#2744

مصنف : غلام عابد خان

مشاہدات : 13112

عہد نبوی کا نظام تعلیم (ایک تاریخی و تحقیقی مطالعہ)

  • صفحات: 128
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5120 (PKR)
(ہفتہ 18 جولائی 2015ء) ناشر : عوامی کتب خانہ، لاہور

اسلامی نقطہ نظر سے تعلیم محض حصول معلومات کا نام نہیں ،بلکہ عملی تربیت بھی اس کا جزو لاینفک ہے۔اسلام ایسا نظام تعلیم وتربیت قائم کرنا چاہتا ہے جو نہ صرف طالب علم کو دین اور دنیا کے بارے میں صحیح علم دے بلکہ اس صحیح علم کے مطابق اس کے شخصیت کی تعمیر بھی کرے۔یہ بات اس وقت بھی نمایاں ہو کر سامنے آتی ہے جب ہم اسلامی نظام تعلیم کے اہداف ومقاصد پر غور کرتے ہیں۔اسلامی نظام تعلیم کا بنیادی ہدف ہی یہ ہے کہ وہ ایک ایسا مسلمان تیار کرنا چاہتا ہے،جو اپنے مقصد حیات سے آگاہ ہو،زندگی اللہ کے احکام کے مطابق گزارے اور آخرت میں حصول رضائے الہی اس کا پہلا اور آخری مقصد ہو۔اس کے ساتھ ساتھ وہ دنیا میں ایک فعال ،متحرک اور با عزم زندگی گزارے ۔ایسی شخصیت کی تعمیر اسی وقت ممکن ہے جب تعلیم کے مفہوم میں حصول علم ہی نہیں ،بلکہ کردار سازی پر مبنی تربیت اور تخلیقی تحقیق بھی شامل ہو۔لیکن افسوس کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں معلومات تو دے دی جاتی ہیں ،مگر ایک مسلمان اور کارآمد بندہ تیار نہیں ہوپاتا ہے۔اسی احساس کو لئے ہوئے محترم غلام عابد خان صاحبنے یہ کتاب "عہد نبوی کا نظام تعلیم ،ایک تاریخی وتحقیقی مطالعہ" تیار کی ہے ۔جس میں انہوں نے بچوں کے تربیت کے چند عملی اصول اور اقدامات ،اور بگڑے بچوں کے علاج اور تربیت کے نصاب وغیرہ جیسے موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔ تاکہ تعلیم حاصل کرنے والا ہر طالب علم معلومات کے حصول کے ساتھ ساتھ معاشرے کا ایک مسلمان اور کارآمد فرد بھی بن جائے،اور وحی الہی کے فکری سر چشمے سے حاصل شدہ توحید،رسالت،آخرت،خلافت،اخوت،حریت اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر جیسے اسای تصورات سے متصف ہو۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور قوم وملت کے تمام تعلیمی اداروں اور اساتذہ کو اپنے طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک موثر تربیت کرنے کی بھی توفیق دے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

باعث تحریر آنکہ

و

مقدمہ

1

پس منظر

13

اسلام ایک ہمہ گیر انقلاب

21

اسلامی نظٓم تعلیم کی اساس

29

تعلیمی انقلاب

34

علم کی فضیلت و اہمیت

43

مقاصد تعلیم

52

علم کے حصول کی تاکید و اہتمام

65

عالم یا معلم کا مقام

72

نصاب تعلیم

76

درس گاہیں

81

تعلیم کے اصول

88

طریقہ ہائے تعلیم

93

تعلیم کا نفسیاتی پہلو

93

بات چیت کا طریقہ

96

خطابات یا تقریری طریقہ

98

عورتوں کی تعلیم

108

ذریعہ تعلیم۔۔ عربی زبان

111

عربی زبان کا ارتقاء

112

عہد جاہلیت کی شاعری

115

رسم الخط

117

عہد نبوی کا تحریری سرمایہ

119

اشاریہ

112

استفادہ

127

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22650
  • اس ہفتے کے قارئین 22650
  • اس ماہ کے قارئین 1696601
  • کل قارئین113303929
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست