#4579

مصنف : ڈاکٹر وصی اللہ محمد عباس

مشاہدات : 7596

تقلید کا حکم کتاب و سنت کی روشنی میں

  • صفحات: 169
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4225 (PKR)
(جمعرات 22 جون 2017ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل بالحدیث کے مباحث صدیوں پرانے ہیں ۔زمانہ قدیم سے اہل رائے اور ہل الحدیث باہمی رسہ کشی کی بنیاد ’’ تقلید‘‘ رہی ہے موجودہ دور میں بھی عوام وخواص کے درمیان مسئلہ تقلید ہی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ چند ہائیوں میں تقلیدی رجحانات کے علاوہ جذبۂ اطاعت کو بھی قدرے فروغ حاصل ہوا ہے ۔ امت کا در د رکھنے والے مصلحین نے اس موضوع پر سیر حاصل بحثیں کی ہیں اور کئی کتب تصنیف کیں ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب’’تقلید کاحکم کتاب وسنت کی روشنی میں ‘‘ مفتی ومدرس حرم مکی ڈاکٹر وصی اللہ بن محمدعباس (پروفیسر ام القریٰ یونیورسٹی،مکۃ المکرمۃ) کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب مقدمہ تمہید اور تیرا (13) فصول پر مشتمل ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں کتاب وسنت ،آثار صحابہ اور اقوال سلف سےاستدلال کا التزام کیا ہے ۔ تقلید کی مذمت اور اتباع سنت کی فضیلت پر یہ بڑی عمدہ کتاب ۔ محترم جناب حافظ حامد محمود الخضری ﷾ کی اس کتاب کی تخریج اورپروف ریڈنگ سے کتاب کی افادیت مزید دوچند ہوگئی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

5

مقدمہ

 

10

تمہید

 

17

تقلید کی لغوی اور اصطلاحی تعریف

 

17

اتباع اور تقلید میں فرق

 

21

ائمہ عظام اور محدثین کا اپنی تقلید سے منع کرنا

 

24

خیر القرون میں تقلید کا معدوم ہونا

 

33

تقلید کس کے لیے جائز اور کس کے لیے ناجائز ہے

 

51

کیا ایک مسلمان پر کسی خاص مذہب کی تقلید لازم ہے

 

58

مذہبی تعصب

 

76

احترام ائمہ

 

81

مذہبی تعصب کا آٖخری صدیوں میں انتشار

 

85

تعصب مذہبی کے اسباب اور اس کے ختم کرنے کے ذرائع

 

91

تقلید اور تعصب کی خرابیاں

 

107

کیا مذاہب کو لے کر قرآن و سنت سے بے نیاز ہوا جا سکتا ہے

 

140

تعلیم و تربیت کے لیے فقہ صحیح کی تجویز

 

154

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 65326
  • اس ہفتے کے قارئین 99154
  • اس ماہ کے قارئین 1715881
  • کل قارئین111037319
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست