دنیا کو ترک کرکے آخرت کی طرف مائل ہونے یا غیر اللہ کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونے کا نام زھدہے اور ایسا کرنے والے کو زاہد کہتے ہیں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں زھداس چیز کو چھوڑ دینا جو آخرت میں فائدہ مند ہونیوالی نہیں۔اور امام ابن قیم رحمہ اللہ کہتے ہیں : عارفوں کے ہاں زھدکی بابت جس چیز پر اتفاق ہے وہ یہ کہ: قلب اپنے آپ کو وطنِ دنیا سے حالتِ سفر میں پائے اور آخرت کی آبادی میں اپنے لئے اچھے سے اچھا گھر ڈھونڈے۔ زھد کے متعلق محدثین نے مستقل کتابیں مرتب کی ہیں جن میں انہوں نے زھد سےمتعلق احادیث جمع کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ کتاب الزھد‘‘ امام وکیع بن جراح الرواسی کی کتاب ہے جوکہ دنیا سے بے رغبتی اور فکر آخرت سے متلق ہےاس میں روایات کی تعداد 532 ہے جن میں بعض ضعیف اور بعض صحیح وحسن ہیں اس کتاب کا اردو ترجمہ اور تحقیق وتخریج کی س...