#6184

مصنف : ڈاکٹر سیدہ سعدیہ

مشاہدات : 4118

پاکستانی معاشرے میں مطلقہ خواتین کے سماجی و قانونی مسائل

  • صفحات: 459
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18360 (PKR)
(جمعرات 24 ستمبر 2020ء) ناشر : ایس شوکت نور پرنٹنگ پریس لاہور

نکاح دراصل میاں بیوی کے درمیان وفاداری او رمحبت کے ساتھ زندگی گزرانے کا  ایک عہدو پیمان ہوتا  ہے ۔ نیز نسل  نو کی تربیت  کی ذمہ داری  بھی  نکاح کے  ذریعہ میاں بیوی دونوں پر عائد ہوتی ہے  لیکن اگر  نکاح کے بعد میاں بیوی دونوں میں  سے کوئی ایک  یا دونوں ہی یہ  محسوس  کریں کہ  ان کی ازدواجی زندگی  سکون وا طمینان کے  ساتھ بسر  نہیں ہوسکتی  او رایک دوسرے   سے جدائی کے بغیر کوئی چارہ نہیں تو اسلام انہیں ایسی بے  سکونی وبے ا طمینانی  او رنفرت کی زندگی  گزارنے پر مجبور نہیں کرتا بلکہ مرد کو طلاق او ر عورت کو خلع کاحق دے کرایک  دوسرے سے جدائی اختیار کر لینے  کی اجازت دیتا ہے ۔لیکن اس  کے لیے  بھی  اسلام   کی حدود قیود اور واضح  تعلیمات موجود   ہیں۔طلاق چونکہ ایک نہایت اہم اور نازک معاملہ ہے  اس لیے  ضروری ہے کہ پوری طرح غور وفکر کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے ۔زیر نظر کتاب’’پاکستانی معاشرے میں مطلقہ خواتین کے سماجی وقانونی مسائل شرعی تناظر میں تجزیاتی مطالعہ‘‘ڈاکٹر سیدہ سعدیہ کے ڈاکٹریٹ کے اس  تحقیقی مقالہ کی  کتابی صورت ہے جسے انہوں نے  جامعہ پنجاب میں پیش کر کے پی ایچ ڈی  کی ڈگری حاصل کی ۔مصنفہ  نے اپنی اس تحقیقی تصنیف میں پاکستان کی سماجی ؍معاشرتی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے طلاق کے  اسباب ونتائج کا تجزیہ پیش کیا ہے ۔ڈاکٹر سیدہ سعدیہ کی یہ تحقیقی کتاب ایک ایسا آئینہ ہے جو معاشرہ کی موجودہ صورت حال کا بہترین عکاس ہے۔انہوں نےاس کتاب میں  خاندانی نظام کی اہمیت ، پاکستان میں خواتین کی سماجی وقانونی حیثیت اور طلاق میں اضافے کے اسباب پر مدلل روشنی  ڈالی ہے۔کتاب کےآخر میں مصنفہ نے اصلاح معاشرے کے لیے گراں قدر تجاویز پیش کی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کےلیے  نفع بخش بنائے ا ور  ہم سب کو اسلام کےمطابق ازدواجی زندگی  خوشگوار  بنانے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

 

حرف آغاز

 

حرف چند

 

حرف سخن

 

پیش لفظ

 

باب اول:پاکستان کاخاندانی نظام ومعاشرےمیں خواتین کی حیثیت

1

خاندان کی اہمیت

3

پاکستان کےخاندانی نظام کاپس منظر

4

پاکستان کاخاندانی نظام

9

پاکستانی معاشرے میں خواتین کی سماجی وقانونی حیثیت

29

پاکستانی معاشرے میں خواتین کی سماجی حیثیت

31

منفی رسوم ورواج اورتہذیبی وثقافتی اختلاط کےنتائج

36

پاکستان میں عورتوں کی قانونی حیثیت وحقوق

48

پاکستان میں خواتین کی سماجی وقانونی حیثیت۔تجزیاتی مطالعہ

58

سفارشات

61

باب دوم:پاکستانی معاشرے میں طلاق کےاسباب

63

پاکستانی معاشرےمیں شرح طلاق

64

پاکستانی معاشرے میں طلاق کےاسباب

70

سماجی وقانونی ماہرین کےنزدیک طلاق کی شرح  میں اضافہ کےاسباب

137

باب سوم:پاکستانی مطلقہ خواتین کےسماجی وقانونی مسائل

142

پاکستانی مطلقہ خواتین کودرپیش سماجی مسائل

144

پاکستانی مطلقہ خواتین کےقانونی مسائل

162

باب چہارم :اسلام کاقانون طلاق۔تجزیاتی مطالعہ

177

اسلام کاقانون طلاق(مختصرجائزہ)

178

خلع

202

آداب طلاق

208

ایک مجلس کی تین طلاقیں۔تجزیاتی مطالعہ

214

تجاویز وسفارشات

256

باب پنجم:پاکستان کےعائلی قوانی کاشرعی قوانی کی روشنی میں تجزیاتی مطالعہ

258

پاکستان کےعائلی قوانین کاپس منظر

259

پاکستان میں عائلی قوانین کانفاذ

260

پاکستان معاشرہ میں تعداد ازواج حقیقی صورتحال

275

تنسیخ نکاح کی وجوہات

296

پاکستان کی عدالتی صورتحال اورمقدمات خلع وتنسیخ نکاح

313

یک طرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

319

باب ششم:مطلقہ خواتین کےمسائل کےحل کےلئےمجوزہ اقدامات

327

خاندانی سطح پراصلاح احوال

328

دینی ومذہبی پہلوؤوں سےاصلاح کی کوشش

372

مختلف سماجی اداروں کی جانب سے اصلاحی تدابیر

382

قانونی وحکومتی سطح پرصورت حال کی بہتری کےلئے حکمت عملی

389

نتائج تحقیق

395

انفرادی سطح پرزوجین کاذاتی کردار

398

سماجی سطح پرمسائل کےذمہ داران

399

تجاویز سفارشات

407

سماجی مسائل کےحل کےلئےتجاویز سفارشات

407

دینی طبقات کےحوالے سے تجاویز سفارشات

409

قانونی مسائل کےحل کےلئے تجاویز وسفارشات

413

مصادرومراجع

419

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37201
  • اس ہفتے کے قارئین 462691
  • اس ماہ کے قارئین 1663176
  • کل قارئین113270504
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست