#3272

مصنف : سعید بن وحید علیگ

مشاہدات : 3005

فرزاندان توحید کا پیغام بندگان تثلیث کے نام

  • صفحات: 68
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1360 (PKR)
(منگل 02 فروری 2016ء) ناشر : تبلیغ مرکز دیندار انجن کراچی

اسلامی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالی ایک ہے ۔اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔نہ اس کی بیوی ہے اورنہ ہی اس کا کوئی بیٹا ہے ۔لیکن  اس کے برعکس عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں ،جس کے مطابق اللہ تعالی، سیدنا عیسیٰ اورسیدہ  مریم  علیھا السلام تینوں  خدا  ہیں اور یہ تینوں خدا مل کر بھی ایک ہی خدا بنتے ہیں۔ یعنی وہ توحید کو تثلیث میں اور تثلیث کو توحید میں یوں گڈ مڈ کرتے ہیں کہ انسان سر پیٹ کے رہ جائے اور پھر بھی اسے کچھ اطمینان حاصل نہ ہو۔ مثلاً وہ اس کی مثال یہ دیتے ہیں کہ ایک پیسہ میں تین پائیاں ہوتی ہیں اور یہ تینوں مل کر ایک پیسہ بنتی ہیں۔ اس پر یہ اعتراض ہوا کہ جب سیدہ مریم علیھا السلام اورسیدنا عیسیٰ  پیدا ہی نہ ہوئے تھے تو کیا خدا نامکمل تھا اور اگر نامکمل تھا تو یہ کائنات وجود میں کیسے آ گئی۔ اور اس پر فرماں روائی کس کی تھی؟ غرض اس عقیدہ کی اس قدر تاویلیں پیش کی گئیں جن کی بنا پر عیسائی بیسیوں فرقوں میں بٹ گئے۔ پھر بھی ان کا یہ عقیدہ لاینحل ہی رہا اور لاینحل ہی رہے گا۔ زیر تبصرہ کتاب "فرزندان توحید کا پیغام بندگان تثلیث کے نام"ہندوستان کے معروف مبلغ محترم سعید بن وحید علیگ بی اےصاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے عیسائی پادریوں کی طرف سے قرآن مجید اور اسلام پر کئے گئے اعتراضات کا جا مع ومسکت جواب دیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

2

تبلیغی چیلنج

7

حرف آغاز

10

پوٹس عیسائی کیسے بنا

12

یسوع کے شاگردان رشید

20

اسلام کا رحیم و کریم اللہ اور رحمت اللعالمین ؐ نبی

24

شان رسالت ؐ میں گستاخیاں

41

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7094
  • اس ہفتے کے قارئین 7094
  • اس ماہ کے قارئین 1681045
  • کل قارئین113288373
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست