#4064

مصنف : محمد بن جمیل زینو

مشاہدات : 13531

تصوف کتاب و سنت کی روشنی میں

  • صفحات: 153
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3825 (PKR)
(بدھ 23 نومبر 2016ء) ناشر : دار الفکر الاسلامی

تصوف کا لفظ اس طریقۂ کار یا اسلوب اس عمل کے لیے اختیار کیا جاتا ہے جس پر کوئی صوفی عمل پیرا ہو۔ اسلام سے قربت رکھنے والے صوفی، لفظ تصوف کی تعریف یوں کرتے ہیں کہ : تصوف کو قرآنی اصطلاح میں تزکیۂ نفس اور حدیث کی اصطلاح میں احسان کہتے ہیں۔ تصوف کی اس مذکوہ بالا تعریف بیان کرنے والے افراد تصوف کو قرآن و سنت کے عین مطابق قرار دیتے ہیں۔ اور ابتدائی ایام میں متعدد فقہی علماء کرام بھی یہی مراد مراد لیتے رہے۔ پھر بعد میں تصوف میں ایسے افکار ظاہر ہونا شروع ہوئے کہ جن پر شریعت و فقہ پر قائم علماء نے نہ صرف یہ کہ ناپسندیدگی کا اظہار کیا بلکہ ان کا رد بھی کیا۔امام ابن تیمیہ اور امام ابن قیم ﷭ اوران کےبعد جید علمائے امت نے اپنی پوری قوت کے ساتھ غیراسلامی تصوف کےخلاف علم جہاد بلند کیا اورمسلمانوں کواس کےمفاسد سے آگاہ کر کے اپنا فرضِ منصبی انجام دیا۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نےبھی اپنے اردو فارسی کلام میں جگہ جگہ غیر اسلامی تصوف کی مذمت کی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ تصوف کتاب وسنت کی روشنی میں‘‘ شیخ محمد جمیل زینو﷫ کی تصوف کےموضوع پر جامع کتاب ’’الصوفیہ فی میزان الکتاب والسنۃ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔ مولانا عبد الجبار صاحب نےاردو ترجمہ کرنےکی سعادت حاصل کی ہے ۔موصوف مترجم ایک اچھا علمی ذوق رکھنے کے ساتھ ساتھ فرق ضالہ پر بھی اچھا مطالعہ رکھتے ہیں۔شیخ جمیل زینو ﷫ نےاس کتاب میں تصوف کی ابتدا، صوفیت کتاب وسنت کے میزان میں ، صوفیوں کے اقوال، صوفیوں کی کرامات، صوفیوں کانظریہ جہاد،صوفیوں کے پیراور مشائخ صوفیہ کےنزدیک تقلیدِ شیخ، صوفیہ کےنزدیک ولی کامفہوم جیسے عنوانات قائم کرکے انہیں بڑے عام فہم انداز میں قرآن وسنت کی روشنی میں پیش کرتے ہوئے تصوف کی حقیقت کو واضح کیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

7

تقریظ

 

9

تقدیم

 

12

ملاحظات

 

19

علم کے اٹھ جانے کو علماء کے ساتھ کیوں خاص کیا گیا ؟

 

19

انتباہ

 

21

ایک غلط فہمی

 

21

صوفیہ کا اسلام پر حملہ

 

22

اسلامی تعلیمات میں بگاڑ

 

23

صوفیہ کے عقیدہ میں بگاڑ کی چند شکلیں

 

23

عبادات کے بارے میں اعتقاد

 

25

نجات کی راہ

 

27

مقدمۃ المولف

 

30

تصوف کی ابتدا

 

32

صوفیت کتاب و سنت کے میزان میں

 

37

صوفیوں کے  اقوال

 

63

صوفیوں کی کرامات

 

68

صوفیوں کا نظریہ جہاد

 

71

خوف اور امید

 

75

صوفیوں کے پیر اور مشائخ

 

78

صوفیہ کے نزدیک تقلید شیخ

 

83

شیخ کی اطاعت کی حدود

 

85

صوفیہ کے نزدیک ولی کا مفہوم

 

88

اولیاء الرحمن

 

90

اولیاء الشیطان

 

92

قصہ خضر ؐ

 

94

اسلام میں عید میلاد کا حکم

 

112

شبہات اور ان کے جوابات

 

119

اختتام

 

127

قصیدہ بردہ شریف کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں

 

128

دلائل الخیرات کے متعلق آپ کچھ جانتے ہیں ؟

 

137

یاد داشت

 

151

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 87127
  • اس ہفتے کے قارئین 299882
  • اس ماہ کے قارئین 87127
  • کل قارئین113979127
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست