#5949

مصنف : ابو عدنان اشفاق سجاد سلفی

مشاہدات : 3251

دامن کوہ میں کاروان رفتگاں جلد اول

  • صفحات: 376
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9400 (PKR)
(بدھ 27 نومبر 2019ء) ناشر : جامعہ امام ابن باز اسلامیہ انڈیا

تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے  اس کےلیے  امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے  یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور  ہو ۔تمام حالات کو  حقیقت کی نظر  سے  دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ذہین  وفطین ہو  اپنے حافظےپر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے  کہ تاریخ  ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس  کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے  اور اسلام میں تاریخ ، رجال  اور تذکرہ  نگار ی کو بڑی اہمیت  حاصل ہے اور یہ  اس کے امتیازات میں سے  ہے ۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین  کے تذکرے لکھ کر ان  کےعلمی وعملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ مؤرخین اسلام نے  عام طور پر اپنی تالیفات میں زمانی مناسبت اور واقعاتی ترتیب کا لحاظ کیا ہے۔زمانی مناسبت پر مبنی منہجِ تالیف کے ساتھ ساتھ مکانی مناسبت بر مبنی تاریخ نگاری کا رجحان بھی کافی قدیم ہے۔ مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں زندگی  گزارنے والے ائمہ کرام ، محدثین ،فقہاء اور علماء ودعاۃ کے حالاتِ زندگی پر مبنی کتابیں ہر دور میں لکھی گئیں۔حرمین  کے علاوہ کوفہ، بصرہ، اوردمشق،اندلس سے متعلق علماء ومحدثین کی الگ الگ کتابیں بھی موجود ہیں ۔زمان ومکان کی مناسبت سے اردو زبان میں تذکرہ ،سیرت اور سوانح کی کثیرتعداد میں  کتابیں  لکھی گئی ہیں ۔یوں تو صدیوں کی تاریخ  ہمارے سامنے ہے  لیکن ماضی قریب او ر موجودہ دور میں تذکرہ نویسی  اور سوانح نگاری کے میدان میں جماعت اہل حدیث میں اردو مصنفین اور مقالہ نگاروں میں مولانا محمد اسحاق بھٹی ﷫،سرفہرست ہیں  مرحوم نے علماء اہلحدیث  کے رفتگان اورموجودگان کی خدمات پر قابل ستائش علمی وثقافتی سرمایہ جمع کیا ہے جس کے لیے وہ پوری جماعت   کی طرف سے دعا اور شکریہ کے مستحق ہیں  اللہ تعالیٰ  ان کی خدمات کو قبول فرمائے  اور انہیں اپنی جوارِ رحمت  جگہ دے ۔(آمین) زیر نظر کتاب ’’دامنِ کوہ کاروانِ رفتگاں(جھارکھنڈ)‘‘  جناب ابو عدنان اشفاق سجاد سلفی ﷾(فاضل جامعہ سلفیہ ، بنارس،مدرس  جامعہ ابن تیمیہ،بہار) کی تالیف ہے۔’’دامنِ کوہ‘‘سے مراد’’جھارکھنڈ‘‘ ہے ۔مغل حکمرانوں  کےدورِ اقتدار میں اس خطہ کو ’’دامنِ کوہِ‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔جھار کھنڈ، قدرتی وسائل  اور معدنی ذخائر سے مالا مال بھارت کا ایک نیا صوبہ ہے۔یہاں صرف ہندو مسلم ، سکھ، عیسائی ہی آباد نہیں ہیں بلکہ یہاں جین، پارسی،آدی واسی قبائل بھی ہیں  اور یہاں مسلمانوں کی آبادی اچھی خاصی ہے۔ یہ لوگ مختلف جماعتوں میں منقسم اور کئی ایک مکاتبِ فکر سے تعلق رکھتے ۔ان میں جماعت اہل حدیث ایک نمایاں اورتاریخی حیثیت کی حامل ہے۔اس جماعت کےعلمی ودعوتی، تحقیقی وتصنیفی،سیاسی ودینی، فکری وادبی، خطابتی وصحافتی اوررفاعی  و انسانی خدمات  وکارنامے دوسوسالوں پرمحیط  او ربے حد اہم  ہیں ۔صاحب کتاب نے اس کتاب میں بڑی دقت سے کام لیا ہے اور دامنِ کوہ  میں  جماعت کی جو بھی خدمات  ہیں ان کو جمع کرنے کی بھر پور کوشش  کی ہے ۔یہ  کتاب(دامنِ کوہ کاروانِ رفتگاں جلداول) دو فصلوں پر مشتمل ہے ۔ فصل  اول میں   جھار کھنڈ  کا مختصر تعارف اورجھار کھنڈکے  26 اصحابِ علم وفضل   کی خدمات  وکارنامے اور فصل دو میں  جھارکھنڈ میں تشریف لانے والے 29  مہمان داعیانِ حق کی خدمات  واثرات کو پیش کیا گیا ہے ۔فاضل مصنف نے عربی زبان میں  بھیرجال من التاريخ وأعمالهم في ولاية جاركند کےعنوان سے کتاب مرتب کی ہے ۔اللہ تعالی ٰان کی جہود کو قبول فرمائے اور ان کے زورِ قلم مزید اضافہ کرے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم

3

کلمات مسرت

7

تقریظ

8

کلمات تبرک

10

کلمات تہنیت

13

پیغام مسرت

15

پیش گفتار

16

گوشہائے چشم التفات

19

جھار کھنڈ کے اصحاب علم و فضل خدمات و کارنامے

32

مختصر تعارف

32

مولانا احمد حسین ریاضی

36

مولانا محمد ادریس شمسی

44

تلمیذشیخ الکل مولانا محمد اسحاق گڈاوی

58

مولانا اسد اللہ اثری

59

مولانا ثناء اللہ ٹوپاٹا نڑوی

62

استاذ محترم قاری جمال الدین مظاہری

66

مولانا محمد حاتم

69

مولانا محمد سعود سلفی

71

استاذ حبیب مولانا شفاء اللہ فیضی

74

مولانا شمس الہدیٰ عبد اللہ پوری

83

مولانا حافظ ابوالفلاح محمد عابد حسین گنگوہی

84

مولانا عبد الحق رحمانی ریاضی

99

مولانا عبد الحنان دلالپوری

102

مولانا عبد الخالق جامعی

108

مولانا عبد الرحمن لکھنوی ثم دلالپوری

112

مولانا عبد الستار اثری

116

مولانا حکیم عبد العزیز اعظمی اثری

121

مولانا  حکیم عبد الغفار مدھوپوری

127

مولانا عبد المنان دلالپوری

131

مولانا علی حسن بہاری

133

مولانا محمد قاسم مخلص

137

مولانا مختار عالم ریاضی

143

مولانا منشی نور الدین

150

مولانا وسیم انور سلفی

156

مولانا محمد یاسین عادل ریاضی

160

مولانا محمد یوسف شمسی گریڈوی

166

جھار کھنڈ میں مہمان داعیان حق خدمات و اثرات

172

مولانا ابو محمد ابراہیم آروی

172

مولانا محمد ابراہیم میرسیالکوٹی

175

امام الہند مولانا ابو الکلام آزاد

182

مولانا امر اللہ عارف سراجی

189

مولانا بشیر  اللہ اعظمی

197

شیر پنجاب مولانا ثناء اللہ امرتسری

200

استاذ محترم مولانا محمد حنیف مدنی

204

مولانا ابو القاسم خالد العربی

212

مولانا حافظ عبد اللہ مئوی

221

مولانا محمد داؤد از دہلوی

222

مولانا دیندار خان محمدی

230

تلمیذ شیخ الکل مولانا محمد صالح بندھولوی

233

مولانا صفی الرحمن مبارکپوری

235

حافظ عبد الحکیم فیضی گونڈوی

242

مولانا عبد الحمید رحمانی

246

نمونہ سلف مولانا عبد الرشید خانجہانپوری

251

خطیب ہند مولانا عبد الراؤف رحمانی جھنڈانگری

258

مولانا ڈاکتر عبد السلام اسلم کانپوری

266

مولانا عبد السلام رحمانی

270

مولانا عبد السلام مدنی

274

مولانا عبد العزیز  رحیم آبادی

278

مفسر قرآن مولانا عبد القیوم رحمانی

287

مولانا عبد اللہ مدنی جھنڈانگری

295

قاری عبد المنان اثری شنکرنگری

296

شیخ الحدیث علامہ عبید اللہ رحمانی مبارکپوری

307

مولانا حکیم عبید اللہ رحمانی کشمیری

314

مولانا مختار احمد ندوی

317

علامہ مصلح الدین اعظمی

323

ادیب عصر ڈاکٹر مقتدیٰ حسن ازہری

328

مولانا ولایت علی عظیم آبادی

367

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 29184
  • اس ہفتے کے قارئین 454674
  • اس ماہ کے قارئین 1655159
  • کل قارئین113262487
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست