حافظ محمد اسحاق

  • نام : حافظ محمد اسحاق

نام: مولانااسحاق۔

ولدیت: ان کےوالدگرامی کانام رحمت اللہ ہے۔

ولادت:

مولانااسحاق صاحب کی ولادت 1914ءبمطابق 1332ھ میں حسین خان والاتحصیل چونیاں ضلع لاہورمیں ہوئی۔

تعلم وتربیت:مولانااسحاق بھٹی 1924ء کوسنی شعور کوپہنچے اپنےگاؤں میں حافظ بشیراحمدملتانی سےقرآن پاک حفظ کیااوراردو فارسی کی ابتدائی کتابیں پڑھیں۔چھوٹی جماعت کےسکول کےطالب علم تھےکہ رمضان المبارک کی آمدہوئی اورآپ قرآن سنانےمیں لگ گئے یوں رسمی تعلیم کاسلسلہ منقطع ہوگیا۔حفظ اورابتدائی تعلیم کےبعدآپ لکھو کےچلےگئےاور مولانا عطاءاللہ لکھوی سےصرف ونحوکافیہ شافیہ تک پڑھیں قدوری اورمشکوۃ بھی یہیں پڑھیں۔اس کےبعدمدرسہ دارالسلام صدربازار دہلی تشریف لےگئےاورصدرمدرس عبدالجبارکھنڈیلوی کی خدمت میں صحاح ستہ کی تکمل کی۔پھر31۔1932میں حضرت حافظ گوندلوی کی خدمت میں گوندنوالہ ضلع گوجرانوالا چلےآئے علوم وفنون کی کچھ کتابیں ان سےپڑھیں۔جب حافظ محمدگوندلوی  صاحب عمر آباد مدارس تشریف کے گئے توحضرت موصوف بھی انکےساتھ چلےگئے حضرت صاحب کی واپسی پرمولانا بھی ان کےساتھ واپس آگئے اس کےبعد داخلہ لےلیاتھا۔یہاں آپ نےمولانا نجم الدین دیوبندی مولانا نورالحق دیوبندی اورمولانا سیدطلحہ اہلحدیث سےکسب فیص کیا۔یہاں آپ نےمولوی فاضل کی تیاری کی اور1934ءمیں مولوی فاضل کاامتحان پاس کیااوراس کےبعدایک سال تک مختلف حکماء اورطلباء سےطب کی کتابیں پڑھیں۔

درس وتدریس:

حضرت مولانامحمد عطاءاللہ حنیف بھوجیانی کےمجبورکرنےپرآپ بغرض تدریس اوڈانوالا تشریف لےگئے اس طرح سےآپ نے1935ءمیں تدریس کی ابتداء کی یہاں آپ تقریبا 9سال رہےجب آپ یہاں آئےتھےتوصرف 2 یا3 طالب علم تھے لیکن یہاں آپ کےقیام کےنویں سال کےوقت 16اساتذہ تھے۔کسی وجہ سےیہاں سےچھوڑکرآپ نےمدرسہ ڈھلیانہ ضلع ساہیوال(حال اوکاڑہ)میں پڑھاناشروع کیا۔اس کےبعدآپ نےاپنےگاؤں میں’’مدرسہ سلفیہ کےنام سے مدرسہ شروع کیا۔

1974ءمیں حضرت مولاناسیدداؤد غزنوی کی کوشش اوراصرارسےدارالعلوم تقویۃ الاسلام تشریف لائے اورشیخ الحدیث کےمنصب جلیلہ پرفائز ہیں۔

تلامذہ:

 مولانا حافظ محمداسحاق صاحب کےبےشمارتلامذہ ہیں جن میں سکولوں،کالجوں کےاساتذہ کرام دینی مدارس کےمدرس اور ایڈیٹرشامل ہیں۔چنداہم اورمعروف اورمشاہیرتلامذہ کےاسماء گرامی مندرج ذیل ہیں۔

1۔پیرمحمدیعقوب قریشی شیخ الحدیث جامعہ العلوم الاثریہ جہلم۔

2۔مولانامحمدیعقوب صدرمدرس تقویۃالاسلام  اوڈانوالہ۔

3۔مولانا حافظ عبدالرشیدگوہڑوی مدرس دار العلوم تقویۃ الاسلام لاہور۔

4۔پروفیسر حافظ محمدایوب انجینرنگ یونیورسٹی لاہور۔

5۔پروفیسر مولوی عبدالرحمان لدھیانوی۔

6۔پروفیسر حافظ ساجدمیر سیالکوٹ۔

7۔مولوی عبدالرشید مہتم مدرسہ ریاض القرآن۔

8۔مولاناحافظ صلاح الدین یوسف ایڈیٹ’’الاعتصام،،لاہور۔

9۔موالانا حافظ محمد یحیٰ عزیز میرمحمدی﷫۔

10۔مولانا حافظ بشیراحمد بھوجیانی۔

ان کےعلاوہ بھی اوربہت سےتلامذہ ہیں جومختلف اداروں میں کام کررہےہیں۔

تصنیفات وتالیفات:

درس وتدریس کےساتھ حافظ صاحب کوتصنیف وتالیف کابھی اللہ تعالی نےاعلی ذوق وسلیقہ عطافرمایا ہے۔آپکی تصنیفی وتالیفی خدمات کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

1۔ترجمہ فارسی سےاردو رسالہ نجاتیہ از مولانا زائرفاخرالہ آبادی۔

2۔ترجمہ عربی سےاردو رسالہ قبرصیہ از امام ابن تیمیہ ۔

3۔ترجمہ اردو دیوان حماسہ۔

4۔ترجمہ اردو سیرۃ الرسول از اما م محمدبن عبدالوہاب (لمیرمطبوع)۔

5۔ترجمہ اردو تذکرۃ الحفاظ از حافظ ذہبی ۔

6۔تفیہم الحج ۔

7۔تعلیم الزکاۃ۔

8۔فقہاء سبعہ ۔

9۔تذکرۃالمحدثین تقریبا 40 تراجم نمبر مطبوع۔

ان کےعلاوہ آپ نےجماعتی رسائل واخبارات ہفت روزہ ’’الاعتصام،، لاہور ماہنامہ’’رقیق،،لاہورمیں بےشمارعلمی وتحقیقی مضامین لکھےہیں۔اور بصورت فتاوی کئی ایک  قابل قدرموضوعات پرآپ نےخاصہ فرسائی کی جوکہ مطبوعہ صورت میں محفوظ اورموجودہیں۔

حضرت مولانا حافظ محمداسحاق صاحب مانگامنڈی میں رہائش پذیرہیں۔اور اس پیرانہ سالی میں روزانہ وہاں سےدارالعلوم تقویۃ الاسلام لاہورمیں پڑھانےآتےہیں۔مانگامنڈی میں ایک مسجدکےمنصرم اورمنتظم بھی ہیں آپ پرانی وضع کےسادہ فراج بزرگ عالم دین ہیں۔اللہ تعالی آپکی دین کی خدمت کےلیےکی گئی مساعی جمیلہ کوقبول ومنظورفرمائےاورآپ کولمی صحت والی زندگی عطاء کرے اٰمین ثم اٰمین۔

حوالہ: تذکرۃ علماء اہل حدیث از مولانا محمدعلی جانباز۔

کل کتب 0

کل کتب 2

  • 1 #2111

    مصنف : حافظ محمد اسحاق

    مشاہدات : 19788

    مختصر سیرت الرسول

    (اتوار 30 نومبر 2014ء) ناشر : جامعۃ العلوم الاثریہ، جہلم
    #2111 Book صفحات: 808

    سیرت النبی ﷺ بنی نوعِ انسان کےلیے ہدایت اور روشنی کا وہ مینار ہے ، جس سے گم گشتہ راہ انسانوں کو ہدایت ملتی ہے خاتم الانبیاء کی سیرت پاک ہمارے لیے اسوۂ حسنہ قرار دی گئی ہے ۔حضور پاک ﷺ کی پاکیزہ اور مقدس سیرت اس وقت بھی ان انسانوں کے لیے ہدایت کاباعث بنی جو انسانیت سے دور زندگی اور حیوانیت کے دلدادہ ہو چکے تھے۔ آج بھی اس پڑھے لکھے،علم وآگہی اور سائنس کے زمانے میں رشد وہدایت کے متلاشیوں کے لیے تسکین وطمانیت ِ قلب کا سامان مہیا کرتی اور ان کی علمی تشنگیوں کو بھجاتی ہے ۔حضور اکرمﷺ کی سیرت ِ پاک کی جامعیت کایہ پہلو کس قدر تابناک ہے کہ آنحضرتﷺ کی سیرت پاک نے5 لاکھ انسانوں کی سیرتوں کو ہمیشہ کےلیے محفوظ کردیا ۔اسماء الرجال کا فن اس کے ثبوت کےلیے کافی ہے۔اس عظیم ترقی کے دور میں کسی نبی کی ولادت اور وفات کی تاریخ وثوق اور قطعیت سےنہیں بتائی جاسکتی لیکن نبی کریم ﷺ کی پوری زندگی کے ایک ایک لمحہ کو نہ صرف بیان کیا جاسکتا ہے بلکہ آپﷺ کی ہر بات کےلیے سلسلۂ اسناد بھی پیش کیا جا سکتاہے ۔امام الانبیاء ﷺ کی سیرت پاک کے موضوع پر دنیا بھر کی زبانوں میں بے شمار کتابیں لکھیں گئی...

  • 2 #3462

    مصنف : حافظ محمد اسحاق

    مشاہدات : 30849

    24 گھنٹے میں 1000 سنتیں (پیارے نبی ﷺ کی پیاری سنتیں)

    (جمعہ 19 فروری 2016ء) ناشر : مجلس تحقیق الاسلامی، لاہور
    #3462 Book صفحات: 112

    قرآن مجید میں اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کو اہل ایمان کے لیے اسوۂ حسنہ قرار دیا گیا ہے۔ لہذارسول اکرمﷺ کی مبارک زندگی ہر شعبے سے منسلک افراد کے لیے اسوۂ کامل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کوئی مذہبی پیشوا، سیاسی لیڈر، کسی نظریے کا بانی حتی کہ سابقہ انبیائے کرام ﷩ کےماننے والے بھی اپنے پیغمبروں کی زندگیوں کو ہرشعبے سے منسلک افراد کےلیے نمونہ کامل پیش نہیں کرسکتے۔ یہ یگانہ اعزاز وامتیاز صرف رسالت مآب ﷺ ہی کو حاصل ہے۔نبی کریمﷺکا اٹھنا،بیٹھنا ،چلنا پھرنا،کھانا،پینا،سونا ،جاگنااور 24 گھنٹے میں دن رات کے معمولات زندگی ہمارے لیے اسو ۂ حسنہ ہیں۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’24گھنٹے میں 100 سنتیں‘‘شیخ خالد الحسینان کے ایک عربی کتابچہ’’ اکثر من 1000 سنۃ فی الیوم واللیلۃ‘‘ کا اردو ترجمہ ہےاس میں انہوں نے ۲۴ گھنٹے میں اللہ کے رسول ﷺ کی طہارت، نماز،نشست وبرخاست، قیام وطعام ، سفر وحضر، حرکات وسکنات، رہن سہن اور سونے وجاگنے سے متعلق ایک ہزار سے زائد سنن جمع کی ہیں ۔ اس کتابچے کی یہ امتیازی خصوصیت ہے کہ اس میں صحیح اور مستند روایات سے استفاد...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 119653
  • اس ہفتے کے قارئین 258156
  • اس ماہ کے قارئین 1874883
  • کل قارئین111196321
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست