#7265

مصنف : عبدالقہار محسن

مشاہدات : 2642

عمیق النظر اردو ترجمہ شرح نخبۃ الفکر

  • صفحات: 162
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6480 (PKR)
(جمعرات 11 اپریل 2024ء) ناشر : دار الخلود کامونکی

اصولِ حدیث پر حافظ ابن حجر عسقلانی﷫ کی سب سے پہلی اور اہم تصنیف نخبة الفکر فی مصطلح أهل الأثر ہے جو علمی حلقوں میں مختصر نام نخبة الفکر کے نام سے جانی جاتی ہے اور اپنی افادیت کے پیش نظر اکثر مدارس دینیہ میں شاملِ نصاب ہے۔ اس مختصر رسالہ میں ابن حجر نے علومِ حدیث کے تمام اہم مباحث کا احاطہ کیا ہے ۔حدیث اور اصول میں نخبۃ الفکر کو وہی مقام حاصل ہے جو علمِ لغت میں خلیل بن احمد کی کتاب العین کو ۔مختصر ہونے کے باوجود یہ اصول حدیث میں اہم ترین مصدر ہے کیونکہ بعد میں لکھی جانے والی کتب اس سے بے نیاز نہیں ۔حافظ ابن حجر  نے ہی اس کتاب کی نزهة النظر فی توضیح نخبة الفکر فی مصطلح أهل الأثر کے نام سے شرح لکھی جسے متن کی طرح قبول عام حاصل ہوا۔ اور پھر ان کے بعد کئی اہل علم نے عربی اردو زبان میں نخبۃ الفکر کی شروح لکھی ۔ زیر نظر کتاب ’’عمیق النظر اردو ترجمہ شرح نخبۃ الفکر‘‘امام ابن حجر رحمہ اللہ کی نخبۃ الفکر کی تحریر کردہ شرح بعنوان نزهة النظر فی توضیح نخبة الفکر فی مصطلح أهل الأثر کا اردو ترجمہ ہے۔ حافظ عبد القہار محسن صاحب نے یہ سلیس ترجمہ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے اور حتی المقدور آسان فہم انداز میں سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ کتاب کے آخر میں وفاق المدارس السلفیہ کے پانچ سالوں کے سوالات کے جوابات کی طرف اشارہ کر کے کتاب کو طلبہ و طالبات کے لیے مفید کار بنا دیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مترجم

 

13

سبب تالیف

 

17

نخبۃ الفکر کی شرح کا خیال

 

17

خبر کی تعریف

 

18

خبر کی اقسام سند کے اعتبار سے

 

19

اسناد کی تعریف

 

19

متن کی تعریف

 

19

بعض محدثین کا خیال

 

21

اخبار کی پہلی قسم متواتر

 

22

متواتر کے متعلق علماء کی آراء

 

24

متواتر احادیث کے وجود پر دلائل

 

25

خبر آحاد کی اقسام

 

26

مقبول کی تقسیم صفات قبول کے لحاظ سے

 

38

خبر مردود کی بحث

 

64

مدلس کی اصطلاحی تعریف

 

69

موضوع روایت کی پہچان

 

73

مقلوب

 

79

اختصار الحدیث

 

82

بدعت مفتقہ

 

88

ملحقات مرفوع

 

94

صحابی کی تعریف

 

98

مسند کی وضاحت اور تعریف

 

103

ہم عصر کی عنعنہ سے روایت

 

117

طبقات کی معرفت کا فائدہ

 

128

جرح و تعدیل کی معرفت

 

130

معرفت کنیت

 

136

راوی کی ماں کی طرف نسبت

 

137

معرفت انساب

 

143

کتابت حدیث کا طریقہ

 

146

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8828
  • اس ہفتے کے قارئین 167360
  • اس ماہ کے قارئین 1686433
  • کل قارئین115578433
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست