#5715

مصنف : دار الفکر عمان

مشاہدات : 4181

القرآن الکریم بروایۃ ہشام بن عمار وبالہامش ما خالفہ ابن ذکوان عن ابن عامرالشامی

  • صفحات: 629
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15725 (PKR)
(پیر 04 مارچ 2019ء) ناشر : دار الفکر عمان

قرآن مجید اللہ رب العزت کی طرف سے نازل کی جانے والی  کتبِ سماویہ میں سے سب سے  آخری  کتاب ہے ۔جسےاس نے امت محمدیہﷺکی آسانی کے لئے سات  معروف لہجات (یعنی سبعہ احرف)پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف اور لہجات عین قرآن مجید اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون عن نافع،روایت ورش عن نافع،روایت دوری عن ابی عمرو  بصری  اور روایت حفص عن عاصم )ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں۔عالم ِاسلام کے ایک بڑے حصے پر قراءت امام عاصم بروایت حفص رائج ہے، جبکہ مغرب ،الجزائر ،اندلس اور شمالی افریقہ میں قراءت امام نافع بروایت ورش  ، لیبیا ،تیونس اور متعدد افریقی ممالک میں روایت قالون عن نافع ،مصر، صومالیہ، سوڈان اور حضر موت  میں روایت دوری عن امام ابو عمرو بصری رائج اور متداول ہے۔مذکورہ ممالک میں جو جو روایت متداول ہے وہاں اسی روایت کے مطابق ہی مصاحف کی طباعت کی جاتی ہے،اورسعودی عرب کے قرآن مجید کی طباعت کے معروف  طباعتی ادارے مجمع ملک فہد نے ان چاروں روایات میں مصاحف طبع کر کے وہاں کے مسلمانوں میں تقسیم کئے ہیں۔ سعودی عرب اور دیگر کئی ممالک میں  روایت حفص کی طرح دیگر قراءات میں مطبوع مصاحف  عام دستیاب ہوتے ہیں اورانٹر نیٹ  پر کئی  ویب سائٹس پر بھی موجود ہیں ۔پاکستان  میں بڑے  بڑے جامعات  سےمنسلک قراء حضرات  تو ان مصاحف سے متعارف ہیں لیکن عام علماء  حضرات  ان مصاحف اور قراءات سے متعارف نہیں ہیں ۔ جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور کےشعبہ ریسرچ  ’’ مجلس التحقیق الاسلامی ‘‘  کی لائبریری  میں بھی  روایت  حفص کےعلاوہ دیگر قراءات میں  مطبوع مصاحف موجود ہیں  جو سرپرست اعلیٰ جامعہ لاہور  الاسلامیہ   ڈاکٹر حافظ عبد الرحمٰن مدنی ﷾ اور  مدیر کلیۃ القرآن   ڈاکٹر قاری حمزہ  مدنی ﷾ نے اپنے بیرونی اسفار میں حاصل کر کے    اسلامک ریسرچ کونسل کی لائبریری  میں جمع  کررکھے ہیں ۔کتاب وسنت سائٹ کے قارئین کے تعارف کے لیے سائٹ پر  مختلف  قراءات میں مطبوع  مصاحف کواپلوڈ کیا گیا ہے ۔ زیر نظر مصحف(قرآن مجید)’’ القرآن الکریم بروایۃ ہشام بن  عمار وبالہامش ما خالفہ ابن ذکوان عن ابن عامرالشامی ‘‘اردن کے معروف طباعتی  ادارے ’’ دار الفکر ‘‘عمان    نے  تجويد وقراءات  اور  قراءات  صغریٰ  وکبریٰ    کے ماہر  و مصنف  کتب قراءات شیخ  توفیق ابراہیم ضمرہ  کےاشراف میں   تیار کر وا کر وزارۃ الاوقاف والشؤون  و المقدسات الاسلامیہ،اردن کی  اجازت سے  روایت  ہشام بن عمارالسلمی  کے مطابق  شائع کیا ہے اور اس کےحاشیہ میں روایۃ عبد اللہ بن ذکوان کےوہ    کلمات درج ہیں  جن میں  انہوں نے روایت ہشا م کی مخالفت کی ہے ۔(راسخ)

https://ar.islamway.net/collection/12931،http://waqfeya.com/book.php?bid=12293

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19443
  • اس ہفتے کے قارئین 444933
  • اس ماہ کے قارئین 1645418
  • کل قارئین113252746
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست