#3129

مصنف : محمد یوسف

مشاہدات : 4229

الوضاحت بالقرآن فی عقیدہ التوحید و الرسالہ

  • صفحات: 163
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4075 (PKR)
(جمعہ 25 دسمبر 2015ء) ناشر : حدیث پبلیکیشنز کیلیانوالہ گوجرانوالہ

توحید کا معنی ہے کہ انسان یہ عقیدہ رکھے کہ حق  باری تعالیٰ اپنی ذات، صفات اور جُملہ اوصاف و کمال میں یکتا و بے مثال ہے۔ اس کا کوئی ساتھی یا شریک نہیں۔ کوئی اس کا ہم پلہ یا ہم مرتبہ نہیں۔ صرف وہی با اختیار ہے۔ اس کے کاموں میں نہ کوئی دخل دے سکتا ہے، نہ اسے کسی قسم کی امداد کی ضرورت ہے۔ حتیٰ کہ اس کی نہ اولاد ہے اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا  ہواہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ   اَللّٰہُ الصَّمَدُ  لَمْ یَلِدْ ڏ وَلَمْ یُوْلَدْ  وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ کہو کہ وہ (ذات پاک ہے جس کا نام) اللہ (ہے) ایک ہے۔معبود برحق جو بےنیاز ہے۔نہ کسی کا باپ ہے۔ اور نہ کسی کا بیٹا۔ اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔(سورۃالاخلاص)علامہ جرجانی ؒ توحید کی تعریف اس طرح بیان کرتے ہیں :توحید تین چیزوں کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کی پہچان اس کی وحدانیت کا اقرار اور اس سے تمام شریکوں کی نفی کرنا۔ (التعریفات73) توحید کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حقوق صرف اللہ تعالیٰ ہی کیلئے خاص رکھے جائیں۔ زیر تبصرہ کتاب" الوضاحت بالقرآن فی عقیدۃ التوحید والرسالۃ "محترم محمد یوسف صاحب کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے  توحید پر مبنی آیات کو خوبصورت عنوانات دیتے ہوئے اس کتاب میں جمع کر دیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس خدمت کو قبول فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو عقیدہ توحید اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

قرآن کی فریاد

7

سورہ فاتحہ

9

توحید فی الذات و الصفات

11

آیت کن فیکون کی تشریح

18

الٰہ کی صفات

28

کفار مکہ اور مشرکین عرب کا عقیدہ

31

اللہ تعالیٰ قریب اور مجیب ہے

33

نفع اور نقصان اللہ تعالیٰ ہی کے اختیار میں ہے

35

اولاد بخشنے والا بھی صرف اللہ تعالیٰ ہے

37

موت کا وقت اور موت کا مقام معین ہے

41

ہر قسم کی مدد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے

45

شرک کا بیان

58

شرک کی قسمیں

60

شرک فی الذات

60

اہل کتاب اور اہل اسلام میں مماثلت

63

شرک فی الصفات

65

شرک فی العبادات

70

انبیائے کرام کی دعائیں

75

شرک فی الاحکامات

83

شرک خفی

87

رسالت

116

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28931
  • اس ہفتے کے قارئین 454421
  • اس ماہ کے قارئین 1654906
  • کل قارئین113262234
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست