#5478

مصنف : سراج منیر

مشاہدات : 4470

ملت اسلامیہ

  • صفحات: 238
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5950 (PKR)
(منگل 04 ستمبر 2018ء) ناشر : مکتبہ روایت لاہور

اسلامی تہذیب پانچ بنیادی عقائد پر مبنی ہے جو اجزائے ایمان بھی کہلاتے ہیں۔ یہ وہ بنیادی اور اصولی تعلیم ہے جو ہر زمانے کے نبی اپنے پیرو کاروں کو دیتے رہے ہیں ۔ اسلامی عقائد میں ایک خدا کو ماننا ، اس کے فرشتوں اور رسولوں ، آسمانی کتابوں اور آخرت کی زندگی پر ایمان لانا ضروری ہے ۔ اسلامی زندگی میں جوکام بھی بطور فرائض ( حکم ربی ، ہدایت رسول ﷺ) کیے جاتے ہیں وہ سب اسلامی تہذیب کے عنصر ہیں ۔ لہٰذ ا دین اسلام پر ایمان لانے والے شخص کی فکر اسلامی تعلیمات کے تابع ہوتی ہے اور یہی نظریات اس کی عملی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ نے ملتِ اسلامیہ کی زندگی کے ہر پہلو کے لئے راہنمائی فراہم کی ہے۔ ان میں سے ایک پہلو ثقافتی اور تہذیبی بھی ہے۔ دنیا کی تمام تہذیبوں اور ثقافتوں کے مقابلے میں اسلام کی تہذیب و ثقافت بالکل منفرد اور امتیازی خصوصیات کی حامل ہے۔ اس کی بنیادی وجہ وہ اُصول و ضوابط اور افکار و نظریات ہیں جو نبی اکرم ﷺ نے اپنے اُسوہ حسنہ کے ذریعے اُمتِ مسلمہ کو عطا فرمائے ہیں۔ ثقافت کی تمام ترجہات میں اُسوہ حسنہ سے ہمیں ایسی جامع راہنمائی میسر آتی ہے جس سے بیک وقت نظری، فکری اور عملی گوشوں کا احاطہ ہوتا ہے۔ ایسی جامعیت دنیا کی کسی دوسری تہذیب یا ثقافت میں موجود نہیں ہے۔ مغربی مفکرین اسلام اور پیغمبر اسلام کے بارے میں اپنے تمام تر تعصبات کے باوجود اسلام کی عظیم الشان تہذیب اور ثقافت کی نفی نہیں کر سکے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ملت اسلامیہ تہذیب وتقدیر ‘‘ جناب سراج منیر صاحب کی تصنیف ہے ۔اس کتاب کو انہوں دس ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ان ابواب کے عناوین حسب ذیل ہیں ۔ اسلامیہ اور ادیان سامیہ کا مزاج، تاریخ اسلامی ک مطالعے کا مغربی منہاج، تاریخ اسلام وحدت وکثرت کےاصول ،مطالعۂ تہذیب کے اصول،اسلامی تہذیب بنیادی مباحث، روایت اور ذہن جدید کی کشمکش،روایتی اسلامی تہذیب میں فنون کا تصور،اسلام میں فنون مقدسہ کی جمالیاتی بنیادیں،عہد جدید میں ملت اسلامیہ مسائل اور امکانات، اسلامی تہذیب ایک گفتگو ۔ آخری باب صاحب کتاب جناب سراج منیر اور تحسین فراقی صاحب کی اسلامی تہذیب کے متعلق باہمی گفتگو پر مشتمل ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرفےچند

15

تعارف

17

تاریخی پس منظر

23

تعریف

23

مختصرتاریخ

26

مقاصد

30

قرآنی احکامات

34

مسلم ممالک کی عمومی کیفیت

35

موجودہ اقتصادی حالات

35

موجودہ سیاسی حالات

50

موجودہ روحانی حالات

59

موجودہ فوجی صورتحال

61

مسلمانوں کی قوت

67

مسلمانوں کودرپیش روحانی مسائل

79

اقتصادی مسائل

105

تقابلی نظام ہائےمعیشت

105

غربت

111

معاشی نظم وضبط

117

فوجی مسائل

137

مسلمانوں کےفوجی خدشات

137

کچھ تجربات

148

سیاسی مسائل

153

حکومتوں  کی بےاعتباری

153

تصادم

159

وطن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں

165

خارجی مسائل

167

کیاکمزوریاں صرف مسلمانوں ہی کےلیے مخصوص ہیں

171

غیرمسلموں سےتعلقات

173

نقطہ ہائےنظرکاارتکاز

187

مغرب کےساتھ نقطہ ہائےنظرکاارتکاز

187

غیرمسلموں میں موجوداتحادی

192

مسلمانوں کی پریشانیاں

199

مسلمانوں کےلیے باعث تشویش اہم معاملات

200

غیرمسلم حکومتوں کامذہب دشمن رویہ

210

مغرب کی پریشانیاں

215

اسلامی حکومتوں کاقیام

233

اسلامی ریاست

233

اعلان کردہ اسلامی حکومتوں کاتجربہ

238

حقیقت کی پرکھ

245

مسلمانوں کاکردار

247

مسلم اکثریتی ملکوں میں مسلمانوں کاکردار

247

امریکی مسلمانوں کاکردار

252

امریکہ کی کچھ مسلم تنظیمیں

262

یورپی اوردیگراقلیتی مسلمانوں کاکرداراورباعث تشویش امور

274

مسلمانوں کی یکجہتی

281

مسلمانوں کی حالت

299

مسلمانوں کےلیے مثبت واقعات

299

منفی واقعات

301

مستقبل کی جہتیں

305

تغیرپذیردنیااوراس کےمضمرات

306

مشرق وسطی

324

دیگرمسلمانوں کےساتھ مصالحت

329

مسلم نشاۃ ثانیہ

333

تدبراورحکمت عملیاں

339

حکمت عملی کےساتھ منصوبہ بندی

339

فوجی اورفنی منصوبہ بندی

345

حتمی نتائج اورسفارشات

353

روحانی مسائل

356

فوجی مسائل

360

اقتصادی مسائل

364

سیاسی مسائل

367

خلاصہ

378

مزیدمطالعہ کےمتقاضی موضوعات

381

کچھ منصف کےبارےمیں

386

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 43939
  • اس ہفتے کے قارئین 92951
  • اس ماہ کے قارئین 2164868
  • کل قارئین113772196
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست