مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد

  • نام : مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد

کل کتب 5

  • 1 #58

    مصنف : حافظ ثناء اللہ ضیاء

    مشاہدات : 19802

    نماز میں ہاتھ کہاں باندھیں؟

    (جمعرات 18 دسمبر 2008ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد
    #58 Book صفحات: 91

    ایک مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی ہر قسم کی عبادات اور معاملات میں اسوہ رسول کو ملحوظ خاطر رکھے- دین اسلام میں عبادات میں سے اہم ترین عبادت نماز ہے جس کے ترک سے ایک مسلمان اسلام سے خارج قرار پاتا ہے- رسول اکرم ﷺ نے صحابہ کرام کو نماز کے مکمل ارکان وشرائط سے پوری طرح آگاہ فرما دیا تھا لہذا ضروری ہے کہ نماز کو اس کی مکمل شرائط کے ساتھ اسوہ رسول کے مطابق ادا کیا جائے- نماز کی ادائیگی میں جو فروعی اختلافات پائے جاتے ہیں ان میں سےایک مسئلہ ہاتھوں کو باندھنے کا ہے کہ قیام کی حالت میں ہاتھ سینے پر باندھے جائیں گے یا سینے سے نیچے یا زیر ناف؟اس کتاب میں مصنف نے تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے کہ نماز میں ہاتھ کہاں باندھنے چاہیں؟ اس حوالے سے انہوں نے بہت سی احادیث،آثار صحابہ اور  ائمہ کے اقوال کا  تذکرہ کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ نماز میں ہاتھ باندھنے کااصل محل کیا ہے؟
     

  • 2 #1535

    مصنف : محمدابوسعیدالیار بوزی

    مشاہدات : 5905

    کتاب وسنت کے مطابق نماز

    (جمعہ 04 اپریل 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد
    #1535 Book صفحات: 146

    نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے ۔ مگر افسوس ہے آج مسلمانوں کی حالت پر کہ ان کی اکثریت اس رکنِ عظیم کی سرے سے ہی تارک ہے اور جو لوگ اس کا اہتمام کرتے ہیں ان میں اکثر ایسے ہیں کہ وہ اسے سنت کے مطابق ادا نہیں کرتے۔زیرِ نظر کتاب ''کتاب وسنت کے مطابق نماز'' ترکی کے ایک جیدعالم دین شیخ ناصرالدین البان...

  • 3 #2004

    مصنف : حکیم محمدعمران ثاقب

    مشاہدات : 6766

    فارقلیط

    (اتوار 05 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد
    #2004 Book صفحات: 215

    سابقہ کتب سماویہ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ سیدنا عیسی ﷤نے اپنی امت کو یہ خوشخبری دی تھی کہ میرے بعد ایک رسول آنے والا ہے ،جس کا نام احمد (فارقلیط) ہوگا۔بائیبل میں متعدد مقامات پر واضح الفاظ میں اس  کی تصریح کی گئی ہے ۔اور قرآن مجید نے بڑی وضاحت کے ساتھ اس حقیقت کو بیان کیا ہے کہ سیدنا عیسی﷤ نے  نام لیکر آپ کی آمد کی  بشارت دی تھی کہ میرے بعد ایک رسول آنے والا ہے جس کا نام احمد ﷺ ہوگا۔لیکن عیسائی از راہ حسداسے تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ نبی کریم کا نام صرف محمد ﷺ ہی نہیں تھا ،بلکہ احمد ﷺ بھی تھا۔اور عرب کا پورا لٹریچر اس بات سے خالی ہے کہ آپ سے پہلے کسی کا نام محمد ﷺ یا احمد ﷺ رکھا گیا ہو۔انجیل برنباس میں واضح طور پر نبی کریم ﷺ کی آمد کی بشارت دی گئی ہے،لیکن عیسائیوں نے از راہ ضد اس کو جھوٹی انجیلوں کی فہرست میں شامل  کر لیاہے۔زیر تبصرہ کتاب"فارقلیط"محترم حکیم محمد عمران ثاقب کی تصنیف ہے۔آپ رد عیسائیت پر لکھنے کے حوالے سے ایک معروف اور نامور شخصیت اور لکھاری ہیں۔ادیان باطلہ خصوصا عیسائیت پر ا...

  • 4 #2015

    مصنف : پروفیسر عبد الغفار

    مشاہدات : 4451

    صداقت اسلام

    (جمعرات 16 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد
    #2015 Book صفحات: 17

    اسلام ایک سچا دین ہے،جس کی صداقت ثابت کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مصداق ہے۔لیکن آج کے مادی دور میں ہمارا دین کے بارے میں علم بہت کم ہے۔اسی وجہ سے کچھ لوگ دین اسلام کے بارے میں شکوک وشبہات کا شکار ہیں۔حالانکہ ایسے بہت سے عالمگیر حقائق ہیں جو اسلام کی صداقت کی تائید کرتے نظر آتے ہیں۔زیر تبصرہ کتابچہ"صداقت اسلام" محترم پروفیسر عبد الغفار صاحب کی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے پیشین گوئیوں اور سائنسی حقائق کی روشنی میں  اسلام کی صداقت کو بھرپور انداز میں پیش کیا ہے۔اس کتابچے کے دو حصے ہیں جن میں سے ایک حصہ پیشین گوئیوں پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا حصہ سائنسی حقائق پر مشتمل ہے۔یعنی اسلام نے جو پیشین گوئیاں کیں وہ بعینہ پوری ہوئیں اور اسلام نے کائنات کے جو جو راز بتلائے آج کی سائنس ان کی تصدیق وتائید کرتی نظر آتی ہے۔اللہ تعالی تمام انسانیت کو اسلام کے جھنڈے تلے جمع فرمائے۔آمین (راسخ)

     

  • 5 #6375

    مصنف : پروفیسر مفتی محمد احمد

    مشاہدات : 5588

    تعارف تہذیب مغرب اور فلسفہ جدید

    (ہفتہ 29 مئی 2021ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد
    #6375 Book صفحات: 389

    مغربی تہذیب سے مراد وہ تہذیب ہے جو گذشتہ چا ر سو سالوں کے دوران یورپ میں اُبھری اس کا آغاز سولہویں صدی عیسوی میں اُس وقت سے ہوتا ہے جب مشرقی یورپ پر ترکوں نے قبضہ کیا ۔ مغربی تہذیب اور اسلام میں بنیادی فرق یہ ہے کہ مغربی تہذیب فلسفہ کی بنیاد پر قائم ہے اور اسلام وحی کی بنیاد پر قائم ہے۔مغربی تہذیب انسانوں کا تیار کردہ ایک ایسا نظام زندگی ہے جس میں اعلیٰ اتھارٹی خدا کی بجائے انسان کےپاس ہے۔اس تہذیب کا ماخذِ قانون قرآن یا کوئی اور کتاب مقدس کی بجائے انسانی حقوق کاعالمی منشور ہے۔ زیر نظر کتاب’’تعارف تہذیبِ مغرب اور فلسفہ جدید‘‘پروفیسرمفتی محمداحمد کی تصنیف ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں عصرِحاضر میں اسلام پر کفر کی نظریاتی وفکر ی یلغار،اسلام پر کیے جانےوالے جملہ اعتراضات کا حل ،کفر کی بدلی ہوئی شکلیں لبرل ازم ، سیکولرازم ، ماڈرن ازم،جدیدیت،روشن خیالی،آزادی، مساوات ،جمہوریت، سول سائٹی،ہیومن رائٹس کی وضاحت کی ہے اور تہذیب مغرب کی ابتداء وارتقاء،سائنس اور اسلام کی ہم آہنگی   کاجائزہ پیش کیا ہے...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41201
  • اس ہفتے کے قارئین 228277
  • اس ماہ کے قارئین 802324
  • کل قارئین110123762
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست