قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ عہد نبوت کے ماہ وسال ‘‘اصل میں یہ کتاب عربی میں علامہ مخدوم محمد ھاشم سندھی کی ہے اس کو اردو قالب میں حضرت مولانا محمد یوسف لُدھیانوی نے ڈھالا ہے۔ جس میں انہوں نے نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ کو ماہ و سال کے اعتبار سے بیان فرمایا ہے۔اس کتاب میں آپﷺ کے دن و رات،افکار ونظریات،اخلاق و آداب، غزوات اور دیگر پہلؤوں کو مدون کیا ہے جو کہ ایک مسلمان کےلئےعمدہ اور پر سکون زندگی گزارنے کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی بھی توفیق دے۔آمین(رفیق الرحمن)
عناوین |
صفحہ نمبر |
آغاز نبوت سے ہجرت تک کے واقعات |
10 |
پہلے مسلمان |
11 |
سا بقون اوّلون |
14 |
پہلی وحی اور نزول وحی کا قصہ |
19 |
حضرت حمزہؓ کا قبول اسلام |
22 |
ہجرت حبشہ |
27 |
آپ کا دار ارقم میں قیام |
29 |
قریش کا مقا بلہ |
34 |
سفر طائف |
40 |
بیعت عقبہ |
42 |
سفر معراج |
43 |
عقبہ کی تیسری بیعت |
50 |
غزوہ الابواء |
57 |
غزوہ السویق |
61 |
غزوہ احد |
64 |
غزوہ خندق |
67 |
صلح حدیبیہ |
70 |
غزوہ خیبر |
71 |
فتح مکہ |
73 |
غزوہ تبوک |
75 |
سریہ علی ؓ بن ابی طالب |
89 |
سریہ غا لبؓ سر یہ شجاعؓ |
96 |
سریہ خالد بن سعیدؓ |
115 |
ہجرت نبوی |
118 |
غار ثور کو روانگی |
120 |
مسجد قبا کی تعمیر |
125 |
زکوۃ کی فرضیت |
134 |
تحویل قبلہ |
142 |
قتال کی اجازت |
146 |
حضرت عباس ؓ کا قبول اسلام |
161 |
فرعون امت کا قتل |
163 |
نماز خوف |
171 |
قنوت نازلہ |
200 |
خندق کی کھدائی |
203 |
جنگ خندق کا آخری دن |
209 |
حد قذف |
218 |
قحط سالی |
221 |
نجاشی کا قبول اسلام |
228 |
ظہار کا واقعہ |
230 |
رجز |
240 |
مقو قس کے ہدایا |
246 |
اراضی خیبر |
250 |
ممبر کی تیاری |
261 |
فارسی عورت کی سربراہی |
267 |
اہل مکہ کو امن عام |
284 |
امانت اور وحی الہی |
289 |
انصار کی فضیلت |
298 |
سورج گرہن |
302 |
وفود کی آمد |
306 |
رجم کا قصہ |
312 |
ولید عقبہ کا قصہ |
315 |
لعان کا قصہ |
317 |
علاقہ حجر کے وقعات |
328 |
تبوک میں مسجد کی تعمیر |
331 |
مو زوں پر مسح |
337 |
حضرت علی ؓ یمن میں |
351 |
وفد خولان |
358 |
مرض کا آغاز |
362 |
مرض کا شدت |
366 |
وصال کی تاریخ |
368 |
غسل وتدفین |
370 |
حضرت فاطمہ ؓ کی وفات |
371 |
اسود عنسی کا قتل |
372 |
جنگ یمامہ |
373 |