اسلامی تاریخ کے لحاظ سے مدینہ منورہ دوسرا بڑا اسلامی مرکز اور تاریخی شہر ہے ۔نبی کریمﷺ کی ہجرت سے قبل یہ کوئی خاص مشہور شہر نہیں تھا لیکن آپ ﷺ کی آمد ،مہاجرین کی ہجرت اور اہل مدینہ کی قربانیوں نے اس غیر معروف شہر کو اتنی شہرت و عزت بخشی کہ اس شہر مقدس سے قلبی لگاؤ اور عقیدت ہر مسلمان کا جزو ایمان بن چکی ہے ۔اس شہر میں بہت سے تاریخی نشانات ، اور بکثرت اسلامی آثار وعلامات پائے جاتے ہیں جن سے شہر کی عظمت ورفعت شان کا پتہ چلتا ہے۔اس کی فضیلت میں بہت سی احادیث شریفہ وارد ہوئی ہیں ۔سیدنا عبد اللہ بن زید نبی کریمﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپﷺنے ارشاد فرمایا:سیدناابراہیم نے مکہ کو حرم قرار دیا اور اس کے لئے دعا کی، میں مدینہ کو حرم قرار دیتا ہوں جس طرح ابراہیم نے مکہ حرم قرار دیا، میں مدینہ کے لئے دعا کرتا ہوں یہاں کے مُد میں اس کے صاع میں (برکت ہو) جس طرح ابراہیم نے مکہ کے لئے دعاکی۔سیدناجابر بن عبد اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا: مدینہ لوہار کی بھٹی کے مثل ہے جو یہاں کے خبث وگندگی کو دور کرتا ہے اور اچھائی کو نکھارتا ہے،سیدناابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا: بلا شبہ ایمان مدینہ میں اسطرح سمٹ کر آجائے گا جس طرح سانپ اپنے بل میں آجاتا ہے۔یہ اور اس معنی کی متعدد احادیث سے مدینہ منورہ کے فضائل ومناقب کا علم ہوتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" مسجد نبوی شریف کے پاس صحابہ کے مکانات "محترم ڈاکٹر محمد الیاس عبد الغنی صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے مسجد نبوی کے ارد گرد موجود صحابہ کرام کے مکانات کی تاریخ بیان فرمائی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
صفحہ نمبر |
حرف آغاز |
10 |
عرض حال |
13 |
تقریظ |
17 |
حجراشریفہ |
18 |
حجرات شریفہ کامحل وقوع |
20 |
حجرات شریفہ کانقشہ |
24 |
حجرات شریفہ کاطول وعرض |
25 |
حضرت عائشہ ؓاوران کامکان |
27 |
سخاوت کاایک واقعہ |
28 |
حضرت سودہؓ اوران کا مکان |
28 |
حضرت حفصہؓ اوران مکان |
29 |
حضرت ام سلمہ ؓاوارن کامکان |
30 |
حضرت زینب اوران کامکان |
31 |
حضرت زملہ ام حبیبہ ؓ اوران مکان |
31 |
ایک خواب اوراس کی تعبیر |
32 |
حضرت جویریۃ ؓاوران کامکان |
32 |
حضرت صفیہ ؓاوان کامکان |
33 |
ایک خواب اوراس کی تعبیر |
34 |
حضرت میمونہ ؓاوران کی مکان |
34 |
اہل بیت کامفہوم |
35 |
پہلاقول |
35 |
دوسراقول |
36 |
تیسرا قول |
37 |
قول راجح اوراسکے اسباب |
37 |
صفہ |
41 |
صفہ کی جگہ |
42 |
صفہ کامحل قوع |
43 |
صفہ کی جگہ |
44 |
اصحاب صفہ کی تعداد |
45 |
مشہور اصحاب صفہ کےنام |
46 |
اصحاب صفہ ؓکےمشاغل |
47 |
اصحاب صفہ ؓ کافقروفاقہ |
48 |
ایک معجزہ ایک واقعہ |
49 |
مشترکہ کفالت کاخوشنمامنظر |
51 |
ایک عجیب واقعہ |
52 |
خوشے لٹکانا |
53 |
جنوبی مکانات |
55 |
مکانات کانقشہ |
56 |
مسجدنبوی کےدروازے |
57 |
مشرقی دروازے |
58 |
شمالی دوارزے |
59 |
مغربی دروازے |
59 |
حضرت ابو ایوب انصاری ؓاوران کامکان |
60 |