مرکز’’الکتاب‘‘ٹاؤن شب لاہور

  • نام : مرکز’’الکتاب‘‘ٹاؤن شب لاہور

کل کتب 3

  • 1 #305

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 35854

    علم کے آداب

    (اتوار 11 اپریل 2010ء) ناشر : مرکز’’الکتاب‘‘ٹاؤن شب لاہور
    #305 Book صفحات: 143

    علم ایک نور ہے اور اللہ تعالی کی صفت ہے جس سے ایک طرف جہالت کی تاریکیاں دور ہوتی ہیں تو دوسری طرف انسان کی چشم بصیرت روشن ہوتی ہے اسی وجہ سے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم‘‘ کہ علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان(مردو عورت)پر فرض ہے۔قارئین کرام صفت علم کے بارےمیں حقائق اور یہ جاننے کےلیے کہ حقیقی علم کونسا ہے اور اسے کیسے حاصل کیا جاسکتاہے نیز اس سے متعلقہ دیگر ضروری مباحث ومسائل جیسے علم کی تعریف،اس کے فضائل وثمرات،حصول علم کاشرعی حکم اسی طرح طالب علم کے آداب،تحصیل علم پر معاون اسباب اور ساتھ ہی ساتھ علم حاصل کرنے کے وسائل اور طرق ۔ان سب امورپر مطلع ہونے کےلیے کتاب ہذا آپ کی خدمت میں پیش ہے جو ایک مبتدی(ابتدائی  جماعت کے طالب علم)سے لے کر تعلیم یافتہ طبقے اور خاص طور پر دینی مدارس اور مذہبی حلقوں سے وابستہ سب حضرات کے لیے یکساں مفید ہے۔
     

  • 2 #307

    مصنف : محمد بن عبد الوہاب تمیمی

    مشاہدات : 21663

    دین کے تین بنیادی اصول اور ان کی شرح

    (پیر 12 اپریل 2010ء) ناشر : مرکز’’الکتاب‘‘ٹاؤن شب لاہور
    #307 Book صفحات: 288

    یہ کتاب  ’’تین کے بنیادی اصول اور ان کی شرح‘‘کااردوترجمہ ہے کتاب ہذاکی افادیت اور اہمیت اس کےنام سے ہی واضح ہے ۔یہ کتاب طلباء اور عامۃ الناس کے لئے یکساں مفید ہی نہیں بلکہ ضروری ہے کیونکہ عقیدہ کی اصلاح اور درستگی کے بغیر کوئی بھی عمل  اللہ تعالی کی بارگاہ  میں نہ ہی قابل قبول ہے اور نہ ہی باعث اجروثواب ہے خواہ وہ عمل طاہری طور پر کتنا خوشنما کیوں نہ ہواور پھر درست اعمال کے بغیر کسی بھی انسان کی اخروی نجات ممکن نہیں ۔اس کے علاوہ مصنف اور شارح کا انداز تحریر علمی ومنطقی ہے اور دقیق عبارات والفاظ کاترجمہ کرتے ہوئے قوسین میں مزید وضاحت بھی کردی گئی ہے ۔



     

  • 3 #991

    مصنف : عبد القوی لقمان کیلانی

    مشاہدات : 24906

    حج وعمرہ (گائیڈ بک)

    (پیر 07 مئی 2012ء) ناشر : مرکز’’الکتاب‘‘ٹاؤن شب لاہور
    #991 Book صفحات: 107

    حج ارکان اسلام کا ایک اہم رکن ہے جو صاحب استطاعت مسلمان پر فرض ہے۔ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ کی جانب رخ کرتے ہیں۔ لیکن رش، دین کے ساتھ واجبی سے تعلق اور عدم توجہی جیسے متعدد اسباب کی وجہ سے لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلہٰذا حج و عمرہ کے لیے جانے والے خواتین و حضرات کے لیے ضروری ہے کہ ان کو حج و عمرہ کے تمام احکام اور دعاؤں وغیرہ سے آگاہی حاصل ہو۔ پیش نظر کتاب اسی ضرورت کے پیش نظر لکھی گئی ہےکہ حجاج کرام اور معتمر حضرات کو یہ فرض ادا کرتے ہوئے کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہوا جائے۔ کتاب کے مصنف فاضل مدینہ یونیورسٹی اور متعدد کتب کے مصنف ہیں۔ انھوں نے موضوع سے متعلق بہت سی چیزوں کو نقشوں کی مدد سے سمجھانے کی کوشش کی ہے جس سے عام فہم انسان کے لیے بھی افادہ کرنا مشکل نہیں ہے۔ کتاب کے اخیر میں انھوں نے ان غلطیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جو حجاج کرام سے سرزد ہو جاتی ہیں۔ (ع۔ م)
     

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 61234
  • اس ہفتے کے قارئین 95062
  • اس ماہ کے قارئین 1711789
  • کل قارئین111033227
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست