#3043

مصنف : حافظ محمد شریف

مشاہدات : 31506

اعراب القرآن و تفسیرہ

  • صفحات: 323
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8075 (PKR)
(جمعرات 12 نومبر 2015ء) ناشر : دارالتربیۃ للنشر والتالیف فیصل آباد

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام او راس کی آخری کتاب ہدایت ہے ۔اس عظیم الشان کتاب نے تاریخ انسانی کا رخ موڑ دیا ہے ۔ یہ واحد آسمانی کتاب ہے جو قریبا ڈیڑھ ہزار سال سے اب تک اپنی اصل زبان میں محفوظ ہے ۔ اس پر ایمان لانامسلمان ہونے کی ایک ضروری شرط اوراس کا انکار کفر کے مترادف ہے اس کی تلاوت باعث برکت وثواب ہے ،اس کا فہم رشد وہدایت اوراس کے مطابق عمل فلاح وکامرانی کی ضمانت ہے ۔کتاب اللہ کی اسی اہمیت کے پیش نظر ضروری ہے ہر مسلمان اسے زیادہ سے زیادہ سمجھنے کی کوشش کرے ۔ اگر چہ آج الحمد للہ اردو میں قرآن مجید کے بہت سے تراجم وتفاسیر ہیں،تاہم اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ قرآن کو قرآن کی زبان میں سمجھنے کا جو مقام ومرتبہ ہےوہ محض ترجموں سے حاصل نہیں ہوسکتا ہے ۔عربی زبان اور قرآن مجید کی تعلیم وتفہیم کےلیے مختلف اہل علم نے تعلیم وتدریس اور تصنیف وتالیف کے ذریعے کوششیں کی ہیں ۔جن سے متفید ہوکر قرآن مجیدمیں موجود احکام الٰہی کو سمجھا جاسکتا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اعراب القرآن وتفسیر (تیسواں پارہ سوالاً وجواباً)‘‘ محترم عثمان علی ، حافظ ابو بکر عثمان ، حافظ احسان اللہ نے شیخ الحدیث حافظ محمد شریف ﷾ اور جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد کے مایہ ناز مدرس مولانانجیب اللہ طارق ﷾ کی زیرنگرانی اہم تفاسیر کوسامنے رکھ کر سوالاً وجواباً یہ کتاب مرتب کی ہےجس میں جدید شکوک وشبہات کا ازالہ ،قرآن کریم کی صرفی ونحوی ابحاث، لغوی واصطلاحی مطالب کے علاوہ اہم تفسیری نکات کوبھی بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔استاد العلماء حافظ عبد العزیز علوی ﷾(شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد) کی نظر ثانی سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ یہ کتاب طالبان ِعلوم نبوت کے لیے ایک گراں قدر علمی تحفہ ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل ہونے والے تمام اہل علم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اورانہیں اس نہج پر قرآن مجید کےباقی پاروں پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

النبا

11

النازعات

30

عبس

51

التکویر

69

الانفطار

80

المطففین

88

الانشقاق

105

البروج

115

الطارق

125

الاعلیٰ

133

الغاشیہ

143

الفجر

155

البلد

172

الشمس

180

اللیل

186

الضحٰی

196

الم نشرح

203

التین

208

العلق

213

القدر

221

البینہ

225

الزلزال

235

العدیت

240

القاریہ

247

التکاثر

253

العصر

259

الہمزہ

264

الفیل

270

قریش

275

الماعون

279

الکوثر

283

الکفرون

286

النصر

292

اللہب

296

الاخلاص

304

الفلق و الناس

309

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46821
  • اس ہفتے کے قارئین 308631
  • اس ماہ کے قارئین 794823
  • کل قارئین97860127

موضوعاتی فہرست