#5976

مصنف : حافظ عبد الجبار بن عبد الرحمٰن

مشاہدات : 3694

سورۃ الفاتحہ کی اہمیت و عظمت اور نماز میں اسکی فرضیت

  • صفحات: 34
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 850 (PKR)
(بدھ 25 دسمبر 2019ء) ناشر : چوہدری عنایت اللہ گہلنوی

نماز دین اسلام کے بنیادی  پانچ ارکان میں سے  کلمہ توحید کے بعد ایک  اہم ترین رکن  ہے۔اس کی فرضیت قرآن و سنت اور اجماعِ امت سے ثابت ہے۔ یہ شبِ معراج کے موقع پر فرض کی گئی ،اور امت کو اس تحفہ خداوندی سے نوازا گیا۔اس کو دن اور رات میں پانچ وقت پابندی کے ساتھ  باجماعت ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض اور واجب ہے۔لیکن نماز کی قبولیت کے لئے سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی نماز کے موافق ہو۔نماز کے مختلف فیہ مسا ئل میں سے ایک مسئلہ فاتحہ خلف الامام  کا ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی سورۃ الفاتحہ پڑھے گا یا نہیں پڑھے گا۔ہمارے علم کے مطابق فرض نفل سمیت ہر نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا فرض اور واجب ہے،نمازی خواہ منفرد ہو،امام ہو یا مقتدی ہو۔کیونکہ سورۃ الفاتحہ  نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور اس کے بغیر نماز نامکمل رہتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے اس میں فاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی۔دوسری جگہ فرمایا:جس نے أم القرآن(یعنی سورۃ الفاتحہ)پڑھے بغیرنماز ادا کی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، نا مکمل ہے۔یہ احادیث اور اس معنیٰ پر دلالت کرنے والی دیگر متعدد احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ امام کے پیچھے سورۃ الفاتحہ پڑھنا واجب اور ضروری ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’سورۃ الفاتحہ کی اہمیت وعظمت‘‘حافظ عبد الجبار بن عبدلرحمٰن صاحب کا مرتب شدہ ہے  فاضل مرتب نے اس کتابچہ میں سورۃ فاتحہ کے  مختلف ناموں کی  وضاحت ، مکمل سورۃ فاتحہ  کے معانی اور تفسیر کو آسان  فہم انداز میں  پیش کرنے کے علاوہ  سورۃ فاتحہ کی اہمیت وعظمت  اور  نماز میں اس کی فرضیت کو  واضح کیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

سورۃ الفاتحہ کے نام

1

الفاتحہ کے معانی

1

ام الکتاب کی تفسیر

1

اسبع الثانی کی تفسیر

2

القرآن العظیم کی تفسیر

2

الشفاء کی تفسیر

2

الرقیہ کی تفسیر

2

الصلاۃ کی تفسیر

3

الاساس کی تفسیر

3

سورۃ الفاتحہ کے نزول کی جگہ

4

فضائل سورۃ الفاتحہ

4

سورۃ الفاتحہ کوباقی قرآن سے پہلے کیوں لایا گیا ؟

8

سورۃالفاتحہ او رنماز

10

امام کی قراءت ابتدا کس سے ہو؟

15

سورۃ الفاتحہ کے معانی

15

الحمد اللہ کی تفسیر

15

رب العالمین کے معانی اور تفسیر

18

الرحمٰن الرحیم کے معانی اور تفسیر

20

رحمان کو رحیم پر مقدم کرنے کی کیا وجہ ؟

21

مالک یوم الدین

22

ایاک کو نعبد سے پہلے لانے کی وجہ اور تفسیر

25

ایاک نستعین کی تفسیر

25

اھدنا الصراط المستقیم کی تفسیر

26

مغضوب علیہم کی تفسیر

29

الضالین کی تفسیر

29

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 14535
  • اس ہفتے کے قارئین 14535
  • اس ماہ کے قارئین 1688486
  • کل قارئین113295814
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست