المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد

  • نام : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد

کل کتب 16

  • 1 #107

    مصنف : احمد بن عبد اللہ السلیمی

    مشاہدات : 26684

    جنازہ ،قبر اور تعزیت کی چند بدعات

    (جمعہ 11 ستمبر 2009ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #107 Book صفحات: 4

    چند صفحات پر مشتمل یہ کتابچہ ان مشہور بدعات کی نشاندہی کرتا ہے جن میں اکثر و بیشتر مسلمان شعوری یا لاشعوری طور پر گرفتار ہیں۔ جنازہ، قبر اور تعزیت سے متعلقہ اکثر بدعات کو بہت سے کتاب و سنت کے شیدائی بھی بدعات نہیں سمجھتے اور ان میں بالواسطہ یا بلا واسطہ شریک ہو جاتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ ان تمام احباب کیلئے انشاء اللہ سنت و بدعت کے درمیان تفریق کا شعور پیدا کرے گا۔

     

     

  • 2 #394

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 24071

    ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے

    (ہفتہ 12 فروری 2011ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #394 Book صفحات: 265

    ارکان اسلام سے مراد ایسے ستون ہیں جن پر اسلام کی عمارت قائم ہے۔ اس عمارت کی بخوبی حفاظت اسی صورت ہو سکتی ہے جب اس کے ستون مضبوطی کے ساتھ استوار ہوں۔ اس عمارت کے ستون عقیدہ، نماز، زکوۃ، روزہ اور حج پرمشتمل ہیں۔ ایک مسلمان کے لیے ان اراکین کو حکم خداوندی کے مطابق بجا لانا از بس ضروری ہے۔ اسی امر کو سامنے رکھتے ہوئے مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبداللہ بن باز نے ارکان اسلام سے متعلق تمام اہم فتاوی جات زیر مطالعہ کتاب میں جمع کر کے افادہ عام کے لیے پیش کیے ہیں۔ کتاب کا عام فہم اردو ترجمہ ابو المکرم بن عبدالجلیل اور عتیق الرحمن اثری نے کیاہے۔

     

  • 3 #405

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 16333

    تربیت ذات

    (ہفتہ 26 فروری 2011ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #405 Book صفحات: 88

    ہمارے ہاں عموماً یہ رویہ پروان چڑھ چکا ہے کہ دوسروں پر تو بہت انگلیاں اٹھتی ہیں لیکن خود اپنی غلطیوں کو درخور اعتناء ہی نہیں جانا جاتا۔ جبکہ ایک بندہ مسلم کو دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی اصلاح کی فکر دامن گیر رہنی چاہئے۔ زیر نظر کتاب میں اسی مضمون کو عبداللہ بن عبدالعزیز نے قدرے جامع انداز میں بیان کیا ہے۔ مولانا نے تربیت ذات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے تربیت سے لاپروائی کے اسباب تفصیل کے ساتھ بیان کئے ہیں۔ علاوہ  ازیں تربیت ذات کےمتعدد طریقوں کی وضاحت کے ساتھ ساتھ تربیت ذات کے آثار و نتائج کو عام فہم انداز میں بیان کیا ہے۔ یہ کتاب یقیناً اہالی اسلام کو اپنی ایمانی حالت بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ کتاب کا مناسب اردو ترجمہ شمس الحق بن اشفاق اللہ نے کیا ہے۔

     

  • 4 #415

    مصنف : محمد بن صالح المنجد

    مشاہدات : 15275

    شرعی منہیات پر واضح تنبیہ

    (پیر 14 مارچ 2011ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #415 Book صفحات: 40

    شریعت اسلامیہ میں جہاں متعدد احکامات کی تعمیل ضروری قرار دی گئی ہے وہیں بہت سے کاموں سے رکنے کا بھی سختی سے حکم دیا گیا ہے۔ تاکہ نہ صرف دنیوی زندگی کو گل و گلزار بنایا جائے  بلکہ اخروی فلاح و کامرانی بھی انسان کے مقدر ٹھہرے۔ زیر نظر مختصر سے کتابچہ میں انہی تشریعی ممانعات کو قدرے اختصار سے قلم بند کیا گیا ہے۔ شیخ صالح المنجد نے تقریباً ان تمام منہایت الہٰیہ کو جمع کر دیا ہے جو قرآن یا احادیث صحیحہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے اس کی ترتیب فقہی ابواب پر رکھی ہے۔ مکمل نص ذکر کرنے سے احتراز کرتے ہوئے صرف جزء شاہد پر اکتفاء کیا ہے۔ کتاب میں بیان کردہ منہیات کے حوالہ جات مذکور نہیں ہیں اگر یہ اہتمام ہو جاتا تو کتاب کی افادیت مزید بڑھ جاتی۔

     

  • 5 #418

    مصنف : امتیاز احمد

    مشاہدات : 14856

    اہل فکرکے لیے یاد دہانی

    (جمعرات 17 مارچ 2011ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #418 Book صفحات: 90

    اس وقت آپ کے سامنے"Reminders for people of understanding"  کا اردو ترجمہ’اہل فکر کے لیے یاد دہانی‘ کے نام سے ہے۔ جو محترم امتیاز احمد کی تصنیف ہے۔ فاضل موصوف کے اس سے قبل بھی دو کتابوں کے اردو تراجم اشاعت کے مراحل طے کر چکے ہیں۔ زیر نظر کتاب میں انہوں نے انسانی زندگی کے مختلف مراحل پر روشنی ڈالی ہے۔ اس کے لیے انہوں نے قرآن کو بنیاد بناتے ہوئے احادیث و اقوال سلف سے مدد لی ہے۔ انہوں نے متعدد عناوین کے تحت جہاں حضرت داؤد، حضرت سلیمان اور حضرت خضر ؑ سے متعلق متعدد واقعات پر روشنی ڈالی ہے وہیں اسلامی اخلاقیات کے باب میں بھی اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ کتاب کا اردو ترجمہ حافظ سلمان الفارس نے کیا ہے۔ ترجمے کے حوالے سے یہ بات قابل غور ہےکہ انہوں قرآنی آیات ذکر کرتے ہوئے صرف اردو تراجم نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے۔ اگر ان کے ساتھ قرآنی عربی نصوص کا تذکرہ بھی ہوتا تو بہت بہتر ہوتا۔ اس کے علاوہ قرآنی آیات کے ذیل میں بیان کردہ احادیث اور اقوا...

  • 6 #448

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 16763

    رافضیت ابن تیمیہ کے اقوال کی روشنی میں

    (جمعہ 15 اپریل 2011ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #448 Book صفحات: 26

    اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی حفاظت کے لئے مختلف اسباب مہیا فرمائے، جن میں ایک سبب یہ ہے کہ اس نے امت کے ربانی علماء کو دین اسلام کا دفاع اور بدعت اور اس کے خطرات کی نشاندہی کرنے کی توفیق دی، اللہ نے جن علمائے امت کو اس کارخیر کی توفیق بخشی ان میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کا نام بھی شامل ہے۔ ان کی تالیفات میں سے منہاج السنۃ النبویہ ایک اہم تالیف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب اسی کتاب سے منتخب کردہ رافضیت کے موضوع پر سوالات کے جوابات پر مشتمل ہے۔ مذکورہ فرقہ سے متعلق ابن تیمیہ ؒ کے اقوال اس کی واضح دلیل ہیں کہ انہیں اس فرقہ کے مذہب اور ان کے اقوال و روایات پر وسیع معلومات حاصل تھیں، ان کے پیش کردہ عقلی و نقلی دلائل و براہین سنجیدہ ، ٹھوس اور پائیدار بنیادوں پر قائم ہیں۔جن کی تردید کی فریق مخالف نے آج تک جرات نہیں کی۔

  • 7 #546

    مصنف : عبد الہادی بن حسن وہبی

    مشاہدات : 19162

    شیطان کی انسان دشمنی انتباہ اور بچاؤ

    (ہفتہ 11 جون 2011ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #546 Book صفحات: 144

    خدا کی آخری کتاب میں بتایا گیا ہے کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے اور اس بدبخت نے رب ذوالجلال کی جانب سے دھتکارے جانےکے بعد یہ اعلان کیا تھا کہ وہ بنی آدم کو ہر پہلو سے بہکانے اور راہ راست سے بھٹکانے کی کوشش کرے گااور انہیں اپنے ساتھ جہنم میں لے کر جائے گا۔یہ اللہ عزوجل کا انسانوں پر خصوصی فضل و کرم ہے کہ اس نے نہ صرف انہیں شیطانوں کی انسان دشمنی سے  آگاہ کیا ہے بلکہ اس سے بچاؤ کے طریقے بھی بتلا دیئے  جو کتاب و سنت میں وضاحت کے ساتھ موجود ہیں۔زیر نظر کتاب میں قرآن و حدیث کی روشنی میں ان تمام امور کو واضح کیا گیا ہے جن کے ذریعے انسان ،شیطان لعین کے خطرناک حملوں سے محفوظ رہ سکتا ہے ۔آج کے مادی و الحادی دور میں جبکہ شیطان اور اس کے پیروکار پوری قوت کے ساتھ انسانیت پر حملہ آور ہیں،ہر مسلمان کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ شیطانی حملوں کے بالمقابل اپنا دفاع کر سکے۔
     

  • 8 #1175

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 26744

    نماز چھوڑنے والے کا حکم

    (اتوار 02 ستمبر 2012ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #1175 Book صفحات: 76

    دین اسلام میں نمازکی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ رسول اکرمﷺنے نماز کی ادائیگی پر بہت زیادہ زور دیا ہے اور نماز چھوڑنے پر بہت سخت وعیدیں فرمائی ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے مسلمانوں کی کثیر تعداد اس اہم ترین فریضے سے غافل ہوچکی ہے اور نمازوں کی ادائیگی کا وہ اہتمام نہیں رہا ہے جو اسلام کا تقاضہ ہے۔ نماز کی فضیلت و اہمیت اور تارک نماز کے حکم بارے شیخ صالح العثیمین نے ایک رسالہ ترتیب دیا اسی رسالے کا اردو قالب آپ کےسامنے ہے۔ اردو ترجمہ کرنےکے فرائض ابو شعیب عبدالکریم عبدالسلام مدنی نے ادا کیے ہیں۔ علمائے اسلام کا اس مسئلہ میں اختلاف ہے کہ نماز کو ترک کرنے والا کافر ہے یا نماز کا انکار کرنے والا۔ شیخ صاحب کا اس سلسلہ میں موقف یہ ہے کہ فقط نماز ترک کرنے ہی سے ایک مسلمان کفر کی سرحدوں میں داخل ہو جاتا ہے اور دائرہ اسلام سے نکل جاتا ہے۔ 71 صفحات پر محیط یہ رسالہ دو فصلوں پر مشتمل ہے۔ پہلی فصل میں نماز چھوڑنے والے کے حکم کا بیان ہے جبکہ دوسری فصل میں نماز چھوڑنے سے مرتد ہونے پر جو احکام مرتب ہوتے ہیں ان کا بیان ہے۔ (ع۔م)
     

  • 9 #4832

    مصنف : عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین

    مشاہدات : 4371

    مسائل توحید مجموعہ فتاوی از علامہ عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبیرین

    (بدھ 04 اکتوبر 2017ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #4832 Book صفحات: 113

    علم توحید تمام علوم وفنون سے زیادہ اشرف وافضل‘ قدر ومنزلت کے اعتبار سے سب سے زیادہ اعلیٰ وارفع اور ضرورت وتقاضے کے لحاظ سے سب سے زیادہ اہم علم ہے‘ اس لیے کہ اس علم کا تعلق براہِ راست اللہ رب العزت وحدہ‘ لا شریک لہ‘ کی ذات‘ اسماء وصفات اور بندوں پر اس کے حقوق سے متعلق ہے اور یہی علم اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا راستہ اور تمام آسمانی شریعتوں کی بنیاد ہے۔ سارے انبیاء ورسل ؑ نے توحید کی طرف دعوت دی ہے۔ انبیاء ورُسل کی زندگیاں اور جملہ کوششیں اس کام کے لیے وقف تھیں اور اسی کام کو محمد رسول اللہﷺ نے حرزِ جاں بنایا۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص توحید کے  موضوع پر ہے ۔اس میں عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین﷾ سے چند سوالات کیے گئےتو آپ نے ان سوالات کا جامع اور خالص علمی بنیادوں پر جواب دیا تو حمد بن ابراہیم الحریقی نے اسے ترتیب دیا۔ اس میں توحید وعقیدے سے متعلق سارے سوالات وجوابات‘ شرک‘ بدعات‘ خرافات‘ غیر شرعی رسومات‘ اسلامی شریعت سے متصادم عقائد از قسم قبر پرستی‘ پیر پرستی‘کہانت اور جادو گری جیسے م...

  • 10 #5780

    مصنف : عبد العلیم بن عبد الحفیظ

    مشاہدات : 6235

    ریاء کاری اور اس کے مظاہر

    (جمعہ 17 مئی 2019ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #5780 Book صفحات: 110

    یہ بات واضح ہے کہ اعمال کی صحت کا دارومدار نیتوں پر ہے۔اور ساری اسلایم عبادات جیسے نماز ،روزہ، حج، زکاۃ، اور دیگر سارے کار خیر کی بنیاد اخلاص اوراتباع سنت ہےان دونوں میں سے کسی ایک کا نہ پایا جانا عمل وعبادت کی صحت پر اتنا اثر ڈالتا ہےکہ وہ عمل نہ یہ کہ صحت کے درجہ کو نہیں پہنچتا بلکہ الٹا عامل کے لیے بوجھ اور سبب گناہ بن جاتا ہے  ۔ کیونکہ  اخلاص کافقدان عمل کو نہایت ہی خطرناک راہ یعنی ریاء کاری اور دکھاوے کی راہ پر ڈال دیتا ہے  جسے  نصوصِ کتاب وسنت میں شرک سے تعبیر کیاگیا ہے ۔کسی شخص کو اخلاص اور للہیت کا مل جانا اس کے کے لئے اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اور نبی کریم  ﷺنے اپنی احادیث نبویہ میں اعمال میں جا بجا اخلاص  کو ختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔خلوص نیت کے ساتھ کیا جانے والا چھوٹے سے چھوٹا عمل بھی بارگاہ الٰہی میں بڑی قدروقیمت رکھتا ہے۔جبکہ عدم اخلاص ،شہرت اور ریاکاری پر مبنی بڑے سے بڑا عمل بھی اللہ کے ہاں کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہے۔ریاکاری انسان کے اعمال کو دنیا میں تباہ کر دیتی ہے۔نبی کریم کے فرمان کے م...

  • 11 #5782

    مصنف : عبد العلیم بن عبد الحفیظ

    مشاہدات : 8161

    خوارج عقائد و افکار

    (اتوار 19 مئی 2019ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #5782 Book صفحات: 81

    ہر وہ شخص جو کسی ایسے امام کے خلاف خروج (بغاوت)کرے جس پرمسلمانوں کی جماعت متفق ہو خارجی کہلاتا ہے  خواہ یہ  خروج صحابہ  کرام ﷢،تابعین یا بعدکے زمانےکے  خلفاءکے خلاف ہو ۔او رخوارج وہ  لوگ ہیں جوکبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے  ہیں اور اپنی عوام پر ظلم وزیادتی کرنے  والے امرء المسلمین پروہ  خروج  وسرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے  بہت ساری احادیث وارد بھی  ہوئی ہیں ۔ خوارج ایک ایسا فرقہ ہے  جسے  دین میں ظاہری دینداری سے مزین لوگوں نے ایجاد کیا۔  اہل علم  نے ان کے عقائد ونظریات پر  مستقل کتب بھی تصنیف کیں  جن میں  خوارج کی  مختلف تعریفیں بیان کی  ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ خوارج عقائد و افکا ر‘‘  سعودی عرب  کےمعروف  ادارے مکتب تعاونی وجالیات سے منسلک   مولانا عبد العلیم بن عبد الحفیظ سلفی ﷾ کی کاوش ہے ۔موصوف  نے فرق وادیان اور عقائد کی عربی کتب سے استفادہ کر کے ا...

  • 12 #6073

    مصنف : محمد طیب محمد خطاب بھواروی

    مشاہدات : 9151

    استقبال رمضان ( فقہی مسائل ، تربیتی افادات اور طبی معلومات )

    (ہفتہ 25 اپریل 2020ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #6073 Book صفحات: 264

    رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہِ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’استقبال رمضان؟(فقہی مسائل،تربیتی افادات، اور طبی معلومات)‘‘مکتب توعیۃ  ا...

  • 13 #6198

    مصنف : مکتب توعیۃ الجالیات بالمجمعہ

    مشاہدات : 3614

    فضائل اعمال ( محمد طیب بھواروی )

    (جمعہ 09 اکتوبر 2020ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #6198 Book صفحات: 172

    انسانی طبیعت کا یہ خاصہ  ہےکہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نفع حاصل کرنا  چاہتی ہے ۔اورشریعتِ اسلامیہ  میں  بھی دینی احکام ومسائل پر عمل کی تاکید کے ساتھ ساتھ ان اعمال کی فضیلت وثواب بیان کرتے ہوئے انسانی  نفوس کو ان  پر عمل کرنے کے لیے  انگیخت کیا گیا ہے ۔کیونکہ کسی عمل  کی فضیلت،اجروثواب اورآخرت میں بلند مقام دیکھ کر انسانی  طبیعت جلد اس کی طرف راغب ہوجاتی ہے اوران پر عمل کرنا آسان معلوم ہوتا ہےمزیدبرآں  اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام واحسان کے طور پر دین  اسلام میں کئی ایسے  چھوٹے  چھوٹے اعمال بتائے  گئے ہیں جن کا اجروثواب اعمال کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’فضائل اعمال‘‘مکتب توعیۃ الجالیات کی طرف سے مرتب شدہ  عربی کتاب ’’ فضائل اعمال‘‘ کا آسان فہم اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب تین اسی(380) احادیث صحیحہ کا ایک شاندار مجموعہ ہےجس میں اخلاص عمل ، اعتصام بالکتاب والسنہ، دعوت وجہاد زہد ورقاق،مکارم اخلاق، وضوء،&nbs...

  • 14 #6207

    مصنف : محمد طیب محمد خطاب بھواروی

    مشاہدات : 4157

    مختصر سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم

    (پیر 19 اکتوبر 2020ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #6207 Book صفحات: 88

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔سیرت نبوی کے مطالعہ سے مسلمان عبادات ، معاملات، اخلاق وآداب سے متعلق نبوی معمولات کو جان سکتا ہے ۔ سیرت نبویﷺ کےمطالعہ ہی  سے ہم اپنے معاشرے کی کمزوری اور کوتاہی کے اسباب وجوہات کو تلاش کرسکتے ہیں۔ اور ان کا علاج کتاب وسنت کی روشنی میں کرسکتے ہیں۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہ...

  • 15 #6208

    مصنف : مکتب توعیۃ الجالیات بالمجمعہ

    مشاہدات : 3369

    منکرات اعمال

    (منگل 20 اکتوبر 2020ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #6208 Book صفحات: 208

    برے اعمال انسان کے نفس پر اتنا اثر کرتے ہیں کہ ان اعمال کی وجہ سے اس کا دل اپنی اصلی حالت سے نکل جاتا ہے اور حقائق کو سمجھنے سےمحروم ہوجاتا ہے اور اس کے بعد وہ اچھائی اور برائی کی تمیز کرنے کے لائق نہیں رہتا۔اچھے یا برے اعمال انسان کے اپنے لئے ہیں ارشاد باری  تعالیٰ ہے  مَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ ۖ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ۗ وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا (سورة لاسراء:15) ’’جو شخص ہدایت اختیار کرتا ہے تو اپنے لئے اختیار کرتا ہے اور جو گمراہ ہوتا ہے تو گمراہی کا ضرر بھی اسی کو ہوگا اور کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور جب تک ہم پیغمبر نہ بھیج لیں عذاب نہیں دیا کرتے‘‘ زیر نظر کتاب’’منکرات الاعمال‘‘  مکتب  توعیہ  الجالیت،سعودی عرب کی مرتب کردہ کا&nbs...

  • 16 #6625

    مصنف : ابن نذیر

    مشاہدات : 2830

    بنیادی اسلامی عقائد

    (اتوار 13 فروری 2022ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #6625 Book صفحات: 109

    اسلام  کی  فلک  بوس  عمارت  عقیدہ  کی  اسا س پر قائم ہے  ۔ اگر  اس بنیاد میں  ضعف یا  کجی  پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت  کا وجود  خطرے میں پڑ جاتا  ہے۔ تمام انسانوں کے لیے  عقائد کی تصحیح اخروی فوزو فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں،  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد واعمال اللہ کے نزدیک وہی مقبول ہونگے جن کی بنیاد کتاب وسنت پر ہو ورنہ عند اللہ مردود ہونگے چاہے وہ اعمال  وعقائدلوگوں کی نطر میں خوبصورت اور دیدہ زیب کیوں نہ ہوں۔ عقا...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73466
  • اس ہفتے کے قارئین 107294
  • اس ماہ کے قارئین 1724021
  • کل قارئین111045459
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست