#6347

مصنف : قاری رحیم بخش پانی پتی

مشاہدات : 3513

تکمیل الاجر فی القراات العشر

  • صفحات: 290
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10150 (PKR)
(جمعرات 29 اپریل 2021ء) ناشر : ادارہ نشر و اشاعت اسلامیات ملتان

قرآن مجیداللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کی جانے والی آسمانی کتب میں سے سب سے  آخری  کتاب ہے ۔جسےاللہ تعالیٰ نے امت کی آسانی کی غرض سے قرآن مجید کو سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔ عہد تدوین علوم سے کر آج تک قراءات قرآنیہ کے موضوع پر بے شمار اہل علم اور قراء نے کتب تصنیف فرمائی ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔طیبۃ النشر  علامہ ابن الجزری ﷫کی قراءات عشرہ پر اہم ترین اساسی کتاب ہے ۔ زیر  نظر کتاب’’تکمیل الاجرفی القراءات العشر‘‘شیخ القراء قاری رحیم بخش پانی پتی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔اردو زبان میں یہ پہلی کتاب ہے جس میں  قراءات عشرہ کے اصول وفروش اختصار وجامعیت کے ساتھ ذکر کیے گئے ہیں اور آخر میں ایک ضمیمہ بھی ہے جس میں جمع الجمع کے قواعد او رایک پارہ کا اجراء کیاگیا ہے۔ (م۔ا)

اس کتاب میں فہرست موجود نہیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70751
  • اس ہفتے کے قارئین 367729
  • اس ماہ کے قارئین 1421229
  • کل قارئین110742667
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست