جنگ پبلشرز لاہور

  • نام : جنگ پبلشرز لاہور
  • ملک : لاہور

کل کتب 6

  • 1 #5134

    مصنف : پروفیسر محمد مظفر مرزا

    مشاہدات : 4600

    قائد اعظم اور گاندھی

    (جمعرات 11 جنوری 2018ء) ناشر : جنگ پبلشرز لاہور
    #5134 Book صفحات: 131

    قائد اعظم محمد علی جناح عالم اسلام کی عظیم ترین شخصیتوں میں سے تھے۔ وہ برصغیر کے مسلمانوں کے مسلمہ رہنما تھے اور کروڑوں مسلمان انکے ہونٹوں کی جنبش کے منتظر رہتے تھے۔ کئی دہائیوں پر پھیلی ہوئی انکی سیاسی زندگی نے مسلم انڈیا کو انکی دیانت، فراست، عزم و استقامت، خلوص، اور سیاسی جنگ و جدل کے ماہر ہونے کا یقین دلایا تھا۔ انکے انتقال تک، دس برس کیلئے برصغیر کے مسلمان ان ہی کے دماغ سے سوچتے، انہی کی آنکھوں سے دیکھتے، انہی کے دل سے محسوس کرتے اور انہی کے اشارے پر چلتے رہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے تاریخ کے دھارے کا رُخ بدل دیا۔ ’’پاکستان‘‘ کا قیام، ان کا ایسا کارنامہ ہے جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ ۔ زیرِ تبصرہ کتاب  بھی قائد اعظم اور گاندھی کے تجزیاتی  مطالعہ پر لکھی گئی ہے اس میں دونوں سیاسی رہنماؤں کا کئی مستند مصنفین اور محققین کی کتب سے آراء اکٹھی کر کے تجزیہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب انتہائی مختصر اور جامع انداز میں پیش کی گئی ہے کہ کون کیاتھا اور کس نے کیا کچھ کیا اور اور کس نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ اور اس کتاب کے...

  • 2 #5415

    مصنف : ہارون الرشید

    مشاہدات : 5445

    فاتح

    (بدھ 09 مئی 2018ء) ناشر : جنگ پبلشرز لاہور
    #5415 Book صفحات: 121

    مالک ارض وسما نے جب انسان کو منصب خلافت دے کر زمین پر اتارا تواسے رہنمائی کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات سے بھی نوازا۔ شروع سے لے کر آج تک یہ دین‘ دین اسلام ہی ہے۔ اس کی تعلیمات کو روئے زمین پر پھیلانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت محمدﷺ تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کو مبعوث فرمایا اور اس سب کو یہی فریضہ سونپا کہ وہ خالق ومخلوق کے ما بین عبودیت کا حقیقی رشتہ استوار کریں۔ انبیاء کے بعد چونکہ شریعت محمدی قیامت تک کے لیے تھی اس لیے نبیﷺ کے بعد امت محمدیہ کے علماء نے اس فریضے کی ترویج کی اور کسی بھی قوم کی ترقی ہمیشہ ان کی تاریخ میں پنہاں ہوتی ہے اور تاریخ کی حفاظت  کی عمدہ مثال صرف مسلمانوں نے پیش کی اور انہوں نے ہمیشہ اپنے سالاروں اور رہنماؤں کو یاد رکھا۔ ان عظیم شخصیات میں سے ایک جنرل عبد الرحمن  بھی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں ان کے حالات زندگی‘ ان کی خدمات اور کارناموں کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔اور ان کے عہد کی تاریخ کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اہم شخصیات کی تاریخ ذکر کرتے ہوئے...

  • 3 #5433

    مصنف : ضیاء الاسلام انصاری

    مشاہدات : 9440

    جنرل محمد ضیاء الحق شخصیت اور کارنامے

    (ہفتہ 26 مئی 2018ء) ناشر : جنگ پبلشرز لاہور
    #5433 Book صفحات: 394

    جنرل محمد ضیاء الحق) 12 ؍اگست 1924ء تا 17 ؍اگست 1988ء) پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ تھے جنہوں نے 1977ء میں اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر مارشل لاء لگایا اور بعد ازاں صدارت کا عہدہ سنبھالا۔ وہ تا دم وفات، سپاہ سالار اور صدرات، دونوں عہدوں پر فائز رہے۔موصوف 1924ء میں جالندھر میں ایک غریب کسان محمد اکبر کے ہاں پیدا ہوئے۔ جالندھر اور دہلی میں تعلیم حاصل کی۔ سن 1945ء میں فوج میں کمیشن ملا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران برما ، ملایا اور انڈونیشیا میں خدمات انجام دیں۔ پاکستان کی آزادی کے بعد ہجرت کرکے پاکستان آگئے۔ 1964ء میں لیفٹینٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پائی اور سٹاف کالج کوئٹہ میں انسٹرکٹر مقرر ہوئے۔ 1960ء تا 1968ء ایک کیولر رجمنٹ کی قیادت کی۔ اردن کی شاہی افواج میں خدمات انجام دیں ، مئی 1969ء میں آرمرڈ ڈویژن کا کرنل سٹاف اور پھر بریگیڈیر بنا دیا گیا۔ 1973ء میں میجر جنرل اور اپریل 1975ء میں لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کور کمانڈر بنا دیا گیا۔ یکم مارچ 1976ء کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاکستان آرمی کے چیف آف سٹاف مقرر ہو...

  • 4 #5565

    مصنف : ڈاکٹر قاری محمد طاہر

    مشاہدات : 6554

    عائلی قوانین اور پاکستانی سیاست

    (پیر 13 اگست 2018ء) ناشر : جنگ پبلشرز لاہور
    #5565 Book صفحات: 194

    شریعت کے قوانین انسان کے تمام شعبوں ؛ عقائد، عبادات، معاملات، معاشرت اور اخلاق سب کو حاوی ہیں، شریعت کے قوانین میں وہ تقسیم نہیں جو آج کی بیشتر حکومتوں کے دستوروں میں پائی جاتی ہے، کہ ایک قسم کو پرسنل لاءیعنی احوالِ شخصیہ کا نام دیا جاتا ہے، جو کسی انسان کی شخصی اور عائلی زندگی سے متعلق ہوتی ہے، اور اس کے متعلق یہ غلط تأثر دیا جاتا ہے کہ اس کے کرنے یا نہ کرنے کا اسے اختیار حاصل ہے، اسی تأثر کا یہ اثر ہے کہ آج جن لوگوں کو مسلم دانشور کہا جاتا ہے، وہ یہ کہتے ہوئے ذرا نہیں جھجکتے کہ مذہب میرا اپنا ذاتی معاملہ ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ میں چاہوں تواس پر عمل کروں اور چاہوں تو نہ کروں؛ حالاں کہ اُن کی یہ سمجھ غلط ہے؛ کیوں کہ مسلمان کا مطلب ہی یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے تمام شعبوں میں شریعتِ اسلامی کا پابند ہے، مختار نہیں۔قرآن وحدیث میں عائلی  مسائل  کی اہمیت  کا اندازہ صرف اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے  کہ قرآن کا کثیر حصہ انہی امور سے متعلق ہے  او ر نساء کے نام سے مستقل سورۃ کا نزول اس بات کی علامت ہے کہ خانگی امور ، اسلامی معاشرہ میں بے پناہ اہمیت  کے حام...

  • 5 #5651

    مصنف : اکمل علیمی

    مشاہدات : 6157

    امریکہ میں اسلام

    (بدھ 26 دسمبر 2018ء) ناشر : جنگ پبلشرز لاہور
    #5651 Book صفحات: 114

    اسلام دین فطرت ہے اور عالمگیر دین   ہے جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا ہے۔دینِ اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،اسلام  کی کرنیں مکہ مکرمہ او ر مدینہ طیبہ سے نکل کر پوری دنیا میں پہنچ چکی ہیں۔دن بدن  بلاد کفار میں بسنے والے  لوگ دائرۂ اسلام میں داخل ہورہے  ہیں ۔اسلام اس وقت  دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے ریاست امریکہ میں  تقریباً  16ویں صدی عیسوی کے نصف   میں اسلام کا آغاز ہوا  ب وہاں لاکھوں کی تعداد میں مسلمان موجود ہیں اور بڑی تیزی سے اسلام میں داخل ہور ہے ہیں۔ 1880 سے 1914 کے درمیان ہزاروں مسلمان سلطنت عثمانیہ اور جنوبی ایشیاء<...

  • 6 #6411

    مصنف : جاوید جمال ڈسکوی

    مشاہدات : 2795

    علامہ احسان الہٰی ظہیر شہید

    (ہفتہ 03 جولائی 2021ء) ناشر : جنگ پبلشرز لاہور
    #6411 Book صفحات: 131

    شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کی شخصیت کی تعارف کی محتاج نہیں۔آپ 31 مئی1945ء بروز جمعرات شہر  سیالکوٹ کے محلہ احمد پورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حاجی ظہور الہٰی، مولانا ابراہیم میر سیا لکوٹی﷫  کے عقیدتمندوں میں سے تھے۔ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کے پرائمری اسکول میں حاصل کی۔ا ور دینی  ابتدائی تعلیم ’’دارالسلام ‘‘  سیالکوٹ سے حاصل کی اس کے بعد محدث العصر جناب حافظ محمدگوندلوی  ﷫ کی درسگاہ جامعہ الاسلامیہ گوجرانوالہ چلے آئے ۔ 1960ء میں دینی علوم کی تحصیل سے فراغت پائی اور پنجاب یونیورسٹی سے عربی میں ’’بی اے  اونرز‘‘ کی ڈگری حاصل کی۔ پھر کراچی یونیورسٹی سے لاء کا امتحان پاس کیا۔اس کے بعد اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کیلئے مدینۃ الرّسولﷺمیں، ملتِ اسلامیہ کی عظیم عالمی یونیورسٹی’’ مدینہ یونیورسٹی  ‘‘ میں داخلے کی سعادت نصیب ہوئی ۔ وہاں آپ  نے وقت کے ممتاز علماء  کرام سے علم حاصل کیا ،ان میں سرفہر...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54374
  • اس ہفتے کے قارئین 241450
  • اس ماہ کے قارئین 815497
  • کل قارئین110136935
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست