#2191.01

مصنف : امین احسن اصلاحی

مشاہدات : 5684

تزکیہ نفس حصہ دوم

  • صفحات: 217
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8680 (PKR)
(بدھ 24 دسمبر 2014ء) ناشر : ملک سنز تاجران کتب، فیصل آباد

شریعت اسلامیہ میں تزکیہ سے مراد یہ ہے کہ انسان اپنے نفس کوان ممنوع معیوب اور مکروہ امور سے پاک صاف رکھے جنہیں قرآن وسنت میں ممنوع معیوب اورمکروہ کہا گیا ہے۔گویا نفس کو گناہ اور عیب دارکاموں کی آلودگی سے  پاک صاف کرلینا اور  اسے  قرآن وسنت کی روشنی  میں محمود ومحبوب اور خوب صورت خیالات  وامور سے آراستہ رکھنا نفس کا تزکیہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے  انبیاء کرام کو جن اہم امور کےلیے مبعوث فرمایا ان میں سے ایک تزکیہ نفس بھی ہے۔  جیسا کہ  نبی اکرم ﷺ کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے : هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ‘‘اس  آیت سے معلوم ہوتاہےکہ رسول اکرم ﷺ پر نوع انسانی کی اصلاح کےحوالے جو اہم ذمہ داری  ڈالی گئی اس کےچار پہلو ہیں ۔تلاوت آیات،تعلیم کتاب،تعلیم حکمت،تزکیہ انسانی۔ قرآن مجید میں یہی مضمون چار مختلف مقامات پر آیا ہے  جن میں ترتیب مختلف ہے  لیکن ذمہ داریاں یہیدہرائی گئی ہیں۔ان آیات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تلاوت آیات اورتعلیم کتاب وحکمت کا منطقی نتیجہ بھی تزکیہ ہی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "تزکیہ نفس" پاکستان کے معروف عالم دین مولانا امین احسن اصلاحی ﷫کی تصنیف ہے،جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔اس میں انہوں تزکیہ نفس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو فرمائی ہےاور اس کی متعدد جزئیات پر قلم اٹھایا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ مولانا صاحب کے متعدد افکار ونظریات ایسے ہیں جو شاذ اور انفرادی حیثیت کے حامل ہیں ،اور علماء امت ان سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔لہذا کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے ان چیزوں کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں تزکیہ نفس کرنے اور صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

دیباچہ

9

ایمان اور اسلام لازم و ملزوم ہیں

13

اک عام غلط فہمی کا ازالہ

14

ایمان اور اسلام جامد ن ہیں ہیں

18

ایک ضروری تنبیہ

22

اسلام کے کامل نمونہ

24

تعلق بااللہ اور اس کی اساسات

26

ایک غلط فہمی کی طرف اشارہ

28

شکر

32

عبادت

37

اطاعت

42

اخلاص

49

محبت

57

ایک سوال اور اس کا جواب

59

خدا سے محبت کے لیے اس کی معرفت ضروری ہے

61

اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کرنے کا راستہ

64

ایک سوال اور اس کا جواب

59

خدا سے محبت کے لیے اس کی معرفت ضروری ہے

61

اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کرنے کا راستہ

64

محبت الٰہی کے حصول کا عملی راستہ

66

ایک تنبیہ

67

خوف

70

اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کی وجہ

71

خوف الٰہی کے اصلی محرکات

72

زندگی پر خوف الٰہی کے اثرات

79

ایک ضروری تنبیہ

85

حیا

86

حیا کے اصل عوامل

88

اس خصلت کی تربیت کا طریقہ

93

وفا

96

عہد فطرت

97

میثاق شریعت

99

وفاداری بشرط استواری

102

آیت کی تفسیر

103

حمیت، حمایت اور جہاد

109

حمیت

111

حمایت

116

جہاد

120

انسان کا تعلق اپنی ذات سے

125

نفس کے حقوق

130

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 58751
  • اس ہفتے کے قارئین 587893
  • اس ماہ کے قارئین 375138
  • کل قارئین114267138
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست