#5461

مصنف : سٹیون روڈلف

مشاہدات : 6009

تربیت کے دس رہنما اصول

  • صفحات: 178
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4450 (PKR)
(جمعرات 04 اکتوبر 2018ء) ناشر : سینٹر فار ہیومن ایکسی لینس لاہور

جس طرح  والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے  ایسے  ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے  اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا  واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا  جائے  ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے  اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت  اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں  کوشک نہیں  کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت  کی جائے  تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی  ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے  اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے  تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ اولاد کی  تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت  ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ تربیت کے دس رہنما اصول ‘‘  سٹیون روڈ لف کی انگریزی کتا ب کا اردو ترجمہ ہے ۔اردو ترجمے کے فرائض جناب عمران علی صاحب نےانجام دیئے ہیں ۔ مصنف  نے اس  کتاب میں بچوں کی تربیت کے بہترین 10 رہنما اصول آسان فہم  انداز  میں پیش  کیے  ہیں ۔ والدین  اور اساتذہ اس کتاب کی  معاونت سے بچوں  کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ  ایک منصوبہ بندی کے ساتھ بچوں کی تربیت کا ایک مؤثر اور دلچسپ نظام بھی ترتیب دے سکتے ہیں ۔بچوں کےرویوں ، ان کے تعلیمی مسائل ،صحت وصفائی بول چال او رکھیل کود کے  بارے میں والدی اور اساتذہ  کی معاونت  کےلیے یہ یقیناً بہت مؤثر ہے ۔فاضل مصنف نے بچوں کی تربیت  کے ترتیب وار دس اصول پیش کر کے آخر میں  بچوں کو درپیش مشکلات اور ان کاحل  بھی  قارئین کے  لیے پیش کیا  ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف آغاز

7

اصول نمبر1:بچو ں کو اپناخیال خود رکھنے کی تعلیم دیں

9

اصول نمبر2:اپنے بچوں کو خود پر بھروسہ کرناسکھائیں

33

اصول نمبر3:اپنے بچے کوتلاش وجستجو کی تعلیم دیں

51

اصول نمبر4:بچوں کو اہداف مقرر کرنے کی تعلیم دیں

71

اصول نمبر5:اپنےبچوں کو منصوبہ بندی کرنا سکھائیں

81

اصول نمبر6:اپنے بچوں کو نظم وضبط کی تعلیم دیں

95

اصول نمبر7:اپنےبچوں کو محنت کرنے کی تعلیم دیں

113

اصول نمبر8: بچوں کو کھیل کھیلنے کی تعلیم دیں

129

اصول نمبر9:بچوں کو اسلوب زمان سکھائیں

141

اصول نمبر10:اپنے بچوں کو چمپئن کی طرح عمل کرنا سکھائیں

149

بچوں کو درپیش مشکلات اورا ن کاحل

167

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 62763
  • اس ہفتے کے قارئین 359741
  • اس ماہ کے قارئین 1413241
  • کل قارئین110734679
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست