قرآن مجید اہل اسلام کے دلوں کاسرور اوراہل دل کی آنکھوں کانور ہے آئمہ مجتہدین او رعلماء اسلام نے اس کتابِ دستور ومنشور کی تفسیر کے میدان میں فقید المثال کارنامے سرانجام دیے ہیں ۔مگر ہردو ر میں علمائے کرام نے اس میدان میں مزید کام کی گنجائش کو محسوس کیا اور مبسوط ومختصر تفاسیر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔زیر نظر کتاب '' قرآنی احکام ومسائل ''الشیخ عبد الرحمن بن ناصر بن عبد اللہ السعدی کی عربی تصنیف بعنوان'' فتح الرحيم الملك العلام فى علم العقائد والتوحيد والأخلاق والأحكام المستنبطة من القرآن'' کااردو ترجمہ ہے جس میں فاضل مؤلف نے علوم قرآن سے تین اہم علوم علم التوحید والعقائد،علم اخلاق واوصاف حمیدہ ،عبادات اور معاملات کے احکام کا علم پر اختصارکے ساتھ بحث کی ہے یہ کتاب طالبانِ علوم نبوت کے لیے گراں قدر علمی تحفہ ہے اللہ تعالی فاضل مصنف کے درجات بلند فرمائے اور ناشرین کتاب کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
اسلام ایک کامل اور اکمل دین ہے جواپنے ماننے والوں کوصرف مخصوص عقائد ونظریات کو اپنانے ہی کی دعوت نہیں دیتا بلکہ زندگی کے ہر موڑ پر یہ دین مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ اسلام کی یہ روشن اور واضح تعلیمات اللہ تعالیٰ کی عظیم کتاب قرآن مجید او رنبی کریم ﷺ کی صحیح احادیث کی شکل میں مسلمانوں کے پاس محفوظ ہیں۔ انہی دوچشموں سے قیامت تک مسلمان سیراب ہوتے رہے ہیں گے اور اپنے علم کی پیاس بجھاتے رہیں گے۔زیر نظر کتاب ’’اسلامی ضابطۂ حیات‘‘عالمِ عرب کے مشہور مصنف ومفسرِ قرآن علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی کی عربی کتاب منہج السالکین وتوضیح الفقہ فی الدین کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب قرآن وحدیث کی تعلیمات کو آسان فہم انداز میں عام مسلمانوں تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے ۔اس کتاب میں مصنف موصوف نے طہارت،نماز، روزہ، زکوٰۃ، اور حج جیسی اہم عبادات کے مسنون طریقہ کار اور اہم مسائل کے ساتھ ساتھ جائز وناجائز کاروبار،حلال وحرام ،کھان...
تقویٰ کا مطلب ہے پیرہیز گاری ، نیکی اور ہدایت کی راہ۔ تقویٰ دل کی اس کیفیت کا نام ہے جس کے حاصل ہو جانے کے بعد دل کو گناہوں سے جھجک معلوم ہونے لگتی ہے اور نیک کاموں کی طرف اس کو بے تاہانہ تڑپ ہوتی ہے۔ ۔ اللہ تعالیٰ کو تقوی پسند ہے۔ ذات پات یا قومیت وغیرہ کی اس کی نگاہ میں کوئی وقعت نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے قابل عزت و احترام وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔ ۔ تقویٰ دینداری اور راہ ہدایت پر چلنے سے پیدا ہوتا ہے۔ بزرگانِ دین کا اولین وصف تقویٰ رہا ہے۔ قرآن پاک متقی لوگوں کی ہدایت کے لیے ہے۔افعال و اقوال کے عواقب پر غوروخوض کرنا تقویٰ کو فروغ دیتا ہے۔اور روزہ تقویٰ حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ دوسرے الفاظ میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ روزے، خدا ترسی کی طاقت انسان کے اندر محکم کر دیتے ہیں۔ جس کے باعث انسان اپنے نفس پر قابو پا لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کی عزت اور عظمت اس کے دل میں ایسی جاگزیں ہو جاتی ہے کہ کوئی جذبہ اس پر غالب نہیں آتا اور یہ ظاہر ہے کہ ایک مسلمان اللہ کے حکم کی وجہ سے حرام ناجائزاور گندی عادتیں چھوڑ دے گا اور ان کے ارتکاب کی کبھی...
اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب قرآن حکیم بلا شبہ وہ زندہ و جاوید معجز ہے جو قیامت تک کے لئے انسانیت کی راہنمائی اور اسے صراط مستقیم پر گامزن کرنے کے لئے کافی و شافی ہے۔ قرآن کریم پوری انسانیت کے لئے اللہ تعالیٰ کا اتنا بڑا انعام ہے کہ دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی دولت اس کی ہمسر نہیں کر سکتی۔یہ وہ کتاب ہےجس کی تلاوت، جس کا دیکھنا: جس کا سننا اور سنانا، جس کا سیکھنا اور سکھانا، جس پر عمل کرنا اور جس کی کسی بھی حیثیت سے نشر و اشاعت کی خدمت کرنا دونوں جہانوں کی عظیم سعادت ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ فہم قرآن کے زریں قواعد‘‘علامہ عبد الرحمن ناصر السعدی کی تالیف ’’ القواعد الحسان لتفسیر القرآن‘‘ پروفیسر میاِں فیض رسول ہنجرا کا اردو ترجمہ ہے۔قرآن فہمی کے لیے یہ کتاب انتہائی مؤثر ہے۔اس کتاب میں جو اصول و ضوابط بیان کیے گے ہیں وہ کتاب اللہ کی عظیم الشان اوصاف کی خبر دینے واے ہیں کیونکہ یہ اللہ کی طرف سے انسان کے لئے تفسیر اور مفہوم و معانی تک رسائی حاصل کرنے کے راستے کھولتے ہیں۔ یہ قواعد ان بے شمار تفاسیر اور مفہوم سے بے نیاز ک...
توحید ربوبیت کا مطلب اس عقیدے پر یقین رکھنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز کا رب ہے،اس کے سوا کوئی رب نہیں۔یعنی توحید ربوبیت کا معنیٰ یہ ہوا کہ یہ اقرار کیا جائے کہ اللہ تعالیٰ ہی مخلوق کا خالق و مالک ہے،وہی ان کو زندگی عطا کرنے والا اور مارنے والا ہے،وہی ان کا نافع اور ضار ہے،اضطرار اور مصیبت کے وقت وہی دعاؤں کا سننے والا اور فریاد رسی کرنے والا ہے،وہی دینے اور روکنے والا ہے،ساری کائنات اسی کی مخلوق ہے اور اسی کا حکم اس میں نافذ ہے۔ زير نظر كتاب’’ توحید ربوبیت پر عقلی دلائل‘‘فضیلۃ الشیخ عبدالرحمٰن سعدی رحمہ اللہ توحید ربوبیت سے متعلق ایک تحریر کی کتابی صورت ہے ۔شیخ باسل بن سعود الرشودنے تحقیق وتخریج اور پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ اسےاردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔(م۔ا)
دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی ضرورت ہے یعنی نفس پر اتنا قابو ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم وتکلیف میں وہ اداس اور بددل نہ ہو۔ انسان کو اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف سب کچھ منجانب اللہ ہے اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک بندۂ مومن کے عقیدے کا حصہ ہے کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ کی ذات ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ غم کا علاج‘‘ سعودی عرب کے کبار عالم دین مفسر قرآن شیخ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ کی تصنیف الوسائل المفيده للحياة السعيدة كا اردوترجمہ ہے فاضل مصنف نےاٰس کتا ب میں دل کےاطمینان وسرور کے لیے ان وسائل وذرائع کو بیان کیا ہے کہ جن کو...
اخروی نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی ہے جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے،اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔سیدنا نوح نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ اورآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’نور توحیدشرح کتاب التوحید‘‘ امام محمد بن عبد الوہاب رحمہ الل...
فقہ اسلامی اس علم کا نام ہے جو کتاب و سنت سے سچی وابستگی کے بعد تقرب الٰہی کی صورت میں حاصل ہوتا ہے ۔ یہ علم دھول و غبار کو اڑا کر ماحول کو صاف و شفاف بناتا ہے اور بعض ایسے مبہم خیالات کا صفایا کرتا ہے جہاں بظاہر کچھ ہوتا ہے اور اندرون خانہ کچھ ۔ فقہ اسلامی مختلف شبہ ہائے زندگی کے مباحث پر مشتمل ہے اس کے فہم کے بعض نابغۂ روگار متخصصین ایسے بھی ہیں جن کے علم و فضل اور اجتہادات سے ایک دنیا مستفید ہوئی اور ہورہی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’فتح المعین فی تقریب منہج السالکین و توضیح الفقہ فی الدین‘‘علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ اور فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر ہیثم بن محمد سرحان حفظہ اللہ کی تصنیف ہے ۔ تقریب منہج السالکین و توضیح الفقہ فی الدین علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے ۔ ڈاکٹر ہیثم بن محمد سرحان حفظہ اللہ نے اس کتاب کی فتح المعین کے نام سے مختصر توضیح و تشریح کی ہے۔ م...