انجمن اشاعۃ التوحید والسنہ شرقپور

  • نام : انجمن اشاعۃ التوحید والسنہ شرقپور
  • ملک : شرقپور

کل کتب 2

  • 1 #3152

    مصنف : ملک حسن علی

    مشاہدات : 6091

    شریعت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور دین احمد رضا خاں

    (جمعہ 01 جنوری 2016ء) ناشر : انجمن اشاعۃ التوحید والسنہ شرقپور
    #3152 Book صفحات: 131

    توحید اور شرک کا معاملہ کوئی فرقہ وارانہ معاملہ نہیں ہے۔توحیدکا لفظ اپنی حقیقت، ثمرات اور مقتضیات کے اعتبار سے تمام دنیائے انسانیت  کے لئے اتنا عظیم، ایسا اہم اور اس قدر گرانمایہ ہے کہ اسی پر انسان کی دنیا وعقبی، آغاز وانجام اور تمدن ومعاشرت بالکہ زندگی کے تمام شعبوں کی بہتری اور صلاح وفساد کا دارومدار ہے۔سچی انسانیت ، خدا کی ہستی اور اس کی توحید کے عقیدے پر موقوف ہے۔توحید سب سے بڑی صداقت ہےبلکہ تمام صداقتوں کی صداقت اور تمام حقیقتوں کی حقیقت ہے۔تمام صداقتیں اسی مدار کے گرد طواف کرتی ہیں۔توحید اور شرک دو متضاد چیزیں ہیں جو ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتی ہیں۔لیکن افسوس کہ اہل سنت والجماعت کا دعوی کرنے والے آج اسی شرک کا پرچار کر رہے ہیں اور شرکیہ امور کے علمبردار ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب"شریعت حضرت محمد مصطفے ﷺاور دین مولانا احمد رضا خاں صاحب" محترم ملک حسن علی بی اے علیگ جامعی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مولانا احمد رضا خاں بریلوی اور ان پیروکاروں کے وہ عقائد اور نظریات بیان کئے ہیں جو سرا سر اسلام مخالف اور توحید کے منافی ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا...

  • 2 #3524

    مصنف : ملک حسن علی

    مشاہدات : 3649

    مشاہد التوحید

    (منگل 15 مارچ 2016ء) ناشر : انجمن اشاعۃ التوحید والسنہ شرقپور
    #3524 Book صفحات: 476

    اخروی نجات ہر مسلمان کا مقصد زندگی ہے جو صرف اور صرف توحید خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے مشرکوں کے لیے وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت نوح نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 79970
  • اس ہفتے کے قارئین 113798
  • اس ماہ کے قارئین 1730525
  • کل قارئین111051963
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست