قرآن کریم کی تفہیم اور اس کے اردو ترجمہ سے واقفیت کے سلسلہ میں بہت سارے لوگ اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ پروفیسر عبدالرحمٰن طاہر صاحب نے اس سلسلہ میں ایک نئے اور آسان اسلوب کو متعارف کرایا ۔ زیر نظر کتاب ’تصویر القرآن‘ میں بھی مولانا ابو القاسم شمس الزماں نے بھی اردو دان طبقہ کے لیے قرآن فہمی کا ایک الگ اسلوب متعارف کرایا ہے۔ مصنف کے خیال میں اگر قرآن کے الفاظ کو درج ذیل تین حصوں میں تقسیم کر لیا جائے تو ترجمہ کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے: 1۔ کثیر الاستعمال الفاظ۔ 2۔ اسماء۔ 3۔ افعال۔ درج بالا تینوں حصوں کا مطالعہ، پہچان اور ان کو یاد کرنے میں آسانی کے لیے کثیر الاستعمال الفاظ، اسما کی تعمیر سلامتیون سے اور افعال کی تعمیر سلامتیون سے ۔ اس کتاب میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس کتاب میں جتنے بھی ابواب بنائے گئے ہیں ان میں مختلف انداز میں بار بار یہی بات سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کس طرح عربی زبان میں تین حرفی لفظ سے اسما اور افعال بنتے ہیں۔ ’سلامتیون‘ یعنی ’س ل ا م ت ی و ن‘ اس کتاب کا بنیادی محور ہیں۔ کتاب کے شروع میں کتاب کا مکمل تعارف کرایا گیا ہے کت...