#5607

مصنف : عرفان محمود برق

مشاہدات : 7449

قادیانیت اسلام اور سائنس کی کٹہرے میں

  • صفحات: 378
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9450 (PKR)
(جمعرات 25 اکتوبر 2018ء) ناشر : مکتبہ جدید پریس لاہور

اسلامی تعلیم کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ حضرت آدم ﷤ سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین حضرت محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  ۔ قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، خطاب وسیاست میں  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی ۔  سب سے پہلے قادیانیوں سے  فیصلہ کن قانونی معرکہ آرائی بہاولپور   کی سر زمیں میں ہوئی جہاں ڈسٹرکٹ جج بہاولپور نے مقدمہ تنسیخ نکاح  میں مسماۃ عائشہ بی بی کانکاح عبد الرزاق قادیانی  سے فسخ کردیاکہ ایک مسلمان عورت مرتد کے نکاح میں نہیں رہ سکتی  1926ء سے  1935 تک  یہ مقدمہ زیر سماعت رہا  جید  اکابر علمائے  کرام   نے عدالت   کے  سامنے  قادیانیوں کے خلاف  دلائل کے انبار لگا دیے  کہ ان  دلائل کی روشنی میں  پہلی  بار عدالت کے ذریعے  قادیانیوں کو غیر مسلم  قرار دیا گیا  ۔   پھر  اس کے بعد بھی  قادیانیوں کے خلاف یہ محاذ جاری رہا     بالآخر تحریک ختم نبوت کی کوششوں سے 1974ء  کو  قومی اسمبلی ، پاکستان نے  ایک تاریخی بحث اور ملزموں کو مکمل صفائی کا موقع فراہم کرنے اور ان کے دلائل کما حقہ سننے کےبعد یہ فیصلہ صادر کیا کہ اب سے قادیانی  آئین او رملکی قانون کی رو سے بھی غیر مسلم  ہیں ۔مرزا قاديانی  کے  دعوۂ نبوت  سے لے کر  اب تک اس کے رد ّ میں چھوٹی بڑی بے شمار کتب شائع ہوچکی ہیں  جن کا ریکارڈ پاک وہند کی سیکڑوں لائبریریوں میں موجود ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قادیانیت اسلام اور سائنس کے کٹہرے میں ‘‘ عرفان محمود برق  کی تصنیف ہے ۔کتاب میں موجو د قادیانیت   کے  ردمیں پیش کیے گئے دلائل نے  قادیانیت کا پاش  پاش کردیا ہے ۔اس کتاب میں  مرتد ہندوستان مرزا قادیانی کی شخصیت کےامراض وجرائم کے مغربی لیبارٹریوں میں کیے  گئے مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹیں  موجود ہیں جو  اسے  دائم المرض ، پاگل ، کذاب اور جرائم پیشہ قرار دیتی ہیں۔نیز اس کتاب میں متنبی قادیان کی بیماریوں اور گناہوں کےباہم تعلق پر اسلامی اور سائنسی تحقیقات موجود ہیں ۔فاضل مصنف نے قادیانیت کا پردہ خود قادیانیوں کی  کتب  کے حوالے سے چاک کیا ہے ۔ انہوں نے مرزا قادیانی  کے دس جھوٹ اس کی دو رخی پالیسی ، مرزا قادیانی  کا گندگی سے عشق اور اس  کے منفی اثرات ، مرزا کی شراب نوشی، مرزا قادیانی   کی ذہنی وجسمانی صحت ، دورے اور لیٹرین میں موت ، مرزا قادیانی  کی دشنام طرازیاں اسلام اور سائنس کے آئینے میں  کے علاوہ رد ّقادیانیت اور مرزا قادیانی  کےبارے میں درجنوں دوسری باتیں سپرد قلم کی  ہیں ۔(م۔ا)

زیر تکمیل

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11150
  • اس ہفتے کے قارئین 169682
  • اس ماہ کے قارئین 1688755
  • کل قارئین115580755
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست