاں تک ہے؟

114

زیرناف بال مونڈنے کی مدت اورحدبندی ؟

115

زیرناف بالوں کی صفائی کےلیے حد اورمدت نیز معذور اورمریض شخص کیا کرے؟

116

زیرناف بال کہاں سےکہاں تک اتارے جائیں؟

117

زیرناف بالوں کی صفائی کی حدود کیاہیں؟

117

زیرناف بال اتارنےوقت اگرکہیں بال رہ جائیں تو اس کاکفارہ دینا پڑے گا؟

118

کیازیرناف بالوں کی صفائی کےبعد نہانا یاغسل کرنا فرض ہے؟

118

کیاعورت بغلوں اورزیرناف بال استر سےصاف کرسکتی ہے؟

118

کیاعورت کو زیرناف صفائی کےلیے لوہے کی چیز (استر اوغیرہ) استعمال کرسکتی ہے؟

119

عورت کالوہے کی چیز بلیڈ یااستر زیرناف بالوں کے لیے استعمال کرنا

120

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8603
  • اس ہفتے کے قارئین 8603
  • اس ماہ کے قارئین 1682554
  • کل قارئین113289882
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست