#2291

مصنف : مولوی عبد الرحمن

مشاہدات : 13878

انوار القرآن قرآن کریم تفسیری لغات

  • صفحات: 610
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15250 (PKR)
(ہفتہ 07 فروری 2015ء) ناشر : سنگت پبلشرز لاہور

قرآن مجید  اللہ تعالیٰ کا کلام او راس کی آخری کتابِ ہدایت ہے ۔اس عظیم الشان کتاب نے  تاریخِ انسانی کا رخ  موڑ دیا ہے ۔  یہ کتاب ِعظیم عربی زبان میں  نازل ہوئی اور عربی نہایت جامع وبلیغ زبان ہے۔اس کا وسیع ذخیرۂ الفاظ ہےاور اس میں  نئے  الفاظ بنانے کا باقاعدہ نظام موجود ہے۔اس کےہر اسم اور فعل کا عام طور پر ایک مادہ(Root)ہوتا ہےجس میں اس کےبنیادی معنی پوشیدہ ہوتے ہین ۔اگر کسی لفظ کےبنیادی معنی معلوم ہوں تو اس سے بننے والے تمام اسماء  ، افعال اور مشتقات کا مطلب سمجھنا آسان ہوجاتا ہے ۔قرآن مجیدیہ واحد آسمانی  کتاب ہے جو قریبا ڈیڑھ ہزار سال سے اب تک اپنی اصل زبان  عربی  میں  محفوظ  ہے ۔ اس پر ایمان لانامسلمان ہونے کی ایک ضروری شرط اوراس کا  انکار کفر کے مترادف ہے اس  کی  تلاوت باعث برکت وثواب ہے  ،اس کا فہم رشد وہدایت اوراس کے مطابق عمل  فلاح  وکامرانی کی  ضمانت  ہے ۔کتاب اللہ  کی اسی اہمیت کے پیش نظر ضروری ہے کہ ہر مسلمان اسے زیادہ سے زیادہ  سمجھنے کی کوشش کرے ۔ اگر چہ آج  الحمد للہ  اردو  میں  قرآن مجید کے بہت سے تراجم وتفاسیر موجود  ہیں،تاہم اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ قرآن کو قرآن کی زبان میں سمجھنے کا  جو مقام ومرتبہ ہےوہ  محض  ترجموں سے حاصل نہیں ہوسکتا ہے ۔عربی زبان اور قرآن مجید کی تعلیم وتفہیم کےلیے  مختلف اہل علم  نے  تعلیم وتدریس اور تصنیف وتالیف کے ذریعے  کوششیں کی  ہیں ۔اور اہل قلم  ہمیشہ  سے ہی  کلمات  قرآن  کے لغوی  مفہوم  کی تلاش  میں  محوِ سفر رہے ہیں ۔ جن سے متفید ہوکر   قرآن مجیدمیں  موجود احکام الٰہی  کو سمجھا جاسکتا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’انوار  القرآن‘‘ مولانا عبد الرحمن کی  تصنیف ہے  جو کہ    کلمات ِقرآن   کے لغوی معانی ومفاہیم کے سلسلے میں   ہونے والے  کام کا جامع خلاصہ ہے ۔اس میں ماہرین لغات کی آراء  اور مفسرین ومحدثین کی تحقیق بھی ہے ۔اور اس کتاب کی  ایک بڑی خوبی یہ ہے  کہ عام آدمی سے عالم تک اس سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔ اس میں قرآن سمجھانے کا آسان سے آسان انداز اختیار کرتے  ہوئے  تمام ضروری معلومات فراہم کرنے کی سعی کی گئی ہے ۔ یہ کتاب  قرآنی لغت پر ایک عمدہ کتاب ہے اس میں مؤلف نے حل لغات کے علاوہ اہم مقامات پر ائمہ تفاسیر کے اقوال بھی پیش فرمائے ہیں ۔اور مصنف نے  قرآنی الفاظ کے اصلی حروف اوران کےاشتقاق پر بحث کر کے  ان کاصرفی اور نحوی حل پیش کیا ہے ۔نیز لغت اور تفسیر کے علاوہ  عقائد اوراعمال سے متعلق ضروری مسائل بھی آیات قرآنی اوراحادیث نبویہًﷺ کی روشنی میں بیان کردئیے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے  قرآنی فہمی کے  لیے  نفع بخش  بنائے (آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقدیم

 

سورۃ فاتحہ

 

9

الحمد کی تفضیل

 

9

ہدایت کی تفصیل

 

10

سورۃ البقرہ

 

12

حروف مقطعات کے بعض رموز

 

12

متقین سے مراد

 

13

غیب سے مراد

 

14

ختم اللہ کے معنی

 

15

عظیم اور کبیر کا فرق

 

16

مثلھم کی توضیح

 

18

للملئکة میں ملائکہ کا تعین

 

21

الاسماء کی تاویل

 

24

سحر کی تفصیل

 

34

علی الملکین سے مراد

 

35

ماننسخ میں نسخ کی حکمت

 

38

عرفات کی وجہ تسمیہ

 

52

سورۃ آل عمران

 

69

من انفسھم کے معنی

 

87

سورۃ النساء

 

92

متعہ کی تفصیل

 

101

کبائر میں اقوال

 

104

حالت مستی میں نماز کی ممانعت کا واقعہ

 

106

واذا حییتم کا مطلب

 

113

ولکن شبه لهم کا مطلب

 

120

سورۃ المائدہ

 

123

شائر اللہ میں اقوال

 

124

وطعامکم سے مراد

 

128

وسیلہ کا مطلب

 

134

السحت کا مطلب

 

136

احسان کی تفصیل

 

145

سورۃالانعام

 

150

ایک قول ہے کہ قرآن مجید میں ہر وہ چیز موجود ہے جس کی دین و دنیا میں حاجت ہے اس کا بیان

 

155

آیت قل ھو القادر میں عذاب کےمدارج اور آنحضرتﷺ کی دعا کا بیان

 

161

تمت کلمت ربک کا مطلب

 

168

حرج کے معنی

 

169

سورۃ الاعراف

 

174

اعراف کے رجال

 

177

آہستہ دعا کا حکم

 

179

سورۃ الانفال

 

191

لاتخوفوا کے ضمن میں ابو البابہ کا واقعہ

 

195

سورۃ التوبہ

 

199

سورۃ التوبہ کے شروع میں بسم اللہ نہ لکھنے کے وجوہ

 

199

واقعہ یوم حنین

 

202

مسجد ضرار کا واقعہ

 

212

سورۃ یونس

 

216

ولی کے معنی اور مطلب

 

221

سورۃ ھود

 

225

تنور سے مراد

 

230

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23929
  • اس ہفتے کے قارئین 449419
  • اس ماہ کے قارئین 1649904
  • کل قارئین113257232
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست