امیر المومنین سیدنا عمر بن عبد العزیز کوپانچواں خلیفہ راشد تسلیم کیا گیا ہے ۔ حدیث وسیراور تاریخ ورجال کی کتب میں ان کے عدل انصاف ،خشیت وللہیت،زہد وتقوٰی ،فہم وفراست اور قضا وسیاست کے بے شمار واقعات محفوظ ہیں۔اور آپ کی سیرت پر مستقل کتابیں بھی لکھی گئی ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’سیرۃ عمر بن عبد العزیز ‘‘ امام ابو محمد عبداللہ بن حکم المالکی کی کتاب کاترجمہ ہے ۔ترجمہ کی سعادت معروف عالمِ دین مولانا محمدیوسف لدھیانوی شہید نے حاصل کی ۔یہ کتاب پانچویں خلیفہ راشد کے عدل انصاف ،زہد وتقویٰ ،فہم فراست اور قضا وسیاست کے واقعات کا حسین گلدستہ ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے مفید بنائے اور حکمرانوں کو خلفائے راشدین کے نقشے قدم پر چلنے کی توفیق دے (آمین)(م۔ا )
اسلام میں شادی شدہ زانی کے لیے رجم کی سزا مقرر ہے جو کہ حد شرعی ہے ۔اس حد کو بدلنے کا کسی کو اختیار نہیں ۔اس کے نفاذ کو روکنے کے لیے سفارش کرنا بھی نا پسندیدہ ہے۔نبی کریم ﷺنے شادی شدہ زانی پر رجم یعنی سنگساری کی سزا نافذ فرمائی ہے۔کبھی مجرم کے اعتراف پر اور کبھی چار گواہوں کی شہادت دینے پر یہ حد جاری کی گئی۔ اب اس حد شرعی کو بدلنا یا منسوخ کرنا یا تعزیر میں تبدیلی کرنا در اصل اسلامی شریعت کو اپنی خواہشاتِ کے تابع کرنا ہے۔ زیر نظر کتاب’’ رجم کی شرعی حیثیت‘‘ حدر جم سے متعلق تین معروف اہل علم ( مفتی محمد شفیع،مفتی ولی حسن ٹونکی،مولانا محمد یوسف لدھیانوی) کےعلمی وتحقیقی مقالات کا مجموعہ ہے ۔ان مقالات میں انکار رجم کے اسباب وعلل پر روشنی ڈالتے ہوئے کتاب وسنت اور اجماع امت سےرجم کے دلائل جمع کرنے کےعلاوہ منکرین رجم کے قدیم وجدید شبہات سے بھی تعرض کیا گیا ہے ۔(م۔ا)
قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ عہد نبوت کے ماہ وسال ‘‘اصل میں یہ کتاب عربی میں علامہ مخدوم محمد ھاشم سندھی کی ہے اس کو اردو قالب میں حضرت مولانا محمد یوسف لُدھیانوی نے ڈھالا ہے۔ جس میں انہوں نے نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ کو ماہ و سال کے اعتبار سے بیان فرمایا ہے۔اس کتاب میں آپﷺ کے دن و رات،افکار ونظریات،اخلاق و آداب، غزوات اور دیگر پہلؤوں کو مدون کیا ہے جو کہ ایک مسلمان کےلئےعمدہ ا...